What's new

Movies to watch out for, From Pakistan!

I watched it on YouTube a couple of days ago. Overall a very good movie. There were times where it was dragging and the jokes maybe too cliche, but overall it was very funny, especially motos Rona dhona :P
Cia agent my fav :D

Lahore se Karachi bohot achi lag rahi hai!!!!! Yasir ki acting Dareecha main zaberdast thi aur jagain bohot khubsurat lag rahi hain :D ager reviews ache aye to main cinema mai dekhungi
Jpna daikhi apney?
 
پاکستانی فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ کی نمایاں موسیقی
hamariweb 12/August/2016, 00:22
305dad30b8e77bd1f1fcfd2d42d73fc5



نمونے کے طور پر، تقریب میں فلم کے 7 گانے ریلیز کئے گئے۔ ان میں’زندگی کتنی حسین ہے‘ یعنی ٹائٹل سانگ ایک منقبت ’علی علی‘ اور بھارتی گلوکار سکھ ویندر سنگھ کی مدھر آواز میں گایا ہوا ’کتنی بار‘ شامل ہےکراچی —پاکستان فلم انڈسٹری کی رونقیں تیزی سے بحال ہو رہی ہیں۔ فلموں کی پروموشن، میوزک لانچنگ اور اس جیسی دیگر فلمی تقریبات کا انعقاد بھی اب عام ہوتا جا رہا ہے۔ پھلتی پھولتی صنعت کے لئے یہ سب بہت ’پوزیٹیو‘ ہیں۔پاکستانی انڈسٹری کی ترقی کے اس سفر میں اب ایک نئی فلم کا نام بھی جڑ گیا ہے۔ یہ نام ہے ’زندگی کتنی حسین ہے‘ کراچی میں بدھ کو اس کی موسیقی پر مبنی ایک تقریب ہوئی۔فلم، ٹی وی، فیشن، میوزک اور گلیمر کی دنیا میں چمکنے والے درجنوں ستاروں نے اس تقریب میں شریک ہو کر چار چاند لگائے۔فلم کے ڈائریکٹر رفیق احمد چوہدری نے بتایا کہ فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ فیملی ڈرامہ ہے جس کی کہانی ایک نوجوان جوڑے کے گرد گھومتی ہے جن کی زندگی میں کھٹی میٹھی لڑائیاں بھی ہیں، رومنس بھی اور پریشانیاں بھی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’فلم کی کامیابی میں جہاں بہترین اداکار، ہدایتکار، عمدہ کہانی اور اچھی پروڈکشن کی ضرورت ہوتی ہے وہیں فلم میں پیش کئے جانے والے گیت بھی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے فلم کے ڈائریکٹر انجم شہزاد نے فلم میں موجود تمام گیتوں کو انتہائی مہارت سے عکس بند کیا ہے جو یقیناً سننے والوں کو داددینے پر مجبور کردیں گے۔‘‘فلم کے میوزک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ’’خوابوں کی تکمیل کیلئے جدوجہد کرتے کم عمر شادی شدہ جوڑے پر مشتمل اس کہانی میں روایتی بالی ووڈ اسٹائل کے آئٹم نمبرز کی بجائے رومانس اور ٹریجڈی سانگز کے علاوہ خصوصی طور پر صوفی کلام بھی شامل کیا گیا ہے جو پاکستانی فیملیز کو سینمائوں میں کھینچ لائے گا۔‘‘فلم کے 6 میوزک ٹریک ہیں۔ سہیل جاوید اور فرحان شاہ نے اپنی آواز میں دو گیت گائے ہیں۔ موسیقار مصطفیٰ زاہد نے فلم کاٹائٹل سانگ ’اُداسیاں‘ ریکارڈ کرایا ہے۔فلم کا سائونڈ ٹریک عدنان دھول اور رابی احمد نے ترتیب دیا ہے۔ یہ دونوں میوزک کمپوزر بھی ہیں اور مقبول بینڈ’سوچ‘ سے وابستہ ہیں۔افتتاحی تقریب میں فلم کے 7 گانے ریلیز کئے گئے۔ ان میں’زندگی کتنی حسین ہے‘ یعنی ٹائٹل سانگ ایک منقبت’علی علی‘ اور بھارتی گلوکار سکھ ویندر سنگھ کی مدھر آواز میں گایا ہوا ’کتنی بار‘ شامل ہے۔عید الاضحیٰ پر ’جیو فلمز‘ کے بینر تلے نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ آسٹریلوی کمپنی ’آرسی فلمز‘ اور ’کنگ فشر فلمز‘ کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔اس موقع پر فلم کے ڈائریکٹر انجم شہزاد نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ’’جب یہ نوجوان جوڑا ایک ساتھ ہوتا ہے تو زندگی حسین ہوتی ہے۔ لیکن جب ایک دوسرے سے جدا ہو جاتا ہے تو زندگی خوبصورت نہیں رہتی۔ یہی فلم کا بنیادی خیال ہے۔ فلم میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ مشکلات اور تلخیوں کے باوجود زندگی خوبصورت نعمت ہے۔‘‘انجم شہزاد نے یہ بھی بتایا کہ فلم کی کہانی عبدالخالق نے چار سال پہلے لکھی تھی جبکہ شوٹنگ کا آغاز گزشتہ سال اکتوبر میں ہوا تھا۔اس موقع پر فلم کی ہیروئن سجل علی نے کہا کہ ’’میں نے بھارت کی فلموں میں بھی کام کیا ہے اور پاکستانی ڈراموں میں بھی جبکہ اب ملکی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ دونوں ملکوں میں زیادہ فرق نہیں بس یہ ہے کہ پاکستانی فلموں کو تکنیکی طورپربہترکرنے کی ضرورت ہے۔‘‘تقریب میں ’زندگی کتنی حسین ہے‘ کا ٹریلر اور تین گانے بھی دکھائے گئے جنہیں تقریب کے شرکا نے خوب سراہا۔ سجل علی کے علاوہ فلم کے ہیرو فیروز خان، علی خان، شفقت چیمہ، نیراعجاز، جبریل اور راشد فاروقی کاسٹ میں نمایاں ہیں۔
@django @The Sandman @Moonlight @unleashed @Squashh @khanz
 
