What's new

DG ISPR PRESS RELEASE.

1740122859508.jpeg


ISPR
Rawalpindi, 21 February 2025:
General Syed Asim Munir, NI (M), Chief of Army Staff (COAS) on the invitation of General Roland Walker, CGS UK Army had a field visit to Warminster and Larkhill Garrisons. COAS was briefed on the modernisation plan of British Army and Deep Recce Strike Brigade. Niche technologies including AI and uncrewed systems were also showcased by the British Army during the visit.


1740122801847.jpeg
1740122819945.jpeg
1740122842165.jpeg
 
ISPR
Rawalpindi,
February 23, 2025:
In two different encounters in Dera Ismail Khan District on February 23, 2025, seven Khwarij were condemned to hell.
The Security Forces carried out an intelligence-based operation in the general Daraban area in response to reports of Khwarij's presence. Own troops successfully engaged the Khwarijs' location throughout the operation, and as a result, four Khwarij were condemned to hell.
Three Khwarij were successfully neutralized by the own troops in a different battle that happened in the Maddi area.
The Khwarij, who continued to actively participate in a number of terrorist acts in the region, also had weapons and ammo found on them.
Sanitization operations are being conducted to eliminate any other Kharji found in the area as the security forces of Pakistan are determined to wipe out the menace of terrorism from the country.
 
فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کی جانب سے وارسک میں تین روزہ چیف آف آرمی سٹاف انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ خیبرپختونخواہ کا انعقاد کیا گیا۔
کیڈیٹ کالج وارسک میں منعقدہ تین روزہ فٹبال ٹورنامنٹ کا مقصد خیبرپختونخواہ کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔
چیف آف آرمی سٹاف انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ میں پشاور، مالاکنڈ، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسمعیل خان کی ٹیموں نے شرکت کی۔
فائنل میچ میں پشاور ٹیم نے مالاکنڈ ٹیم کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل انجم ریاض تھے۔
انہوں نے عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔
چیف آف آرمی سٹاف انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ خیبرپختونخواہ کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔
نوجوانوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد جاری رکھا جائے تاکہ یہ نوجوان مستقبل میں قومی ٹیم کا حصہ بن کر ملک کا نام روشن کریں۔

 
آئی ایس پی آر انٹرن شپ 2025 کی اختتامی تقریب تقسیم اسناد و ظہرانہ - شرکاء کے ساتھ جی او سی کا خصوصی انٹریکشن
آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے تحت طلبہ و طالبات نے چنار آڈیٹوریم مری میں انٹرن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی جہاں انہیں پاک فوج کے سینئر افسران سے براہِ راست گفتگو کا موقع ملا !
آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام نوجوانوں میں قیادت، سوشل و ڈیجیٹل میڈیا سے آگاہی ، قومی یکجہتی اور پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا !
تقریب میں جی او سی مری کی جانب سے شرکاء کو اسناد سے نوازا گیا جس کے بعد جی او سی کے ساتھ ایک تفصیلی انٹریکشن سیشن منعقد ہوا جہاں شرکاء کو سوالات پوچھنے اور رہنمائی حاصل کرنے کا موقع بھی ملا !
تقریب میں آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات نے شرکت کی جن میں یونیورسٹی آف پونچھ، فارورڈ کہوٹہ، دودھنیال ،یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر سمیت دیگر ادارہ جات کے طلبہ و طالبات شامل تھے!
اختتامی تقریب میں شرکاء نے پاکستان گیلری اے ایس ایل کا دورہ بھی کیا جس سے شرکاء پاک فوج کی تاریخی اور موجودہ کامیابیوں سے بدرجہ اتم ہمکنار ہوئے !
آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام نوجوانوں کو ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوا جس سے وہ قومی امور پر اپنی بصیرت کو مزید وسیع کرنے میں کامیاب ہوئے !

