Between Haripur and Swabi Dist.
مہابان یا مہابن چوٹی ضلع ہری پور اور ضلع صوابی کے سنگم پر واقع. ہے. جس کا راستہ ایک پختہ سڑک کے ذریعےحضرو غازی تربیلہ ِ ٹوپی امازئ گدون سے ہوتا ہوا پیر گلی جاتا ہے جہاں سے تین گھنٹے کی ٹریکنگ پر اس چوٹی پر پہنچا جا سکتا ہے. تمام.راستہ انتہائی خوبصورت ہے جگہ جگہ تہہ در تہہ کھیت ہیں جگہ جگہ بلندی سے گرتا ہوا ٹھنڈا اور شفاف پانی بیحد دلفریب لگتا ہے
سردیوں میں سخت سردی اور برف باری ہوتی ہے جب کہ گرمیوں میں موسم معتدل رہتا ہے .
پیر گلی کی خاص بات مٹی کے بنے ہوئے مکانات ہیں. سرسبز کھیتوں ، ٹیڑھی میڑی پگڈنڈیوں ، ندیوں ، اور گھنے جنگلوں میں بنے یہ مٹی کے گھر اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتے ہیں
مہابان چوٹی کی بلندی سطح سمندر سےسات ہزار تین سو پچاس فٹ ہے. چوٹی سے ناران اور سوات کی چوٹیوں کا نظارہ کیا جا سکتا ہے. پیر گلی کے لوگ سوات بنیر پیدل اس راستے سے سفر کرتے ہیں.