What's new

Bakra Eid Dishes Recipes

. . . .
Eid-ul-Azha-Food-Pakistan.jpg
 
. . . .
116471789_10164137478275089_7875043951237539656_n.jpg





مصالحہ دار لذیذ بیف بریانی

اجزا

:قورمہ کے لیے

بیف چربی والا ایک کلو
تیل آدھا کپ
(گرم مصالحہ آدھا کپ (ثابت
پیاز دو عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
دہی آدھا کلو
(ہلدی ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
(کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
(سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا
(لال مرچ دو کھانے کے چمچ (کُٹی ہوئی
(دھنیا آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا
جائفل جاوتری والا گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ہری مرچ پانچ سے چھ عدد
بریانی ایسنس چند قطرے
زردے کا رنگ ایک چٹکی
:چاولوں کے لیے
(چاول آدھا کلو (سیلا
(گرم مصالحہ آدھا کپ (ثابت
نمک حسب ذائقہ

‍ترکیب

پہلے ایک پتیلی میں پانی ڈال کر ابال لیں۔
اب اس میں نمک اور ثابت گرم مصالحہ کی پوٹلی بناکر شامل کریں۔
جب خوشبو آنے لگے تو اس میں چاول شامل کرکے ایک کنی ابال لیں۔
چھان کر ایک طرف رکھ دیں۔
قورمہ کے لئے: پہلے ایک پین میں تیل گرم کریں اور اس میں ثابت گرم مصالحہ شامل کریں۔
جب کڑکڑانے لگے تو اس میں پیاز ڈال کر براؤن کر لیں اور نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔
اب اس میں بیف اور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے بھونیں۔
پھر دہی، پسی ہلدی، کالی مرچ، سفید زیرہ، کُٹی لال مرچ، پسا دھنیا، جائفل جاوتری والا گرم مصالحہ پاؤڈر اور نمک شامل کرکے اچھی طرح پکالیں۔
اب حسب ضرورت پانی شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور گوشت گلنے تک پکائیں۔
آخر میں ہری مرچ اور بریانی ایسنس شامل کرکے پکائیں۔
قورمہ تیار ہے۔

تہہ لگانے کے لئے: پہلے ایک پتیلی میں قورمہ کی تہہ لگائیں۔
اب اس پر آدھے چاول ڈالیں۔
پھر مصالحہ ڈالیں اور براؤن پیاز ڈالیں۔
پھر چاول ڈالیں اور زردے کا رنگ پانی میں گھول کر ڈالیں اور دم پر لگا دیں۔
دم پورا ہو جائے تو ڈش آؤٹ کر لیں۔
 
.
115994459_10164142522000089_2477816577470058433_n.jpg




KARAHI RECIPES IN ENGLISH
Click→ http://bit.ly/2KG8Z5q


مصالحہ مٹن کڑاہی بنانے کی ترکیب:


مٹن آدھا کلو
تیل آدھا کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ تین کھانے کے چمچ
ادرک ایک ٹکڑا (درمیانہ
زیرہ ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا
دھنیا ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا
ہلدی ایک چائے کا چمچ
لال مرچ دو کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی
نمک حسب ذائقہ
ہری مرچ چار سے پانچ عدد (کٹی ہو۴ی
پیاز دو عدد (درمیانی، باریک کٹی ہوئی
ٹماٹر چار عدد (باریک کٹے ہوئے، درمیانے
ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا


مٹن کے ٹکڑوں کو پین میں تیل اور ادرک لہسن کے پیسٹ کے ساتھ بھون لیں۔
جب مٹن کا رنگ تبدیل ہوجائے تو اس میں ادرک، زیرہ، دھنیا، ہلدی، لال مرچ اور نمک شامل کردیں اور آنچ کو ہلکا کرکے اسے دم پر رکھ دیں۔
بیس سے پچیس منٹ بعد اس میں ہری مرچ، پیاز، ٹماٹر اور ہرا دھنیا شامل کرکے بھون لیں۔ جب تمام سبزیاں تھوڑی سی پک جائیں تو اس میں گرم مصالحہ شامل کرکے بھونیں اور تیار ہونے پر سرو کریں۔ مزے دار مصالحہ مٹن کڑاہی تیار ہے
 
. . . . . .

Pakistan Defence Latest Posts

Pakistan Affairs Latest Posts

Back
Top Bottom