What's new

Panama Case - Post Verdict Discussion and Updates

Nawaz Sharif ke liay dil se galian nikalti hein.

Whenever you see his face is fresh, you get that he has hit upon something bad for Pakistan.

We should make two monuments with the title 'chota shaitan' and 'bara shaitan' and stone them whenever pass from them.

There's Mr. Shahbaz Sharif, after 30 years of service, women are giving birth on roads. Another woman gave birth to a child in rickshaw. He couldn't even make a system to pick pregnant women from the home on time.

So @chota shaitan @bara shaitan
 
. .
Hudaibya case hearing in SC
سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کھولنے کے لیے نیب اپیل کی سماعت کے دوران کئی اہم سوال اٹھائے ہیں، عدالت نے نیب سے کہا ہے کہ وہ ملزمان کی جانب سے نیب ریفرنس میں کارروائی پر اثر انداز ہونے کے حوالے سے مطمئن کرے، بتایا جائے کہ مارچ سنہ دو ہزار میں ریفرنس دائر ہوا تو دسمبر سنہ دو ہزار تک جب ملزمان ملک میں تھے نیب نے کیا کارروائی کی؟ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ کیا کہ ملزم (اسحاق ڈار) پرویز مشرف پر اثر انداز ہوتا رہا؟

عدالت عظمی کے تین رکنی خصوصی بنچ نے نیب اپیل کی سماعت شروع کی تو پراسیکوٹر عمران الحق نے عدالت سے اپیل میں کی گئی استدعا پڑھنے کی اجازت چاہی تو جسٹس قاضی فائز نے پوچھا کہ اصل ریفرنس کہاں ہے؟ عمران الحق نے کہا کہ وہ اس وقت ہمارے پاس نہیں، اور ویسے بھی وہ متعلقہ نہیں_ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ کہ آپ کیلئے نہیں ہوگا ہمارے لیے متعلقہ ہے _

جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ کیس میں مکمل ریکارڈ پیش کیا جانا چاہیے، اصل ریفرنس جے آئی ٹی رپورٹ میں موجود ہے، وہ منگواتے ہیں پڑھ لیں، پراسیکیوٹر عمران الحق نے عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ نے تکنیکی بنیادوں پر ریفرنس خارج کیا ۔ منی لانڈرنگ کے لیے ایکنامک ریفارمز ایکٹ کاسہارالیاگیا،پراسیکیوٹر نے ہائیکورٹ فیصلے میں شامل اسحاق ڈار کا بیان پڑھا جس میں کہاگیا ہے کہ دیگر ملزمان بیرون ملک چلے گئے، دوسرے بیان میں لکھا گیا ہے کہ شریک ملزمان کو جبری طورپر جلا وطن کیا گیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے پوچھا کہ کس نے جبری طور پر جلا وطن کیا؟ نیب کے وکیل نے کہاکہ حکومت پاکستان نے ایسا کیاتھا۔ جسٹس قاضی نے دوبارہ پوچھا کہ حکومت کس کی تھی، وہ کون تھا نام بتائیں؟ پراسیکیوٹر نے ہچکچاتے ہوئے کہاکہ پرویز مشرف کی ۔ جسٹس قاضی فائز نے کہاکہ آپ کا بہت شکریہ ۔ عدالت کو بتایا گیاکہ شریک ملزمان کے بیرون ملک جانے پر ریفرنس بند کیا گیا جس کو سنہ دوہزار آٹھ میں ان کے واپس آنے پر دوبارہ کھولا گیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے پوچھا کہ اسحاق ڈار کے اعترافی بیان پر ریفرنس مارچ سنہ دوہزار میں دائر کیا گیا، شریک ملزمان دسمبر دوہزار آٹھ میں بیرون ملک گئے اس دوران نیب نے کیا کارروائی کی بتایاجائے؟۔ ریفرنس کتنے عرصہ میں مکمل ہونا چاہیے۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ قانون کے مطابق تیس دن میں مکمل ہونا ضروری ہے۔جسٹس قاضی فائز ن نے کہاکہ کیا ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی؟۔ کیااس عرصے میں ملزمان حراست میں نہ تھے؟ پھر نیب نے کیا کیا؟ کیاکچھ نہ کرنے کا مطلب ہے کہ ملزم (اسحاق ڈار)جنرل مشرف پر اثرانداز ہوتے رہے؟۔

