What's new

Urdu & Hindi Poetry

53340152_2265114250396165_5325064340942880768_n.jpg
 
. .

کنارِ چشم سے دیکھا ہےخوف کھاتے ہوئے
لرزتی ڈولتی دنیا کو ڈوب جاتے ہوئے

کسی نے ہم سے نہ پوچھا ہمارے خواب کا رنگ
یہ رنگ رنگ کے پرچم ہمیں تھماتے ہوئے

کوئی تو آ کے خبر لے کہ بجھتا جاتا ہے
فقیر شب کے اندھیرے میں دن ملاتے ہوئے

ہے شور خانہء دنیا گلی کے نکڑ پر
میں کان بند ہی رکھتا ہوں آتے جاتے ہوئے

تمھارے پاؤں جمے ہیں سو تم نہ سمجھو گے
حیات کیسے گذرتی ہے لڑکھڑاتے ہوئے

بھلا ہو ماہ محبت کی نور پاشی کا
ہم ایسے لوگ بھی جیتے ہیں جگمگاتے ہوئے

میں درد ہجر کی شدت سے خوب واقف ہوں
سو آسرا تمہیں دیتا ہوں ڈگمگاتے ہوئے

کبھی کبھار سڑک پر میں خود سے ملتا ہوں
کسی کو چھوڑ کے آتے، کسی کو لاتے ہوئے

شہزاد نیر
( مجموعہء غزل "خوابشار" سے)

_______________________________________

نصیب عشق دلِ بےقرار بھی تو نہیں
بہت دنوں سے ترا انتطار بھی تو نہیں

تلافئ ستمِ روزگار کون کرے
تو ہم سخن بھی نہیں، رازدار بھی تو نہیں

زمانہ پرسشِ غم بھی کرے تو کیا حاصل
کہ اپنے دل پہ مجھے اختیار بھی تو نہیں

تو ہی بتا کہ تری خاموشی کو کیا سمجھوں
تری نگاہ سے کچھ آشکار بھی تو نہیں

وفا نہیں نہ سہی، رسم و راہ کیا کم ہے
تری نظر کا مگر اعتبار بھی تو نہیں

اگرچہ دل تری منزل نہ بن سکا اے دوست
مگر چراغِ سرِ رہگزار بھی تو نہیں

بہت فسردہ ہے دل، کون اس کو بہلائے
اُداس بھی تونہیں، بے قرار بھی تو نہیں

تو ہی بتا ترے بےخانماں کدھر جائیں
کہ راہ میں شجرِ سایہ دار بھی تو نہیں

فلک نے پھینک دیا برگِ گل کی چھاؤں سے دور
وہاں پڑے ہیں جہاں خارزار بھی تو نہیں

جو زندگی ہے تو بس تیرے درد مندوں کی
یہ جبر بھی تو نہیں، اختیار بھی تو نہیں

وفا ذریعۂ اظہارِ غم سہی ناصر
یہ کاروبارکوئی کاروبار بھی تو نہ نہیں

ناصر کاظمی
 
. . . . . .
kya jaane kya likha tha usay iztirāb mein

qasid ki laash aai hai ḳhat ke javab mein


کیا جانے کیا لکھا تھا اسے اضطراب میں

قاصد کی لاش آئی ہے خط کے جواب میں

Momin Khan Momin
 
. . .
Death anniversary of Abdul Hameed Addam

اردو کے ممتاز اور مقبول شاعر عبدالحمید عدم 10 اپریل 1910ء کو تلونڈی موسیٰ خان، ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ ایک قادر الکلام شاعر تھے۔ وہ شاعری کی ہر صنف پر عبور رکھتے تھے مگر غزل اور رباعی ان کی خاص پہچان تھی۔ ان کی شاعری کے لاتعداد مجموعے شائع ہوئے جن میں نقش دوام، زلف پریشاں، خرابات، قصر شیریں، رم آہو، نگار خانہ، صنم کدہ، قول و قرار، زیر لب، شہر خوباں، گلنار، جنس گراں، گردش جام، عکس جام، ساز و صدف، آب رواں، شہر فرہاد، آب زر، سر و سمن اور بط مے کے نام سرفہرست ہیں۔ ان کے کلام کی کلیات بھی شائع ہوچکی ہے۔ 10 مارچ 1981ء کو عبدالحمید عدم طویل علالت کے بعد لاہور میں وفات پاگئے اور لاہورکینٹ کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔

شاید مجھے نکال کے پچھتا رہے ہوں آپ
محفل میں اس خیال سے پھر آ گیا ہوں میں



53371926_2134763693270739_6903198650214645760_n.jpg
 
. . .
View Of Masjid e Nabwi, Al Madina Al Munawara

تیرے ٹکڑوں سے پلے غیر کی ٹھوکر پہ نہ ڈال
جھڑکیاں کھائیں کہاں چھوڑ کے صدقہ تیرا


10834980_782574591822996_1040538153903596355_o.jpg
 
.

Country Latest Posts

Back
Top Bottom