What's new

No Commitment, Just Pleasure in Your Town

.
ایمیزون کا جنگل دنیا کے 9 ممالک میں پھیلا ہوا ہے، جن میں سب سے زیادہ حصہ برازیل میں ہے۔ اس کا کل رقبہ 55 لاکھ مربع کلو میٹر ہے، جبکہ پاکستان کا رقبہ تقریباً 7 لاکھ 95 ہزار مربع کلو میٹر ہے۔ "ایمیزون" ایک یونانی لفظ ہے جس کا مطلب "لڑاکو عورت" ہے۔ دنیا کی 20 فیصد آکسیجن ایمیزون کے درخت اور پودے پیدا کرتے ہیں۔
ایمیزون میں دنیا کے 40 فیصد جانور، چرند، پرند اور کیڑے پائے جاتے ہیں۔ یہاں 400 سے زیادہ جنگلی قبائل آباد ہیں، جن کی کل آبادی کا اندازہ 45 لاکھ ہے۔ یہ لوگ آج بھی قدیم جنگلی طرزِ زندگی گزار رہے ہیں۔
ایمیزون کے کچھ علاقے اتنے گھنے ہیں کہ وہاں سورج کی روشنی بھی نہیں پہنچ پاتی، اور دن میں بھی رات کا منظر ہوتا ہے۔ یہاں خطرناک اور زہریلے کیڑے بھی پائے جاتے ہیں، جو انسان کو کاٹ لیں تو چند منٹ میں اس کی موت ہو سکتی ہے۔ ایمیزون کا دریا پانی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا دریا ہے اور اس کی لمبائی 7 ہزار کلو میٹر ہے۔ اس دریا میں 30 ہزار سے زیادہ قسم کی مچھلیاں پائی جاتی ہیں۔
ایمیزون کے جنگلات میں 60 فیصد جاندار ایسے ہیں جن کے نام ابھی تک نہیں رکھے گئے۔ یہاں کی مکڑیاں اتنی بڑی اور مضبوط ہیں کہ پرندوں کو بھی پکڑ سکتی ہیں۔ اس جنگل میں پھلوں کی 30 ہزار اقسام موجود ہیں۔
اب تک ماہرین اور مہم جو اس جنگل کے صرف 10 فیصد حصے تک ہی پہنچ سکے ہیں۔ ایمیزون کی ہزاروں سال پرانی کہانیاں ہیں اور یہ قدرت کے کئی راز اپنے اندر چھپائے ہوئے ہے۔ اگر آپ ایمیزون کے گھنے جنگل میں ہوں اور وہاں طوفانی بارش شروع ہو تو تقریباً 12 منٹ تک بارش کا پانی آپ تک نہیں پہنچے گا۔

1734417090448.jpeg
 
.

Pakistan Defence Latest Posts

Country Latest Posts

Back
Top Bottom