عمران الحق نے کہا کہ جے آئی ٹی والیم 8 میں حدیبیہ پیپرز مل ریفرنس کے بارے سفارشات دی گئی ہیں۔ عدالت کہے تو ریفرنس کی دستاویزات فائل کر دیتے ہیں ۔ عدالت نے رجسٹرار آفس سے والیم 8 اور والیم 8 اے منگوایا ۔ عمران الحق نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کے لیے جعلی فارن کرنسی اکاونٹ کھولے گئے ۔ وکیل نیب عمران الحق کا کہنا تھا کہ جعلی اکاونٹ اسحاق ڈار کے ذریعے کھلوائے گئے ۔ ملزمان کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے کاروائی روک دی گئی تھی۔ جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ کسی کو جبری طور پر باہر بھیجنا یا کسی کا عدالت سے فرار ہونا دونوں مختلف چیزیں ہیں ۔ عمران الحق نے کہا کہ ملزمان کا بیرون ملک حدیبہ کا مقدمہ 6 سال داخل دفتر رہا۔ ملزمان کے واپس آنے پر احتساب عدالت میں مقدمہ دوبارہ کھولنے کی درخواست دائر کی۔ جسٹس مشیرعالم نے کہا کہ 2008 میں احتساب عدالت نے ریفرنس دائر کرنے کاحکم دیا تھا ۔ جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ کیامقدمہ میں فرد جرم عائد ہوئی گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوئے ۔ ملزمان کب واپس آئے ۔ وکیل نیب عمران الحق نے بتایا کہ نومبر2007میں ملزمان جلاوطنی سے واپس آئے ۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے پوچھا کہ ریفرنس پر کاروائی دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کب دائر کی ۔ عمران الحق نے بتایا کہ درخواست اگست 2008 میں دائر ہوئی۔ جسٹس قاضی فائز نے پوچھا کہ اپیل دائرکرنے میں قانونی معیاد کا ایشو بھی آئے گا۔ جب مقدمہ بحال کرنے کی درخواست کی اس وقت صدرمملکت کون تھے۔ عمران الحق نے کہا کہ اس وقت صدر آصف علی زرداری تھے ۔ جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ اس وقت بھی ملزمان مقدمات ہر اثرانداز نہیں ہو سکتے تھے ۔ وکیل نیب عمران الحق نے بتایا کہ ملزمان مقدمات پر اثرانداز 2014 میں ہوئے ۔ جسٹس مشیرعالم نے کہا کہ ہائی کورٹ میں ریفری جج نے ایک جج سے اختلاف ایک سے اتفاق کیا ۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ کیا کسی کے خلاف ریفرنس بناکر ہمیشہ کے لیے اس پر تلوار لٹکائیں گے ۔ ریفرنس کو طویل عرصے تک زیرالتوا نہیں رکھا جا سکتا ۔ جسٹس مشیرعالم نے پوچھا کہ آپ کیاسمجھتے ہیں اپیل پر ہم ابھی حکم جاری کردیں گے ۔ حدیبیہ پیپرملز کاریفرنس کہاں ہے ۔ وکیل نیب عمران الحق نے جواب دیا کہ پانامہ کے مقدمے کے بعد اپیل دائر کی ۔ اس میں سب چیزیں واضح ہیں ۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ ہم پانامہ کیس نہیں نیب کی اپیل سن رہے ہیں ۔ جسٹس مشیرعالم نے کہا کہ حدیبیہ ریفرنس پر دلائل دیں ۔ وکیل نیب عمران الحق نے کہا کہ حدیبیہ ریفرنس پر میری مکمل تیاری نہیں ہے ۔ جسٹس قاضی فائز نے ہوچھا کہ حدیبیہ پیپرز ریفرنسس کی شکایت کس نے درج کرائی تھی ۔ وکیل بولے ہو سکتا ہے کسی مخبر کی اطلاع پر تحقیقات ہوئی ہوں، اس وقت کمپنی کے ڈائریکٹر کے پاس بہت بڑی رقم تھی، قاضی فائز نے پوچھا کہ ریفرنس میں فوجداری جرم کی نوعیت بتا دیں، جسٹس مشیرعالم نے پوچھا کہ تمام تفصیلات کب تک جمع کروا دیں گے ۔ عمران الحق نے کہا کہ ہمیں 4 ہفتے چاہئیں ۔ جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ 4 ہفتے بہت زیادہ ہیں جو کام آج نہیں ہوگا وہ 4 ہفتوں میں بھی نہیں ہوگا ۔ عمران الحق نے کہا کہ ریفرنس پر سیکشن 9 کی ذیلی شق 5 کا اطلاق ہوتا ہے ۔ جسٹس قاضی نے کہا کہ ریفرنس میں سرکاری رقم کا ذکر نہیں ہے ۔حدیبیہ ریفرنس میں آمدن سے زیادہ اثاثوں کا الزام بھی نہیں ہے ۔ ہمیں ریفرنس میں یہ الزام دکھا دیں ۔ جسٹس مشیرعالم نے کہا کہ ہم اس وقت ریفرنس کے میرٹ کو نہیں دیکھ سکتے ۔ ریفربس کے میرٹ کافیصلہ کرنااحتساب عدالت کاکام ہے ۔ پہلے ہائی کورٹ کے فیصلے کے میرٹ پر دلائل دیں ۔ ضرورت پڑی توریفرنس کے میرٹ کو بعد میں دیکھیں گے ۔ ریفرنس میں عباس شریف کو فریق بنایا گیا یے ۔ عمران الحق نے کہا کہ ریفرنس کے التوا کے دوران عباس شریف کا انتقال ہو گیا۔ عباس شریف کے ورثا کو فریق بنایا گیا ہے ۔ جسٹس قاضی فائز نے ہوچھا کہ کیا جرم کا اطلاق ورثا پر ہوگا۔ بتایا جائے ملزمان مقدمے پر کب اور کیسے اثرانداز ہوئے ۔ہمیں ریفرنس کا مکمل ٹائم لائین فراہم کریں ۔ ہمیں یہ بھی بتا دیں کب کب کون چئیرمین نیب تھا ۔ جسٹس مشیرعالم نے کہا کہ ریفرنس کے فائل ہونے اور ملزمان کی جلاوطنی سے متعلق ریکارڈ بھی دیں ۔ملزمان کی جلاوطنی سے واپسی کے بعد کی کاروائی کا ریکارڈ بھی دیں ۔ جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ بتانا ہوگا کہ چئیرمین نیب اتنے کمزور کیوں ہیں ۔ریفربس بناتے وقت چئیرمین نیب کون تھا ۔ جسٹس مشیرعالم نے کہا کہ بتانا ہوگا کہ چئیرمین نیب کی تقرری کا طریقہ پہلے کیا تھا۔ دیکھنا چاہتے ہیں کہ چئیرمین پر کون اثرانداز ہو سکتا تھا۔
عدالت نے نیب سے تحریری جواب طلب کر لیا ۔ بتایا جائے فریقین کب عوامی عہدے پر تھے کب جلا وطن کیا گیا ۔ چئیرمین نیب کانام اور تقرری کا طریقہ کار بتایا جائے ۔ چئیرمین نیب کے تقرر کا اختیار کس کے پاس تھا ۔ حدیبیہ ریفرنس نیب قانون کے کس سیکشن کے تحت بنایا گیا۔ احتساب عدالت کی کاروائی کی مکمل ڈائری فراہم کی جائے ۔ احتساب عدالت میں ریفرنس پر کیا کاروائی ہوئی ۔ ریفرنس کی بحالی کی درخواست کا ریکارڈ دیا جائے ۔ کس بنیاد پرریفرنس پر کاروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہوئی ۔ سماعت گیارہ دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

