What's new

Karachi Violence .. Updates & Discussion ..

شہر کے 39 مقامات پر بڑے پیمانے پر آپریشن کا فیصلہ

کراچی، شہر میں بدامنی کی لہر میں دو روز کے دوران 60 افراد کی بوری بند اور گردن کٹی لاشیں ملنے کے بعد شہر کے 39 مقامات پر بڑے پیمانے پر آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

شہر میں امن قائم کرنے کےلئے پولیس اور رینجرز کی ناکامی کے بعد آپریشن میں فرنٹیئر کانسٹیبلری اور کوسٹ گارڈ کو بھی شامل کیا جائے گا۔ ٹارگٹ کلرز اور اہم مطلوبہ افراد کی فہرستیں ایک مرتبہ پھر مرتب کرلی گئی ہیں۔ جیل میں موجود خطرناک ملزمان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں بدامنی اور خونریزی کی نئی لہر میں دو روز کے دوران 60 افراد کی ہلاکتوں کے بعد بالآخر حکمرانوں کو خیال آگیا۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح پر چند اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ شہر میں اورنگی ٹاﺅن، بلدیہ، لیاری، چاکیواڑہ، بغدادی، کھارادر، رنچھوڑ لائن، موچکو، مواچھ گوٹھ، کٹی پہاڑی، نیو کراچی، نیو کراچی صنعتی ایریا، گارڈن، نبی بخش، سولجر بازار، لسبیلہ، فیڈرل بی ایریا، سہراب گوٹھ، پی آئی بی کالونی اور نیو ٹاﺅن پرانی سبزی منڈی سمیت 39 مقامات شامل ہیں جہاں بڑے پیمانے پر آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں اسپیشل برانچ کی مدد سے نقشے تیار کرلئے گئے ہیں۔ ان مقامات میں اہم ٹھکانوں پر سرخ دائرے لگا کر نشانات لگائے گئے ہیں۔ اس آپریشن میں پولیس اور رینجرز کے ساتھ فرنٹیئر کانسٹیبلری ( ایف سی) کوسٹ گارڈ سے بھی مدد لی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ سی آئی اے اور کے سی آر او سے خطرناک ملزمان کے کوائف حاسل کرلئے گئے ہیں ان میں وہ ملزمان بھی شامل ہیں جن کا تعلق سیاسی ومذہبی جماعتوں سے ہے اور وہ مفرور ہیں جن کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں اور ان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بالواسطہ یا بلا واسطہ ان واقعات میں ملوث ہیں جبکہ جو اہم ٹارگٹ کلر اور بھتہ مافیا کے کارندے گرفتار ہیں اور جیل میں ہیں ان سے بھی چھان بین کی جائے گی تاکہ ان کے گروہ تک پہنچا جاسکے۔

کئی خطرناک ملزمان جیلوں سے ہی موبائل فون پر اپنا نیٹ ورک چلا رہے ہیں اور ان کے ساتھ جیل کا عملہ بھی ملوث ہے جس کی وجہ سے وہ کھلے عام اندر سے ہی بھتہ، اغواءبرائے تاوان اور قتل وغارت گری کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔

پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ ماضی کے آپریشن کی طرح اب کراچی میں آپریشن ہونا بہت مشکل ہے۔ اعلیٰ حکام جب بھی شہر میں بدامنی ہوتی ہے تو سی آئی ڈی اور دیگر فورسز کی مدد سے نقشہ اور اہم پوائنٹس تیار کرلیتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی آپریشن نہیں کیا جاتا اور نہ ہی کوئی اہم ٹارگٹ کلرز یا بھتہ مافیا کا رکن پکڑا جاتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جو ملزمان ضمانتوں پر ہیں وہ بھی اپنے گھروں سے غائب ہیں اور جو خطرناک ہیں وہ تو پیشیوں پر ہی نہیں آتے ہیں۔
 
.
کراچی:’مزید بارہ ہلاک، اٹھارہ مغویوں کی رہائی‘

کراچی میں جمعہ کو مزید بارہ افراد کی ہلاکت کے بعد تشدد کی حالیہ لہر میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ستاون ہوگئی ہے اور حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود تشدد کے اس سلسلے میں کوئی کمی آتی دکھائی نہیں دے رہی۔

دوسری طرف پاکستان کے وزیرِ داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ حکومتی الٹی میٹم کے بعد گزشتہ کچھ عرصے میں اغواء کیے گئے چھتیس افراد میں سے اٹھارہ کو رہا کر دیا گیا ہے۔

کلِک کہانی ایک پہاڑ پر بسے دو خاندانوں کی

کراچی میں تشدد کا حالیہ سلسلہ بدھ کی شام کھارادر کے علاقے میں پیپلز پارٹی کے سابق رکنِ اسمبلی واجہ کریم داد کے قتل کے بعد شروع ہوا تھا جو دیکھتے ہیں دیکھتے شہر کے مختلف علاقوں میں پھیل گیا۔

