بیجنگ / اسلام آباد: پاکستان اور چین کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت چین پاکستان کو فروخت کی جانے والی 8میں سے 4 آبدوزیں کراچی میں تیار کر ے گا۔
چین 4 آبدوزیں کراچی میں تیار کریگا، ٹیکنالوجی پاکستان کو دے گا - ایکسپریس اردو
View attachment 264500
چین سے آ بدوزیں حاصل کرنے کا معاہدہ حتمی ہو چکا ہے جس کے مطابق 4آبدوزیں پاکستان میں تیار کی جائیں گی تاہم آبدوزوں کی تیاری دونوں ممالک میں بیک وقت شروع کی جائے گی۔ جس کے ساتھ ساتھ بیجنگ آبدوزوں کی تیاری کی ٹیکنالوجی اسلام آباد منتقل کرے گا۔
چین کے معروف اخبار چائنا ڈیلی نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کے حوالے سے تصدیق کی کہ 4آبدوزیں کراچی میں تیار کی جائیں گی۔ دونوں ممالک نے چینی صدر شی چن پنگ کی جانب سے رواں سال کے آغاز پر اسلام آباد کے دورے کے دوران46ارب ڈالر کے 51 معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