What's new

Pakistan Tourism: Information Desk

خانپور ڈیم پرتمام واٹر سپورٹس ایکٹیوٹی مکمل طور پر سیل کر دی گئی ہیں
سیاح حضرات سفر سے پہلے انفارمیشن ضرور حاصل کریں
1730207638067.jpeg

 
درہ بابوسر گلگت بلتستان کی سیاحتی لحاظ سے بہت ہی اہمیت کے حامل ہے یہاں سے روزانہ کے بنیاد پر ہزاروں ملکی اور غیر ملکی سیاح سفر کرتے ہیں ۔
گزشتہ سالوں کی بنسبت اس سال فارنرز کا ریشو گلگت بلتستان کو دیکھنے کے لئے بہت ہی زیادہ رہا ہے اور اس وقت بھی بہت زیادہ ہے جس سے نہ صرف ملکی معیشت کو تقویت ملتی ہے بلکہ پاکستان کا ایک اہم امیج بھی ان کے ساتھ چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے اور بہت سارے فارنرز آنے پر خود مجبور ہو جاتے ہیں۔
یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہے شاہراہِ قراقرم جگہ جگہ کام کی وجہ سے روک روک کر انسان کو ذہنی مریض بنا دیتے ہیں اور ہر جگہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا بھی شکار ہے جس سے نہ صرف انسان کو تھکاوٹ ہوتی ہے بلکہ اس روڈ پر دوسری دفعہ سفر کرنے کا انسان سوچتا بھی نہیں ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ گلگت بلتستان کی حکومت اگر تھوڑی سی توجہ درہ بابوسر پر مرکوز کرئے تو میں سمجھتا اس روڈ کو دسمبر تک تو آسانی سے بحال رکھا جاسکتا ہے گزشتہ روز بابوسر ٹاپ پر 18 انچ کی قریب برف پر چکی تھی اس وقت سوائے ایک موڑ کے باقی روڈ سے برف پگل کر صاف ہو گی ہے اب اس ایک موڑ کی وجہ اس روڈ کو بند کر کے سیاحت کو کیو تباہ کر رہے ہو؟
گلگت بلتستان کی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ کوئی ایک عاد بلڈوزر سے اس روڈ کی صفائی کرائی جائے تاکہ گلگت بلتستان کی سیاحت بھی متاثر نہ ہو اور مقامی لوگوں کو روزگار کا مواقع بھی ضائع نہ ہو

1730287940405.jpeg
 
قراقرم ھائ وے تھاکوٹ تا رائیکوٹ پراجیکٹ دو ارب ڈالرز کے لاگت سے شروع ھوگا جبکہ اس میں 17 ٹنل ھونگے جنکی کل لمبائی 20 کلو میٹر تک ھوگی،
213 چھوٹے پل بھی شامل ھیں جو 2.26 کلو میٹر کو کوور کریں گے،
یہ پراجیکٹ 2025 میں شروع ھوکر 2030 میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا
1730295986289.jpeg
 
سبحان اللہ,
اللہ کی عظمت کو سلام ہو، لوری ٹنل کراس کرنے کے بعد لوئر چترال کا گاوں میر کھنی کا آغاز ہوتا ہے، جو اپنی انتہائی خوبصورتی کے ساتھ ایک منظر کشی کا آغاز کرتا ہے، جہاں خزاں کے مناظر کم ہیں لیکن دریا کے ساتھ ساتھ کا منظر ماشاءاللہ، ان شاء اللہ اگلی پوسٹوں میں ہم لوئر چترال کے مختلف گاوں کی خزاں کی منظر کشی کا ایک انوکھا اور دلکش نمونہ پیش کریں گے، پہاڑوں میں خزاں کے رنگ بہاروں کی مانند ہوتے ہیں۔

1730357089708.jpeg
1730357110358.jpeg
1730357120752.jpeg
1730357129272.jpeg
1730357141319.jpeg
 
Babusar Top, Lulusar Lake, and Bata Kanda in Mansehra have recently experienced heavy snowfall, enhancing the beauty of these popular tourist spots.

1730363241819.jpeg
 
٠•●
🧡
موسم خزاں
🍂

وادی بونی کی دلکشی دیکھنے کے قابل
🧡
●•٠·
یوں تو خزاں کا موسم ہر جگہ بہت دلکش ہوتا ہے، جہاں رنگ بدلتے پتے, نیلگوں پانی اور خوبصورت نظارے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں، مگر خزاں کے جو رنگ چترال بالا کی وادی بونی کے ہیں وہ اپنی مثل آپ ہیں
🍁

نومبر کا آغاز وادی بونی میں ٹھٹرتے موسم سرما اور خزاں کی شروعات کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہی دنوں اس حسین وادی پر چھائی خزاں کے نظارے اپنے جوبن پر ہوتے ہیں۔ گو، خزاں کے رنگ بدلتے پتوں کی بہار، قدرت کے نظارے ایسے کہ ہر کوئی کھنچا چلا آئے۔
پہاڑوں سے نکلتی سورج کی کرنیں اور زمیں پر جا بجا بچھی سنہری درختوں کی چادر وادی کی دلکشی میں جابجا اضافہ کر دیتی ہے۔ گو کہ، ہر طرف زمین پر بکھرے، ہوا میں لہراتے زرد پتوں کا میلہ سا لگا ہو۔ باغات، گلیوں اور سڑکوں پر ہر طرف زرد پتے بکھرے نظر آتے ہیں۔
مقامی لوگ رباب کی دھنیں بکھیر کر سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فلک پوش پہاڑوں کے باسی اپنے مہمانوں کو سخت سردی سے بچانے کیلئے لکڑی کا انتظام کرتے ہیں اور ان کی بھرپور مہمان نوازی کرتے ہیں۔
ذاتی خیال:
"وادی بونی کا کوئی سیزن نہیں ہے۔ اس کے رنگ چاروں موسم میں نرالے ہیں"
اس وادی کے میری پسندیدہ ہونے کی وجہ یہاں لے لوگوں کی پر خلوص محبت اور خوبصورت جغرافیہ ہے۔ یہاں ہر لمحہ اپنا رنگ بدلتا رہتا ہے. اور ایک منظر باز کو اس سے بڑھ کر کیا چاہیے، کہ ہر موسم میں ہر سو نت نئے نظارے آپکا استقبال کرنے کو تیار کھڑے ہوں
🧡

سو، وادی بونی کی موسمِ خزاں کے کچھ ڈرون کیمرے سے لی گئی تصاویر پیشِ خدمت ہیں۔ نیچے دیا گیا البم کھولیے اور قدرت کے ان خوبصورت رنگوں کو دیکھ کر اپنے تاثرات کا اظہار کریں۔
مقام: وادی بونی، چترال بالا
تصویروگرافی: سلمان منیر

1730379597224.jpeg
1730379609174.jpeg
1730379624338.jpeg
1730379634499.jpeg
1730379646757.jpeg
1730379667586.jpeg
1730379679526.jpeg
1730379693873.jpeg
 

Attachments

  • 1730379957903.jpeg
    1730379957903.jpeg
    154.8 KB · Views: 0

Latest posts

Back
Top Bottom