Last edited:
شان فلم ”ارتھ ٹو“کا آخری سپیل برطانیہ میں شوٹ کرینگے
urdupoint 14/August/2016, 16:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اگست ۔2016ء) فلم اسٹارشان بطور رائٹر اپنی پہلی فلم ”ارتھ ٹو“کا آخری اسپیل برطانیہ میں شوٹ کرینگے۔ اس سلسلہ میں شان، حمائمہ ملک، محب مرزا اورعظمیٰ حسن سمیت تکنیکی عملہ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں لندن روانہ ہوگا۔
۔12روزہ اس آخری اسپیل میں لندن کی خوبصورت لوکیشنز پرکہانی کے مطابق پکچرائزیشن جاری رہے گی اوراس کے مکمل ہوتے ہی فلم کا کیمرہ کلوز کر دیا جائے گا
bf18d34cf0abe7e19395584e3b965e26
H
اداکار شان نے بتایا کہ ’ارتھ ٹو‘ میرے لیے ایک بہت اسپیشل پروجیکٹ ہے۔ بطوررائٹریہ میری پہلی فلم ہے جب کہ بطورہدایتکاریہ میری 12ویں فلم ہے اورمیں بارہ سال بعد کسی بھی فلم کی ڈائریکشن دے رہا ہوں۔ فلم کا کیمرہ کلوز ہونے کے بعد لندن میں ہی فلم کی ایڈیٹنگ اورپوسٹ پروڈکشن کا کام کیا جائے گا۔
 

Back
Top Bottom