Evil Flare
SENIOR MEMBER
- Joined
- Oct 3, 2008
- Messages
- 3,508
- Reaction score
- 0
- Country
- Location
کراچی کے حالات درست نہ ہوئے تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی، شیخ رشید احمد
اتوار, 21 اگست 2011 15:20
کراچی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ کراچی کے حالات درست نہ ہوئے تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی ، کراچی کی صورتحال منظور وسان کے خوابوں سے کہیں آگے چلی گئی ہے ، فوج کراچی میں آئے گی تووہ عدالتیں بھی لاگائے گی اورمعاملات مزید بگڑجائیں گے ،جس طرح کے ایس ایم ایس میرے موبائل پرآتے ہیں اگر وہ میڈیا کو دے دوں تو انقلاب آ جائے گا۔ وہ اتوار کوکراچی آمدکے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے اگر کراچی ڈوبا تو ملک بھی ڈوب جائے گا ، ایک جانب تو عالمی امداد کم ہو رہی ہے تو دوسری جانب کراچی میں معیشت کو تباہ کیا جا رہا ہے اس صورتحال میں غریب آدمی کہاں جائے گا ، ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی پھر نہ پیپلزپارٹی کا سندھ کارڈ اور نہ ایم کیو ایم کا مہاجر کارڈ چلے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ کراچی کے حالات جمہوریت سے وابستہ ہیں ، فوج اگر کراچی میں آئے گی تو لاہور اور گجرانوالہ میں بھی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج کوئی رائل آرمی نہیں ہے اس میں بھی ہم جیسے لوگ موجود ہیں اور وہ ویسا ہی سوچتے ہیں جیسا ہم سب سوچتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات دیگر شہروں سے مختلف ہیں کیونکہ یہاں نہ تو نماز جمعہ میں خود کش حملے ہوتے ہیں اور نہ ہی بم دھماکے بلکہ یہاں کچھ اور ہی ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام سے کہتا ہوں کہ آپس میںمل بیٹھیں،بدامنی سے کراچی کی صنعت بندہورہی ہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے عوام کو شدید مایوس کیا ہے، اب عوام کو بھاﺅرت میں بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کرنے والے انا ہزارے بننا ہوگا۔