پرکشش خواتین کو سگریٹ نوشی نہ چھوڑنے کا سبب قرار دے دیا گیا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30نومبر۔2014ء) خوبصورت خواتین مردوں کو گھٹنے کے بل ہی جھکنے پر مجبور نہیں کردیتیں بلکہ وہ ان کی قوت ارادی اور عزم کو بھی کمزور کردیتی ہیں۔یہ دلچسپ انکشاف ایک نئی تحقیق کے دوران سامنے آیا ہے۔تحقیق کے مطابق جو مرد تمباکو نوشی چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں ان کی ساری محنت اس وقت مٹی میں مل جاتی ہیں جب ان کے سامنے پْرکشش خواتین اپنے جلوے بکھیرتی ہیں۔
تائیوان کی کاسیونگ میڈیکل یونیورسٹی کے زیرتحت ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کسی پْرکشش چہرے کا نظارہ مردوں کے ذہن کو شریک حیات یا بیوی کی جانب لے جاتا ہے جو کہ ان کے لیے مستقبل قریب کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ نکوٹین کی فوری طلب سے ملنے والی تسکین کی شدت بھی بڑھ جاتی ہے اور سگریٹ چھوڑنے کا عزم یا ارادہ ہوا میں اڑ جاتا ہے۔
@Mr.Meap @Moonlight @django @The Sandman @Hell hound @User
So after years of research they finally came to a conclusion that pretty girls make us do stupid things hmm