What's new

MQM - Political Desk

15_05.gif
 
تھر کے دوردراز کے علاقوں تک قحط سالی سے متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جدید طبی سہولیات سے آراستہ 5ایمبولینسیں اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل عملہ روانہ کردیا گیا

DSC_2200.JPG

Posted on: 14/03/2014
تھر کے دوردراز کے علاقوں تک قحط سالی سے متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جدید طبی سہولیات سے آراستہ 5ایمبولینسیں اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل عملہ روانہ کردیا گیا
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیم کے ہمراہ وبائی امراض سمیت دیگر بیماریوں سے بچاؤ کی بھاری مالیت کی ادویات بھی موجود ہیں
تھر کے متاثرین کو علاج و معالجہ کی فراہمی کے نیک کام میں ڈاکٹروں سمیت جو افراد حصہ لے رہے ہیں وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں، رابطہ کمیٹی اراکین

کراچی ۔۔۔ 14مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر تھر پارکرکے قحط سالی سے متاثرہ علاقے میں قائم ایم کیوایم کے طبی کیمپ سے دور دراز کے علاقوں تک قحط سالی سے متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جدید طبی سہولیات سے آراستہ 5ایمبولینسیں اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل عملہ روانہ کردیا گیا ہے ۔جمعہ کے روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی ، کنور خالد یونس اور خالد سلطان نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر کراچی سے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیم کو کے کے ایف کی ایمبولینسوں سمیت اپنی نگرانی میں روانہ کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج ڈاکٹرفاروق جمیل بھی موجود تھے ۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیم کے ہمراہ وبائی امراض سمیت دیگر بیماریوں سے بچاؤ کی بھاری مالیت کی ادویات بھی موجود ہیں ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے میڈیکل ٹیم کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تھر کے قحط سالی سے متاثرہ عوام کو طبی سہولیات اور غذائی اجناس کی فراہمی عبادت ہے اور اس نیک کام میں ڈاکٹروں سمیت جو افراد حصہ لے رہے ہیں وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے تھر کے قحط سالی سے متاثرہ عوام کو علاج و معالجہ کی فراہمی کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے والے ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ارکان کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا ۔​
 
MQM need to keep its momentom supporting pakarmy, which is bieng cornered by NAWAZ IMRAN , ittehaad!
more of patriotic programes,plz?
 
Back
Top Bottom