What's new

Urdu & Hindi Poetry

.,.,.
خوب آزادئ صحافت ہے
نظم لکھنے پہ بھی قیامت ہے

دعویٰ جمہوریت کا ہے ہر آن
یہ حکومت بھی کیا حکومت ہے

دھاندلی دھونس کی ہے پیداوار
سب کو معلوم یہ حقیقت ہے

خوف کے ذہن و دل پہ سائے
ہیں کس کی عزت یہاں سلامت ہے
کبھی جمہوریت یہاں آئے

یہی جالبؔ ہماری حسرت ہے حبیب جالب
 
.
.,.,
1655046582963.png
 
.
.,.,.,,

یہاں مضبوط سے مضبوط لوہاٹوٹ جاتاہے
کئی جھوٹےاکٹھےہوں تو سچاٹوٹ جاتاہے

نہ اتناشورکرظالم ہمارے ٹوٹ جانےپر
کہ گردش میں فلک سے بھی ستاراٹوٹ جاتاہے

تسلی دینےوالےتوتسلی دیتےرہتےہیں
مگروہ کیاکرےجسکا بھروساٹوٹ جاتاہے

کسی سےعشق کرتےہوتو پھرخاموش رہیےگا

ذراسی ٹھیس سےورنہ یہ شیشہ۔۔
 
.
.,..,

جونہی شام ہوگی پریشانی بڑھ جائے گی
کتنے مہمان اگئے انکو سلانے کی فکر ہوگی
پھیکے چاول بنائیں گے سب کڑاہی گوشت بنائیں گے
سب کو خاندان میں عزت بنانے کی فکر ہوگی

بنگش
 
. .
.,.,


مظفر وارثی صاحب کی ایک خوبصورت غزل جسے جگجیت سنگھ نے گایا ہے

شعلہ ہوں، بھڑکنے کی گزارش نہيں کرتا
سچ منہ سے نکل جاتا ہے، کوشش نہيں کرتا
گرتی ہوئی ديوار کا ہمدرد ہوں، ليکن
چڑھتے ہوئے سُورج کی پَرستش نہيں کرتا
ماتھے کے پسينے کی مہک آئے نہ جِس سے
وہ خون ميرے جسم ميں گردش نہيں کرتا
ہمدردیءِ احباب سے ڈرتا ہوں مظفؔر

ميں زخم تو رکھتا ہوں، نمائش نہيں کرتا
 
. . .
.,.,

طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے
عکس پر نہ اِتراؤ، آئینہ ہمارا ہے
آپکی غلامی کا، بوجھ ہم نہ ڈھوئیں گے
آبرو سے مرنے کا، فیصلہ ہمارا ہے
عمر بھر تو کوئی بھی، جنگ لڑ نہیں سکتا
تم بھی ٹوٹ جاؤ گے،تجربہ ہمارا ہے
غیرتِ جہاد اپنی زخم کھا کے جاگے گی
پہلا وار تم کر لو،دوسرا ہمارا ہے
 
. .
بیشتر خدا پایا اور برملا پایا
ہم نے تیرے بندوں کو تجھ سے بھی سوا پایا
نادرِ روزگار اور ہمہ صفت زیڈ اے بخاری کی برسی- ذوالفقار علی بخاری نے ’سرگذشت‘ کے نام سے اپنی آپ بیتی بھی لکھی جو اپنے دلچسپ سوانحی اسلوب کی وجہ سے بہت مقبول ہوئی۔
زیڈ اے بخاری کی ایک نایاب تصویر آپ سب کے لیے۔​

1657637679944.png
 
. . .
.,.,
ایک جگنو کا اعتراف (جرمن شاعر ہائنرش ہائنے کی ایک مختصر نظم)
سمجھتا ہے خود کو جس طرح بہت رعب دار یہ سورج
دن میں کچھ دیر کی چکا چوند کے بل پر
مرے ظاہر و باطن میں نہیں ایسا کوئی تکبر
رات کے گھپ اندھیرے میں مگر
اک بڑی روشنی کا منبع تو میں بھی ہوں
 
. .

Country Latest Posts

Back
Top Bottom