اے پی ایم ایل کی ضلعی الیکشن کمشنر کوئٹہ ضیاء اللہ قاسمی کے بیہمانہ قتل کی شدید مذمت
Tuesday, March 12, 2013, 20:59
آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات آسیہ اسحاق نے ضلعی الیکشن کمشنر کوئٹہ ضیاء اللہ قاسمی کے بیہمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں موجودہ حکومت کے دور میں دہشت گردی عروج پر ہے ،حکومت گورنر راج کے نفاذ کے باوجود امن وامان قائم نہیں ہو سکا امن وامان قائم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ بلوچستان کو فوج کے حوالے کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف مو ثراور مکمل اپریشن کے بغیر امن قائم نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے مذید کہا کہ حکومتی کمزور پالیسیوں کے سبب بلوچستان میں پاکستان دشمن غیر ملکی قوتیں کاروائیوں میں مصروف ہے اور وہ پاکستان دشمن دشمن جماعتوں کے ساتھ ملکر کاروائیاں کر تے ہوئے پاکستان کو کمزور کر رہے ہے ۔پرویز مشرف کے دور میں ان عناصرکو سختی سے کچل دیا گیا تھا۔تاہم یہ عناصرزور پکڑ رہے ہیںاس کی بنیادی وجہ موجودہ حکومت کی غیر موثر اور کمزور پالیسیاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں موقع ملا تو ہم 45دنوں میں بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن وامان قائم کر دینگے ۔
Last edited by a moderator: Nov 7, 2013