Lone Ranger
FULL MEMBER
- Joined
- Oct 5, 2013
- Messages
- 654
- Reaction score
- 0
- Country
- Location
پاک فوج کا افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر
[URL='https://www.express.pk/story/741963/']حملہ[/URL]
پاک فوج نے کالعدم جماعت الاحرار کے کیمپوں کو نشانہ بنایا جس میں کئی دہشت گردوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں، فوٹو؛ فائل
پشاور: سیہون شریف خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں جب کہ پاک فوج نے بھرپور ایکشن لیتے ہوئے اب سرحد پار بھی کارروائی کی ہے جس میں افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج نے مہمند اور خیبر ایجنسی پر سرحد کے دوسری طرف افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر حملہ کرکے انہیں تباہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے کالعدم جماعت الاحرار کے ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا ہے جس میں کئی دہشت گردوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے کالعدم جماعت الاحرار کے جس کیمپ پر حملہ کیا گیا وہ اس جماعت کے ڈپٹی کمانڈر عادل باچہ کا کیمپ ہے جہاں فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ٹریننگ کمپاؤنڈ اور دہشت گردوں کے 4 مزید کیمپوں کو تباہ کردیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری کالعدم جماعت الاحرار نے ہی قبول کی تھی جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج افغانستان میں امریکی کمانڈر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ ہونا پاکستان کی سرحد پار تحمل کی پالیسی کا امتحان ہے۔ اس سے قبل پاکستان آرمی نے افغان سفارتی اہلکاروں کو جی ایچ کیو طلب کرکے دہشت گردوں کی فہرست ان کے حوالے کی تھی۔
https://www.express.pk/story/741963/