نامہ نگار حسن کاظمی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لیاری ندی سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جو ایک دن پرانی ہیں ۔ ان چاروں افراد کو تشدد کے بعد گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا ہے۔ بغدادی تھانے کی حدود میں نواب مہابت خان روڈ سے بھی ایک لاش ملی ہے جس پر تشدد کے نشانات ہیں اور اس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نیو کراچی کے علاقے گودھرا کیمپ میں دو مسلح گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کے بعد رینجرز اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور متعدد افراد کو تحویل میں لےلیا۔

گلشن اقبال بلاک پانچ میں بھی رات گئے فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جب کہ پی آئی بی کالونی میں مکرانی مسجد کے قریب گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص جمعہ کی صبح دم توڑ گیا۔

اسی طرح مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں بھی گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص جمعہ کو ہسپتال میں ہلاک ہوگیا۔

اس سے قبل شہر میں بدھ کو سترہ اور جمعرات کو اٹھائیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی۔ فائرنگ سے ہلاکتوں اور بوری بند لاشیں ملنے کے زیادہ تر واقعات لیاری اور آس پاس کے علاقے میں پیش آئے جہاں سے تیرہ افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں، جن پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

رحمان ملک جمعرات کی شب کراچی پہنچے ہیں جہاں وہ جمعہ کو امن و امان کے سلسلے میں ایک اعلٰی سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

جمعرات کی رات کراچی پہنچنے کے بعد ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قیامِ امن کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے اور ضرورت پڑنے پر کراچی میں فوج کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو فوج ضرور کو لائیں گے‘۔

انہوں نے کہا ’وہ درندے جو چند ٹکوں کی خاطر عوام کو پریشان کر رہے ہیں اور معصوم لوگوں کا قتل کر رہے ہیں وہ محبِ وطن نہیں ہو سکتے‘۔

بعدازاں پاکستانی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران چھتیس افراد کو اغواء کیا گیا تھا جن میں سے اٹھارہ کی رہائی عمل میں آئی ہے۔ ’میری اطلاعات کے مطابق دو، تین گروہوں نے یہ لوگ اغواء کیے تھے اور ہم نے انہیں مہلت دی تھی کہ سحری سے قبل یہ لوگ رہا کر دیے جائیں ورنہ ایکشن ہوگا‘۔

ان کے مطابق ’خدا کا شکر ہے کہ اٹھارہ افراد کی رہائی کی اطلاع ہمیں مل چکی ہے اور ان کے لواحقین نے سی سی پی او کو اس کی تصدیق بھی کی ہے‘۔

رحمان ملک کا کہنا تھا ’میں کوئی ٹائم فریم تو نہیں دے سکتا لیکن اگلے دو، تین دن میں آپ کو ایکشن ہوتا دکھائی دے گا اور جمعہ کی دوپہر تک صورتحال میں بہتری آتی دکھائی دے گی‘۔

وزیرِ داخلہ نے کہا ’ہمارے سرچ آپریشن اور انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا جا رہا ہے اور میں جمعہ کو کاروباری حضرات سے بھی مل رہا ہوں تاکہ جتنے بھی مرکزی بازار ہیں وہاں خفیہ اہلکار اور فورس تعینات کی جائے‘۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کے مسئلے کا مستقل حل تلاش کیا جانا ضروری ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے آئی جی سندھ اور متعلقہ افسران کو نقشۂ راہ تیار کرنے کو کہا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے مہینے میں تین سو سے زائد افراد پرتشدد واقعات میں مارے گئے تھے اور رواں ماہ بھی ایسے افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے جنہیں یا تو ہدف بنا کر گولی ماری گئی ہے یا اغواء اور تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔

.
8-19-2011_153320_1.gif

---------- Post added at 07:00 PM ---------- Previous post was at 06:58 PM ----------

8-19-2011_153311_1.gif
 
.
It appears residents of Karachi are not Pakistani's and no one cares about the city nor its residents. All are just doing the lip service. Wonder if same extent of devastation happens in any other part of Pakistan (God forbid) what will be the reaction of Government & Army? Really frustrated with our system and all services incl. army. Why would they be interested in saving karachites. Next generation of the people who were the main force behind the struggle & who sacrificed the most for Pakistan and look now what are their next generations getting in return. (It might be some mistakes of their as well). Saddened by the very thought of it.This is the month of RAMZAN & we are left at the mercy of terrorists & there is no Human force to curb this cancer.

XXXXX
 
stop your nonsense propaganda, when Karachites themselves are not serious to solve their problem, and give the reigns of the fate in the hands of ethnic oriented politicians/gangs expect nothing from the rest of the pakistan but sympathy....

Army is not to be blamed...blame your mqm, anp, and ppp.
 
.
Is it just happening in the poor areas or more richer parts like clifton too?
 