 
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ ”دشمناسُن“ریلیز کردیا گیا
ُِ
نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیماں کا اظہار کیا گیا ہے
27 فروری2019 ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے
پاک فضائیہ نے27 فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کوناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے
اس آپریشن کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا گیا
27 فروری اس عزم کی تجدید ہے کہ ملکی خودمختاری کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا
یہ نغمہ ملک خداداد کے ہر ناپاک دشمن کیلئے ایک للکار ہے
نغمے کی شاعری احمد عظیم کی ہے جبکہ کامران اللہ خان نے اس خوبصورت نغمے کو گایا اور کمپوز کیا ہے

 
پاک فوج اور حکومت آزاد کشمیر کے زیراہتمام راولاکوٹ میں یوتھ اینڈ میڈیا ورکشاپ کا انعقاد ۔
ورکشاپ میں نوجوان طلبہ و طالبات، صحافیوں اور سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر کمانڈر آئی ایس پی آر آزاد کشمیر و گلگت بلتستان نے شرکاء کو آگاہی لیکچر دیا جسے حاضرین نے خوب سراہا
اس ورکشاپ کا مقصد ففتھ جنریشن وار، سوشل میڈیا کے مثبت و منفی اثرات، اور ڈِس انفارمیشن و مِس انفارمیشن جیسے اہم موضوعات پر آگاہی دینا تھا۔
مقررین نے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت کی کہ دشمن قوتیں سنسنی خیز اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر عوام میں بے اعتمادی پیدا کر رہی ہیں۔
ففتھ جنریشن وار کے تحت سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ قومی بیانیے کو کمزور کیا جا سکے۔
شام، لیبیا اور سیریا جیسے ممالک کی مثالیں دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کیسے جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے ان ممالک کو خانہ جنگی میں دھکیلا گیا۔
ورکشاپ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عوام بالخصوص نوجوان کسی بھی خبر کو آگے بڑھانے سے پہلے اس کی تحقیق اور تصدیق کریں۔
شرکاء نے ورکشاپ میں گہری دلچسپی لی اور مقررین سے سوالات کیے، جن کے تسلی بخش جوابات دیے گئے۔
ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء نے اس معلوماتی سیشن کے انعقاد پر پاک فوج اور حکومتِ آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

https://www.facebook.com/share/v/19r76aHZwv/
 
ایس سی او نے ڈڈیال میں جدید ترین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کر دیا
یہ سافٹ ویئر پارک آزاد کشمیر میں ڈیجیٹل ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
ایس سی او ویژن 2025 کے تحت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دو سال کے دوران 100 آئی ٹی سینٹرز کے قیام کا ہدف رکھا گیا ہے۔
ڈڈیال کا یہ پارک صرف 16 ماہ میں مکمل ہونے والا 59واں آئی ٹی سینٹر ہے، جو تیز ترین تکمیل کے لحاظ سے ایک نمایاں سنگ میل ہے۔
اس پارک میں تیز رفتار انٹرنیٹ، اسٹارٹ اپ انکیوبیشن مراکز اور دیگر جدید آئی ٹی سہولیات دستیاب ہیں، جو مقامی ماہرین کے لیے اہم مواقع پیدا کریں گی۔
یہ منصوبہ مقامی آئی ٹی ماہرین، نوجوانوں اور کاروباری افراد کو ترقی کے نئے امکانات فراہم کرے گا، جس سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔
اس اقدام کا مقصد خطے کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنا اور انہیں عالمی ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بنانا ہے۔
ایس سی او مستقبل میں بھی ایسے منصوبے لا کر آزاد کشمیر کو آئی ٹی ہب بنانے کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ خطے میں ڈیجیٹل ترقی کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

https://www.facebook.com/share/v/18pFUf4goo/
 
ISPR
Rawalpindi:
February 27, 2025,
At Joint Staff Headquarters, Rawalpindi, Major General Burkhanov Akhmad Jamalovich, the Deputy Minister of Defense and Commander of the Republic of Uzbekistan's Air Defense Forces and Air Force, paid a visit to General Sahir Shamshad Mirza, NI (M), the Chairman of the Joint Chiefs of Staff Committee.
Both parties talked about issues of bilateral strategic significance throughout the discussion, with an emphasis on the changing regional security landscape. Increasing bilateral military-to-military collaboration is something that both parties are quite interested in.
The visiting dignitary praised Pakistan's military's professionalism and recognized the sacrifices they have made in the fight against terrorism.
A well-dressed tri-services contingent had earlier given the visiting dignitary the Guard of Honour upon arrival at Joint Staff Headquarters.

