What's new

PML | Moonis Elahi 's Political Desk


پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی مونس الٰہی کی وفد کے ہمراہ وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات۔






پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی مونس الٰہی کی وفد کے ہمراہ وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات۔ اس موقع پر چوہدری سالک حسین ممبر قومی اسمبلی، حافظ عمار یاسر وزیر معدنیات پنجاب اور باؤ محمد رضوان وزیر ماحولیات پنجاب بھی موجود تھے۔




Team Moonis Elahi
 
.
موسمیاتی تبدیلی کےسبب پاکستان میں پانی تشویشناک حد تک کم



195808077_3850855441704498_6295085399945741431_n.jpg


موسمیاتی تبدیلی کےسبب پاکستان میں پانی تشویشناک حد تک کم۔ کالا باغ ڈیم سیاست کی نذرکرنےوالےافسوس اب بھی پانی پرسیاست میں مصروف۔آج کی ضرورت سیاست سے قطع نظر شجرکاری کےساتھ ساتھ بڑےاورچھوٹے آبی ذخائرکی تعیمرکو اولیت



Team Moonis Elahi



 
.
پاکستان ریلویز کب پٹری پر چڑھے گی؟



196744521_3856776394445736_4933183389232851038_n.png





پاکستان ریلویز کب پٹری پر چڑھے گی؟
ریل حادثات کب قابو میں آئیں گے؟
آج گھوٹکی کے قریب ایک اور افسوسناک ٹرین حادثہ۔ 32 مسافر جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی۔ اللہ مرحومین کی مغفرت ،زخمیوں کو صحت اور ریلوے ذمہ داروں کو ہدایت عطا فرمائے



Team
Moonis Elahi
 
.
ملک کےبیشترسکول پنکھوں،ٹھنڈے پانی و دیگربنیادی سہولتوں سے بھی محروم۔


197982123_3863223453801030_5471579374348259818_n.jpg



جون کی شدید گرمی میں بچوں کوسکول تو بلا لیا مگر ملک کےبیشترسکول پنکھوں،ٹھنڈے پانی و دیگربنیادی سہولتوں سے بھی محروم۔ذمہ داران اپنے ائیرکنڈیشنڈکمروں سے باہرنکلیں اورگرمی سےہلکان معصوموں کاسوچیں



Team Moonis Elahi
 
.
چوہدری پرویز الٰہی کی جمہوریت اور عوامی خدمت کے عظیم سفر کا ایک اور شاندار سنگ میل۔


200589942_3876175832505792_8243501154301740592_n.jpg



جمہوریت کے جدید تقاضوں سے عبارت،پنجاب اسمبلی کی قابل دید نئی عمارت۔ایشیا میں سب سے وسیع،سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی اور جدید سہولیات سے آراستہ ایوان۔اسلامی اور مشرقی ثقافت کا سنگم۔تعمیر سے تعبیر تک،چوہدری پرویز الٰہی کی جمہوریت اور عوامی خدمت کے عظیم سفر کا ایک اور شاندار سنگ میل










Team
Moonis Elahi
 
.
سگریٹ ایک خاموش زہر جو ہر سال لاکھوں پاکستانیوں کو مہلک ترین بیماریوں کا شکار کرتا ہے


131327964_3879169005539808_2102610105688730456_n.png


سگریٹ ایک خاموش زہر جو ہر سال لاکھوں پاکستانیوں کو مہلک ترین بیماریوں کا شکار کرتا ہے ۔ نوجوانوں کو بالخصوص سگریٹ نوشی کی مہلک عادت سے بچانے کے لیے سگریٹوں کی تیاری اور فروخت کی حوصلہ شکنی حکومت اور سماج کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔



Team Moonis Elahi





 
.
سترہ جون 2014 کو رونما ہونے والے ماڈل ٹاؤن قتل عام کو نہ بھلایا اور نہ ہی معاف کیا جا سکتا ہے


201923806_3884238718366170_5054070862067045566_n.jpg



سترہ جون 2014 کو رونما ہونے والے ماڈل ٹاؤن قتل عام کو نہ بھلایا اور نہ ہی معاف کیا جا سکتا ہے۔ 7 سال بعد اور سپریم کورٹ کی 2020کی ہدایت کہ 3 ماہ میں کیس کا فیصلہ کیا جائے کے باوجود اس سانحہ کے اصل ملزم آج تک انصاف کی پکڑ میں نہیں آئے۔



Team
Moonis Elahi
 
.
A Delegation of Harianwala Union Council met with Moonis Elahi !