.
It appears residents of Karachi are not Pakistani's and no one cares about the city nor its residents. All are just doing the lip service. Wonder if same extent of devastation happens in any other part of Pakistan (God forbid) what will be the reaction of Government & Army? Really frustrated with our system and all services incl. army. Why would they be interested in saving karachites. Next generation of the people who were the main force behind the struggle & who sacrificed the most for Pakistan and look now what are their next generations getting in return. (It might be some mistakes of their as well). Saddened by the very thought of it.This is the month of RAMZAN & we are left at the mercy of terrorists & there is no Human force to curb this cancer.

XXXXX

Most Pakistanis have a grudge against the majority that make up Karachi. From Ayub Khan who killed Urdu Speakers in Karachi because they supported Qaid's Sister Fatima Jinnah to now where 30 urdu speakers get killed in a single day but nothing happens yet one single balochi dies and a whole gang war erupts.
Its outsiders that are ruining Karachi. They come here from their violent villages and then start killing like mad, after a few days they return to their villages. Its no mystery that al the weapons in Karachi come from NW Pakistan.
But again if Karachi falls then all of Pakistan will fall with it. Good Luck trying to build 2 other port like Khi has.
 
karachi is just a city my friend, just one city, significant but not the driver force in Pakistan politics,

Fatima Jinnah was supported by the people of Pakistan, all over, in East and West Pakistan, its not hard to know this...

this bold part mentality will keep you like this forever, do watch today's Talat Hussain program... just a comparison between the mentality of the Birmingham community and Karachi community...

sorry, PAKISTAN is not fragile enough to fall with one coastal city to fall into ethnic civil war... there is alot greater world outside Karachi that is known as PAKistan...
 
.
Karachi is the city that feeds all of Pakistan. 70% revenue comes from Karachi and over 25% of Pakistan's GDP comes from Karachi. There is a reason why people from all over Pakistan and even the world come to Karachi. Karachi has the highest HDI in all over Pakistan.
This city falls then don't expect Pakistan then don't expect Pakistan to continue for a very long timeatleast economically that is.
 
.
Karachi is the city that feeds all of Pakistan. 70% revenue comes from Karachi and over 25% of Pakistan's GDP comes from Karachi. There is a reason why people from all over Pakistan and even the world come to Karachi. Karachi has the highest HDI in all over Pakistan.

well you cant have it both ways then....make these statements and then complain and whine about rural-urban migration (Which is a phenomenon in every single country of the world --especially developing countries)

obviously where there is industry and a city that is one (of many) economic drivers of the country -- people from rural areas will migrate. Especially in the case of Karachi, where WAR AFFECTEEES took refuge -- i would expect you to have a more "sympathetic" approach, rather than labelling them all as "terrorists"

no party has been innocent here, what is it about that which you deny?

as for Lyari & baloch --- they have always been a part of Karachi (and Sindh actually) --given the geographical proximity between the 2. Karachi has always been and always will be a melting pot for different people of Pakistan.

so it's best that you accept that; otherwise you can move to a different city if you please. Constantly whining about demographic changes is in fact a sign of internal instability and lack of tolerance.

though i do agree that rising crime and drugs/weapons must be kept in check, as should gang violence. In any large cities, such things will take place. It is job of the government to address these issues, through youth programs, anti-violence/gangs programs, and of course better state-provided facilities like education and investing and creating an environment for innovative and creative thinking.

whereas i get the impression from some heavily-biased and EXTREMELY emotional/irrational people here who think kicking out "non-Urdu speakers" is a solution. I guess these people have some magical ability to be able to distinguish Urdu speaking from non-Urdu speaking!!! Last time I checked, Urdu is the national language of the entire country!!!!

grow up people.....you arent politicians; focus on more important things on life. Dont worship political parties like they are your Gods or something. Political parties themselves are not helping here at all, they are part of the problem it seems.
 
. .
Ethnic divides is where is country will fall...
and Karachi is the testing ground for all of those..

the traffic and urban chaos is frying their brains from thinking clearly; and the turf-culture in the areas outside of Karachi (promoted by members of each political party) and the land-mafia have made life difficult for them. It's always the poor who suffer; rich live like kings in their gated, well manicured communities
 
.
Ethnic divides is where is country will fall...
and Karachi is the testing ground for all of those..

not true, you created this problem at your own, this is your own home grown problem, not a problem of Pakistan...you will alone burn in this hell...
 
.
not true, you created this problem at your own, this is your own home grown problem, not a problem of Pakistan...you will alone burn in this hell...

?????

he's Pakistani....i didnt get your post
 
.
What's the problem here? Everybody wants these people to go at each - lets let them do to each other what they will - Pakistan's attention is on Drone attacks and those poor "civilians" - I don't know what the people in Karachi are or why they deserve the deaths they get - but so long as it's what they want, and everybody agrees that it's what they want (after all if they did not want this, it would not be happening) - so, why such concern??
 
.

Latest posts

Country Latest Posts

Back
Top Bottom