 
ISPR
Major General Burkhanov Akhmad Jamalovich, Deputy Minister of Defence & Commander of the Air Defence Forces and Air Force of the Republic of Uzbekistan, called on General Sahir Shamshad Mirza, NI (M), Chairman Joint Chiefs of Staff Committee (CJCSC) at Joint Staff Headquarters, Rawalpindi.

During the meeting, both sides discussed matters of bilateral strategic interest, with particular focus on evolving regional security situation. Both sides expressed keen interest in strengthening bilateral military-to-military cooperation.

The visiting dignitary lauded the professionalism of Pakistan Armed Forces and acknowledged their sacrifices in fight against terrorism.

Earlier, upon arrival at Joint Staff Headquarters, a smartly turned-out tri-services contingent presented Guard of Honour to the visiting dignitary.

 
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء و اساتذہ کا بہاولپور گیریژن کا دورہ
اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے وفد نے بہاولپور میں پاک فوج کے ساتھ ایک یادگار دن گزارا
طلبہ کو پاک فوج کی عسکری پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فوجی تربیت اور نظم و ضبط کے بارے آگاہی فراہم کی گئی۔
جنگی ساز و سامان کا مشاہدہ، ٹینکس اور بکتر بند گاڑیوں کی سواری طلبہ کی خصوصی توجہ کا مرکز رہی۔
اس دورے کا مقصد عوام اور فوج کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانا اور نوجوانوں میں وطن کے دفاع کا جذبہ بیدار کرنا تھا۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء و اساتذہ کیلئے سئنیر فوجی افسران سے خصوصی نشست اور گفت و شنید کے سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔
خصوصی نشست کے دوران طلبہ نے کھُل کر سوالات کیے اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء نے اس دورہ کو انتہائی خوش آئیند قرار دیا اور آئیندہ بھی ایسے مواقع پیدا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شہداء ہمارا فخر ہیں اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان کا دفاع محفوظ اور مضبوط ہاتھوں میں ہے۔


 
ایس سی او کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 63 آئی ٹی سینٹرز کا قیام
آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی راہ ہموار کرنے کے لیے ایس سی او کی کاوشیں جاری۔
ویژن 2025 کے تحت، ایس سی او دو سال میں 100 آئی ٹی مراکز کے قیام کا عزم رکھتا ہے، ایس سی او نے اب تک پچھلے 16 ماہ میں 63 آئی ٹی مراکز کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں، جن میں 15 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس اور 48 فری لانسنگ ہبز شامل ہیں، جو اس وژن کی کامیابی کی نشاندہی کرتا ہے۔
ان آئی ٹی سینٹرز میں جدید ترین آئی ٹی سہولیات، تیز رفتار انٹرنیٹ اور اسٹارٹ اپس کے لیے انکیوبیشن مراکز موجود ہیں۔
"ایس سی او کی جانب سے ان آئی ٹی سینٹرز کے قیام کا مقصد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو آئی ٹی کا مرکز بنانا ہے"۔
حال ہی میں ڈی جی ایس سی او، میجر جنرل عمر احمد شاہ نے 5 آئی ٹی مراکز کا افتتاح کیا۔
یہ آئی ٹی سینٹرز مقامی آئی ٹی ماہرین، نوجوانوں اور کاروباری افراد کے لیے ترقی اور مواقع کا نیا باب کھولیں گے۔
یہ اقدامات خطے کے نوجوانوں کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں شامل کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے نہایت اہم ثابت ہوں گے۔
ایس سی او مستقبل میں نوجوانوں کے لئے ایسے مزید مواقع فراہم کرنے کے لئے پُرعزم۔

 
پاک فوج نے نیلم ویلی میں برفانی اور مٹی کے تودوں سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا آپریشن مکمل کر لیا
نکرون سیکٹر میں مرنات سے ہلمت کے درمیان برفانی تودے گرنے سے سڑک متاثر ہوئی تھی، جسے برف ہٹا کر کھول دیا گیا۔
جام گڑھ سے پھلاوائی کے راستے میں بھی برفانی تودے گرنے کے باعث راستہ بند تھا، جسے بحال کر دیا گیا ھے۔
کیل سیکٹر میں شیخ بیلہ سے کیل کناری کے درمیان مٹی کا تودہ گرنے سے راستہ بند ہو گیا تھا، جسے کلیئر کر دیا گیا ھے۔
پاک فوج نے ضروری مشینری سے برف اور مٹی کے تودے ہٹا کر مقامی آبادی کے لیے آمدورفت کو ممکن بنایا۔
یہ کارروائیاں عوام کی سہولت اور اشیائے ضروریہ کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
مقامی آبادی نے پاک فوج کے فوری اور موثر اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیا

https://www.facebook.com/share/v/1EpjnviDog/
 
گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین اور ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس کے طلباء اور اساتذہ کا اوکاڑہ گیریژن کا دورہ
پاک فوج کے ساتھ ایک ناقابلِ فراموش دن جہاں طلباء اور اساتذہ نے دفاعی سرگرمیوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت، طلباء و اساتذہ نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔
سرسبز پاکستان، محفوظ پاکستان، شجرکاری مہم میں طلباء، پاک فوج کےافسران اور جوانوں نے مل کر پودے لگائے اور ماحولیاتی تحفظ کا عہد کیا۔
عسکری مہارت کا عملی مظاہرہ، طلباء نے ٹریننگ کمپلیکس میں جدید سمیلیٹرز پر مشق کر کے دفاعی حکمتِ عملی کا تجربہ حاصل کیا۔
جدید جنگی ساز و سامان کا مشاہدہ، طلباء نے ٹینکوں اور دفاعی آلات کی بریفنگ سے جنگی مہارتوں کو قریب سے دیکھا۔
حوصلہ، عزم اور قیادت کا پیغام، مہمانِ خصوصی نے طلباء کے ولولے کو سراہا اور انہیں علم و ترقی کا روشن مینار بننے کی تلقین کی۔
اساتذہ و طلباء نے اس دورے کو منفرد، معلوماتی اور حب الوطنی کو مزید تقویت دینے والا قرار دیا۔

 
آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خاران کی طالبات اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشثت
آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نےطالبات اور اساتذہ سے ملاقات کی۔
طالبات سےخطاب کرتے ہوئے ، آئی جی ایف سی نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا کہ آنے والا دور سائنسی علوم کا ہے، پیشہ ورانہ زندگی میں سائنسی علوم کا انتخاب کامیابی کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔
طالبات نے آئی جی ایف سی سے مختلف سوالات کیے اور کالج کے انتظامی امور کے حوالے سے ان کی توجہ مبذول کروائی۔
آئی جی ایف سی نے مختلف جماعتوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں ٹیبلٹس تقسیم کیے اور تعلیم کے فروغ کے لیے مستحق اور ضرورت مند طالبات کے لیے آئی جی ایف سی اسکالرشپ فنڈ کا اعلان بھی کیا۔ ابتدائی طور پر اس فنڈ کے لیے 10 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں

 
Update on ISPR BannuBlast

Khwarij members plotted a heinous terrorist attack on Bannu Cantonment on March 4, 2025. The attackers attempted to breach the security of the cantonment, but Pakistan security forces watchful and determined response quickly and effectively thwarted their evil plans. The assailants drove two cars loaded with explosives into the outer wall out of desperation.

With unflinching bravery and professional skill, our brave soldiers fought the invaders with accuracy, killing all sixteen terrorists, including four suicide bombers. After heroically defending themselves during this fierce firefight, five courageous troops accepted martyrdom while performing their duties.

The perimeter wall partially collapsed as a result of the numerous suicide explosions, damaging the nearby infrastructure. Thirteen innocent people were martyred and thirty-two others were injured as a result of the tragic demolition of a nearby mosque and a civilian residential structure.

Physical involvement of Afghan nationals in this horrific act has been firmly established by intelligence sources and there is proof that the attack was planned and carried out by Khwarij ring leaders operating out of Afghanistan.

Pakistan anticipates that the Interim Afghan Government will fulfill its obligations and prevent terrorists from using its territory against Pakistan. Pakistan maintains the right to respond to these threats coming from the other side of the border by taking the appropriate action.

Pakistan security forces are unwavering in their determination to combat terrorism in all of its manifestations. Our steadfast dedication to protecting our country at all costs is further demonstrated by the sacrifices made by our valiant warriors and defenseless citizens.

 
Back
Top Bottom