https://www.pakistan24.tv/2017/11/28/7914
 
. . . . . . .
kiya scene hey ??? about hudaybia case

Mushkil hai Hudaibiya khulna..

Agar kisi ne 2000 main daketi mari ho aur kisi wajah se FIR darj kar ke muqadma dair nahi kia gaya ho, tou Pakistani qanoon aur Justice Faiz Isa ke mutabiq uss daketi ka muqadma aaj nahi lara ja sakta..

Simple..

ajeeb firouni tola hai ye jaan nahi chor raha

Firoun ko kyun badnaam kar rahay ho bhai?

Woh bechara tou Daryaey Neel main doob kar halaak hochuka hai..
 
. .
Firoun ko kyun badnaam kar rahay ho bhai?

Woh bechara tou Daryaey Neel main doob kar halaak hochuka hai..

han case kardo court me firoun ki blasphemy ka
na ye log qanoon manayn na adliya na koi jamhoori iqdaam
courts ko ye nahi dikhta na sunayi deta hai. inko sarken saaf karni hai.

meri dua hay kay koi chengaiz aye or in muaziz judge sahab ko mamoor karde roads saaf karne per inko sirf traffic ki fikar hai

ajeeb besuri qism ki courts hain... me nahi maanta inko meri taraf se nawaz sharif masoom hai
 
.
Mushkil hai Hudaibiya khulna..

Agar kisi ne 2000 main daketi mari ho aur kisi wajah se FIR darj kar ke muqadma dair nahi kia gaya ho, tou Pakistani qanoon aur Justice Faiz Isa ke mutabiq uss daketi ka muqadma aaj nahi lara ja sakta..

Simple..

:lol::lol::lol:

Parh liya poora update? :lol:

Waisy Justice Khosa ne jitni detail main hudaibya par likha hai...in panama verdict aur woh jaatay jaatay apnay remarks hbi repeat kar gaye.. Ishaq Dar par tu dobara re open bi karaa dyia...is sab ke baad kiya...asaan hai QAzi Faiz Isa ka ye kehna ke hudaibya dobara nahi khul sakta...jab ke Ishaq Dar par dobara re open hui hain investigations..Justice Khosa ke kehnay par

Qazi Faiez Isa..is suspicious..unhon ne tu irfan mangi ki bhi insult ki thee..lekin baqi 2 judges ka kia? Unke liye asan hoga Justice Khosa ke verdict ko reject karna?
 
.
Mushkil hai Hudaibiya khulna..

Agar kisi ne 2000 main daketi mari ho aur kisi wajah se FIR darj kar ke muqadma dair nahi kia gaya ho, tou Pakistani qanoon aur Justice Faiz Isa ke mutabiq uss daketi ka muqadma aaj nahi lara ja sakta..

Simple..

charter of democracy ke tehat karwayi mumkin nahi purane cases per. bhool jao maaf kardo
apnay bachon ka naam Timujin ya Taimoor rakhna shuru kardo shayad aglay 70 saal me koi sar phira aye jo pehle saza de or phir qanooni karwayi..tab hi jaan chutegi inse warna ye Brahmin hai ye nahi jatay yahan se
 
.
:lol::lol::lol:

Parh liya poora update? :lol:

Waisy Justice Khosa ne jitni detail main hudaibya par likha hai...in panama verdict aur woh jaatay jaatay apnay remarks hbi repeat kar gaye.. Ishaq Dar par tu dobara re open bi karaa dyia...is sab ke baad kiya...asaan hai QAzi Faiz Isa ka ye kehna ke hudaibya dobara nahi khul sakta...jab ke Ishaq Dar par dobara re open hui hain investigations..Justice Khosa ke kehnay par

Qazi Faiez Isa..is suspicious..unhon ne tu irfan mangi ki bhi insult ki thee..lekin baqi 2 judges ka kia? Unke liye asan hoga Justice Khosa ke verdict ko reject karna?

UnJust Qazi Faiz ke saamne NS naachta bhi paya gaya tou woh kahega ke NS tou namaz parh raha tha!
 
.

Pakistan Affairs Latest Posts

Country Latest Posts

Back
Top Bottom