What's new

Pakistan Aircraft Industries.

پاکستان ائیر فورس کی سروس میں چین کا بنایا ہوا ونگ لونگ 2 ڈرون شامل ہے جسکو پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس میں بنایا گیا تھا
ژوہائی ائیر شو کے دوران چینی کمپنی
AVIC(aviation industry corporation of china)
نے اس ڈرون کا ایک ایڈوانس ورژن نمائش کے لیے پیش کیا ہے جسکو ونگ لونگ ایکس یا ونگ لونگ 6 کا نام دیا گیا ہے اور یہ ڈرون نیول آپریشنز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے
نیول رول میں ڈرون نگرانی جاسوسی جیسے مشنز کے علاوہ اینٹی سب میرین اور اینٹی شپ آپریشنز بھی سر انجام دے سکتا ہے
اس مقصد کے لیے ڈرون پر سونو بوائے لانچر نصب کیے جا سکتے ہیں جن سے یہ ڈرون سونو بوائے لانچ کر سکتا ہے
مختصراً سونو بوائے ایک ایسی ڈیوائس ہے جس پر سمندر میں پھینک دیا جاتا ہے اور پھر یہ سب میرین سے پیدا ہونے والی آواز کو کیچ کرتا ہے اور انکو ریڈیو سگنلز کے زریعے واپس سرویلینس جہاز کو بھیجتا ہے
یہ ایکٹیو اور پیسیو دونوں طرز کے ہوتے ہیں اور اس پر الگ سے تحریر لکھی جائے گی
واپس اپنے موضوع کی طرف آئیں تو
اس نمائش میں ڈرون کے ساتھ جو ویپنز پیکج ڈسپلے کیا گیا تھا وہ کافی زیادہ دلچسپ ہے
اس ویپنز پیکج میں قابل ذکر ہتھیاروں میں
ET60 tornado electric torpedo
Cm400 AKG antiship super Sonic cruise missile
PL 12 AE air to air missile
PL 108 Lite air to air missile
LD 8A anti radiation missile
LS 6 guided glide bomb (250kg and 500kg)
اور چند دیگر ہتھیار شامل ہیں
اسکے علاوہ یہ اب یہ ڈرون CRJP نامی الیکٹرانک جیمنگ پوڈ بھی اٹھا سکتا ہے
اب اگر آپ اس ڈرون اور اسکے ساتھ موجود ویپنز پیکج کر نظر دوڑائیں تو یہ چیز سامنے آتی ہے کہ یہ ڈرون ایک گراؤنڈ سٹرائیک اور سرویلنس ڈرون پلیٹ فارم سے نکل کر ایک ملٹی مشن ڈرون بن چکا ہے جسکو سرفیس سٹرائیک اینٹی سب میرین ائیر ٹو ائیر گراؤنڈ سٹرائیک اور الیکٹرانک وارفیئر جیسے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے
زیر نظر تصاویر میں اس ڈرون اور اسکے ویپنز پیکج کو دیکھا جا سکتا ہے

1732025441613.jpeg
1732025464323.jpeg
1732025453173.jpeg
 
. .

Country Latest Posts

Back
Top Bottom