What's new

Famous Pakistani Food

Peshawar


89775081_2556675494599887_5291904143990980608_n.jpg




90163392_2556675451266558_4971452266054680576_o.jpg


89950420_2556675321266571_3019847185773625344_n.jpg
 

آئے موسم رنگیلے سہانے

(کوہیر، چونگاں، ڈساں )

موسم بہار کے آتے ہی وادی سون کی سنہری گھاس اپنا رنگ تبدیل کر کے گہری سبز چادر اوڑھ لیتی ہے جیسے جیسے موسم تبدیل ہوتا ہے پہاڑوں پر جنگلی پودے اپنی نئی شاخیں نکالنا شروع کردیتے ہیں کوہستان نمک کی سرزمین کو اللہ پاک نے ان گنت قیمتی جڑی بوٹیوں ، جنگلی پھولوں اور پھلوں سے نوازا ہےالحمداللہ، جن کو حاصل کرنے کیلئے دور ماضی میں کئی حکیم حضرات ان جنگلوں کا رخ کرتے تھے ۔۔
موسم بہار میں جو قدرتی سبزیاں پہاڑوں پر اگتی ہیں ان میں سب سے ذیادہ چونگیں ، ڈسیں اور کوہیر وادی سون کے باسیوں کی پسندیدہ خوراک میں شامل ہیں ۔۔

چونگاں

چونگوں کا تعلق تھوہر (Cactus) فیملی سے ہے انگلش میں انہیں Caralluma Fimbriata کہا جاتا ہے ان کا ذائقہ کریلوں کی طرح کڑوا ہوتا ہے اور گھروں میں انہیں ذیادہ تر آلو ڈال کر یا گوشت کے ہمراہ پکایا جاتا ہے
چونگاں کولیسٹرول لیول کو کم کرنے اور شوگر کنڑول کرنے کیلئے بے حد موثر ثابت ہوتی ہیں اسکے علاوہ وذن کم کرنے کیلئے ان کا پاؤڈر بہت موثر ثابت ہوتا ہے

ڈساں

ڈسوں کا تعلق بھی Cactus فیملی سے ہی ہے لیکن ان کا ذائقہ باقی تمام سبزیوں سے منفرد ہے ذائقہ کے لحاظ سے انہیں بہت پسند کیا جاتا ہے اور معدے کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں انہیں بھی آلو ڈال کر پکایا جاتا ہے

کوہیر

کوہیر نام کا یہ پھل کچھ خاص پہاڑیوں پر پایا جاتا ہےپودے کی اونچائی عام طور پر آٹھ سے دس فٹ جبکہ پتے چھوٹے سائز کے ہوتے ہیں کچا پھل ترش ذائقہ رکھتا ہے جو کہ ہاضمہ کے لیئے چٹنی میں زیادہ تر استعمال ہوتا ہے پکے پھل کا ذائقہ انتہائ لذیذ ہوتا ہےجو مارچ اور اپریل کےمہینہ میں تیار ہوتا ہے
یہ پھل انسانی صحت کے لیئے بھی بے شمار فوائد پر مشتمل ہے ۔۔۔ معدے کے تمام امراض سمیت یہ لبلبے کے لیے اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے اس لیے شوگر کے مرض کیلئے دور ماضی میں اسکا استعمال مشہور حکما کے نسخوں کا اہم جزو رہا ہے ۔
" کوہیر " کو کچا اور پکا کر دونوں طرح کھایا جاتا ہے ، اس کا رائتہ انتہائی لذیذ ہوتا ہے, ہلکے نمک اور جنگلی پودینے کے ہمراہ اسکی چٹنی بہت لزیز بنتی ہے....

وادی سون اور کوہستان نمک کے باسیوں میں سے کس کس نے چونگاں، ڈساں اور کوہیر کھائے ہوئے ہیں ؟

احسان اعوان سون ویلی


93407172_2748737571905824_2064994248414986240_o.jpg




93053455_2748737668572481_4734530501228888064_o.jpg




93356876_2748737808572467_9066693734430670848_n.jpg





 
No such thing. No one in the world has even heard about Pakistani food. You guys just eat Indian food, except in your own country.
 
there is no such thing as indian food (except daal).every innovation and introduction was because of 1000 year Muslim rule of india and what they eat.
Like Idli dosa.

Anyway, you guys are missing the point. "Pakistani" food isn't famous. It falls under the Indian food umbrella. Don't blame me, blame the thousands of restaurant owners in foreign countries.
 

Back
Top Bottom