سیوریج، ڈرینج اور واٹر سپلائی کا نیا نظام،نیو سمال انڈسٹری کا قیام، جدید سڑکیں اور فلائی اوورز سمیت کھیلوں کے میدان کی منظوری گجرا ت کیلئے اعزاز ہے۔ مونس الٰہی
گجرات کی تاریخ کا سب سے بڑا سالانہ ترقیاتی بجٹ منظور،انشاء اللہ گجرات کے لوگوں سے کیے تمام وعدے پورے ہونگے،ہمارے خاندان نے ہر دور میں عوام کی خدمت کی ہے۔ یونین کونسل ہریانوالہ کے وفد سے ملاقات


Team
Moonis Elahi


-----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------



جولائی اوراگست میں امتحانات،طلبابمقابلہ گرمی،حبس اوربرسات



202524314_3887192038070838_6020098223337585430_n.jpg



جولائی اوراگست میں امتحانات،طلبابمقابلہ گرمی،حبس اوربرسات!مون سون2021میں شمال مشرقی،وسطی،بالائی پنجاب،پوٹوھارمیں غیرمعمولی بارشوں کی پیشین گوئی۔کیاموسلادھاربارشوں میں امتحانی مراکزتک پہنچنےمیں طلباکی مشکلات کامحکمہ تعلیم کواحساس ہے؟


Team
Moonis Elahi
 
Last edited:
.
وزارت تعلیم بورڈز کے طلبا کے ساتھ نا انصافی نہ ہونے دے۔


204801279_3896334393823269_3388691118143678899_n.jpg



امتحانات طلبا کی محنت، ذہانت اور لیاقت کے آئینہ دارہوتے ہیں۔ مگر جب بغیر کسی رہنمائی اور تیاری کے طلبا امتحان دیں تو بہت سے محنتی ، ذہین اور لائق طلبا کے ساتھ نا انصافی ہو سکتی ہے۔ وزارت تعلیم بورڈز کے طلبا کے ساتھ نا انصافی نہ ہونے دے۔



Team
Moonis Elahi
 
.
جوہر ٹاؤن لاہور میں افسوس ناک دھماکہ پر بھارتی میڈیا میں خوشی کی لہر




203589477_3900355666754475_8489932768855462273_n.jpg




جوہر ٹاؤن لاہور میں افسوس ناک دھماکہ پر بھارتی میڈیا میں خوشی کی لہر اور مرنے والوں، زخمیوں کا تمسخر۔ یہ ہے بھارت کا اصلی روپ۔ کیا ایسے ہمسائے سے کبھی اچھے کی توقع کی جا سکتی ہے؟

Team Moonis Elahi

----------------------------------------------------------------------------------------
 
.
پاکستان میں پانی آدھارہ گیا! #IRSA نےخطرہ کی گھنٹی بجادی۔


204666454_3900148453441863_7756633236924835573_n.jpg




پاکستان میں پانی آدھارہ گیا! ‎#IRSA نےخطرہ کی گھنٹی بجادی۔سارابوجھ منگلااورتربیلاپر۔اس شدیدآبی بحران میں ملک کےسب سےاہم مجوزہ آبی ذخیرےکالاباغڈیم کی عدم موجودگی ایک المناک قومی سانحہ۔اب بھی وقت ہے،کم وقت،کم لاگت میں زیادہ سےزیادہ پانی بچائیں،کالاباغ ڈیم بنائیں!




Team
Moonis Elahi
 
.
پہلے پڑھاﺅ پھر امتحان دلواﺅ



206333186_3904767832979925_781146141731779450_n.jpg



پہلے پڑھاﺅ پھر امتحان دلواﺅ! میٹرک اور انٹر کے لاکھوں طلباء کا جائز مطالبہ۔
شفقت محمود صاحب ان بچوں پر شفقت کیجئے اور انہیں تیاری کا وقت دیجئے۔ آپ کی بہت مہربانی



Team Moonis Elahi
 
.
بھارت میں پیداہونےوالا #DeltaVariant پچھلے #COVID19 سےبھی زیادہ مہلک وجان لیوا



206441705_3913224918800883_8944401201201777699_n.jpg



بھارت میں پیداہونےوالا ڈیلٹا ویرینٹ پچھلےکرونا سےبھی زیادہ مہلک وجان لیواہےجودنیامیں تیزی سےپھیل رہاہے۔عوام سےالتماس ہےکہ ویکسینیشن لازماًکروائیں مگر ماسک،سینیٹائیزر،سماجی فاصلہ ودیگر ایس او پیز پراپنی اوراپنوں کی زندگیوں کی حفاظت کےلیےسختی سےعمل جاری رکھیں
اللہ سب کاحامی وناصر



Team Moonis Elahi


 
.
Moonis Elahi Visits Gujrat Chambers of Commerce and Industry!





نیو سمال انڈسٹریل اسٹیٹ گجرات کی بزنس کمیونٹی کیلئے تحفہ ہے، چھوٹے صنعت کاروں کو سب سے زیادہ فائدہ ہو گا۔ مونس الٰہی
ہماری کوشش ہے کہ نیو سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کو دس سال تک ٹیکس چھوٹ ملے،نیو سمال انڈسٹری میں اسٹیٹ آف دی آرٹ بزنس سینٹر بھی تعمیر کیا جائے گا۔ چیمبر میں خطاب



Team
Moonis Elahi
 
.
بورڈ امتحانات کی منسوخی کا مطالبہ کرنے والے بچے سچے ہیں



209021538_3921568521299856_6811303127565509601_n.jpg



جب 75فیصد کورس بھی نہ پڑھائے گئے ہوں، آن لائن سہولت طالب علموں کی غالب اکثریت کو میسر نہ ہو،سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبا و اساتذہ کا کورونا بحران میں کوئی پرسان حال نہ ہو،تو پھربورڈ امتحانات کی منسوخی کا مطالبہ کرنے والے بچے سچے ہیں




Team
Moonis Elahi
 
.

Latest posts

Military Forum Latest Posts

Country Latest Posts

Back
Top Bottom