Musafir117
ELITE MEMBER
- Joined
- Mar 11, 2014
- Messages
- 9,613
- Reaction score
- -3
- Country
- Location
Chief Of Behria Town Mr Malik Riaz Announces To Establish Two Universities For The People Of Karachi And Hyderabad.
Posted on: 11/27/2014
ملک ریاض کی گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکے ہمراہ ’’نائن زیرو‘‘آمد
رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم ذمہ داران وکارکنان کی جانب سے پھولوں کی پتیوں سے پرتپاک استقبال
قائدتحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے ملک ریاض کوپھولوں کے ہارپہنائے اورگلدستے پیش کیے گئے
دھول کی تاپ پرایم کیوایم کے کارکنان کاوالہانہ رقص،قائدتحریک الطاف حسین ،ایم کیوایم اورملک ریاض کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند
حیدرآباداورکراچی میں الطاف حسین کے نام سے جامعات کے قیام سمیت دیگراہم اعلانات پرملک ریاض کے مشکورہیں،حیدرعباس رضوی
کراچی: ۔۔۔27نومبر2014ء
جمعرات کی شب بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکے ہمراہ ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف ’’نائن زیرو‘‘کادورہ کیا اورایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔اس موقع پرقائدتحریک الطا ف حسین نے بذریعہ ٹیلی فون ملک ریاض ،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداورموقع پرموجودایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان سے گفتگوکی اورملک ریاض کی جانب سے حیدرآبادلطیف آباداورکراچی میں الطا ف حسین کے نام سے منسوب یونیورسٹیوں کے قیام سمیت کراچی وحیدر آباد کے عوام کے لئے دیگراہم اعلانات پران کاشکریہ اداکیا۔ملک ریاض کی گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکے ہمراہ نائن زیروآمدپررابطہ کمیٹی کے ارکان اورایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کی جانب سے تاریخی ،فقیدالمثال اورشانداراستقبال کیاگیا۔اس موقع پرملک ریاض کی آمد پر ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں اورانہیں قائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے پھولوں کے ہارپہنائے گئے۔اس موقع پرکارکنان کاجوش وخروش قابل دیدتھاجوڈھول کی تھاپ پروالہانہ رقص کرتے رہے اور قائدتحریک جناب الطاف حسین ،ایم کیوایم اور ملک ریاض کے حق میں فلک شگاف نعرے بلندکرتے رہے جس کاسلسلہ کافی دیرتک جاری رہا۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی نے استقبالیہ جملوں سے جناب ملک ریاض اورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکی آمدکاخیرمقدم کیااورکہاکہ ملک ریاض اورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکے مشکورہیں کہ وہ نائن زیروتشریف لائے ۔انہوں نے کہاکہ سابق صوبائی وزیرپیرمظہرالحق کے گزشتہ روزجاری ہونیوالے بیان پر کہا کہ آج ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس کی تھی جس میں انتہائی دکھ کااظہار کیا کہ حیدرآبادلطیف آبادمیںیونیورسٹی نہیں بنائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اس پریس کانفرنس کے آدھے گھنٹے بعدہی ہمیں اطلاع ملی کہ بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض صاحب نے اعلان کیاہے کہ نہ صرف حیدرآبادبلکہ کراچی میں بھی الطاف حسین کے نام سے یونیورسٹیاں بنائی جائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ صرف الطاف حسین یونیورسٹی حیدرآبادکاقیام ہی نہیں بلکہ الطا ف حسین یونیورسٹی کراچی کابھی قیام عمل میں لایاجائیگاجس کے لئے زمین حاصل کرلی گئی ہے اورنقشے تیارکیے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ان دونوں جامعات میں20فیصدبچوں کومفت تعلیم دی جائیگی جبکہ باقی بچوں کوسرکاری یونیورسٹیوں سے بھی کم فیسوں میں تعلیم حاصل کرسکیں گے۔حیدرعباس رضوی نے کہاکہ حیدرآباداورکراچی میں الطاف حسین کے نام سے دو جامعات کاقیام نہیں بلکہ ملک ریاض صاحب نے کل نائن زیروآنیوالی پاکستان ہاکی ٹیم جوکل یہاں نائن زیروپرموجودتھی اورکوئی ان کی مددکرنے کے لئے تیارنہیں تھاتو قائد الطاف حسین نے اپنی جانب سے ہاکی ٹیم کے لئے 5لاکھ روپے کااعلان کیاتھااورملک ریاض صاحب نے پاکستانی ہاکی ٹیم کے لئے 50لاکھ روپے کا اعلان کیاہے اورکہاکہ وہ پاکستان کے لئے کھیلیں،اس کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے حق پرست شہداء کے لواحقین کوبحریہ ٹاؤن میں مفت پلاٹ دینے کابھی اعلان کیاہے، حیدر عباس رضوی نے مزید بتایاکہ ملک ریاض صاحب نے کراچی کی سب سے بڑی میڈیکل یونیورسٹی ڈاؤمیڈیکل یونیورسٹی کے لئے زمین دینے کابھی اعلان کیاہے اورکراچی اور حیدرآبادکے لئے 100ارب روپے کے خصوصی پیکج کابھی اعلان کیاہے جس سے کراچی میں انڈر گراؤنڈسڑکیں،فلائی اوورز اورماس ٹرازنٹ ریپڈ بسس سسٹم جدیدروڈتعمیرکیے جائیں گے۔