ہارو دریا (Haro River) جو خیبر پختونخوا ضلع ایبٹ آباد سے نکل کر مختلف حصوں میں بہتا ہوا پنجاب میں داخل ہو جاتا ہے۔ یہ دریا دراصل ایک برساتی ندی ہے اس پر خانپور کے نزدیک جو اسلام آباد سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے صوبہ پختونخواہ کے علاقے میں خانپور جھیل کے نام سے یہ واٹر ریزروائر بنایا گیا ہے۔ اس کے ذریعے اسلام آباد اور راولپنڈی کو پینے کا پانی اور علاقائی زرعی زمینوں کو آبپاشی کے لئے پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ صنعتی مقاصد کے لئے بھی پانی فراہم ہوتا ہے۔
یہ ڈیم 1983ء میں 15 سال کی شبانہ روز محنتوں سے تیار کیا گیا۔ اس پر 1,352 ملین روپے کی لاگت آئی۔ اس ڈیم کی اونچائی 167 فیٹ اور اسٹوریج کی گنجائش 1,10,000 ایکڑ فیٹ پانی ہے۔
اس ڈیم کی تعمیر ایوب خان کے دور حکومت سے شروع ہوئی اور گکھر کے راجہ ایرج زمان خان نے اپنی زمینیں اس ڈیم کے لئے وقف کیں جہاں آج خانپور جھیل∕ڈیم موجود ہے
یہ ڈیم ہری پور کا واحد پکنک پوائنٹ ہے۔ ڈیم کی جھیل میں ماہی گیری، کشتی رانی، کنوئنگ، سرفنگ، یاکنگ،جیٹ سکیئنگ، پیراگلائڈنگ ، پیراسیلنگ اور دیگر واٹر سپورٹس کی سہولت موجود ہے۔
:تحریر: ظہیر شہزاری"
یہ وہ جگہ ہے جہاں تین عظیم پہاڑوں کا سنگم کوہ #ہمالیہ ، کوہ #ہندوکش اور کوہ #قراقرم کے سلسلے آپس میں ملتے ہیں ۔۔اسلیے اسے تین #پہاڑوں کا سنگم کہا جاتا ہے.