What's new

MQM - Political Desk

.
Defender Of Hope  Who is Major  Retired  Mohammad Aamir .png
 
. . . . .
mahajir was the name given to urdu speaking people along with other titles like makkar, panah guzeen, etc, to tell them, they were not son of the soil

so...even if your born in Pakland your not a Pakilandi?
 
. .
MQM reaching out to Sindi nationalist and separatists and militants and convincing them to remain peaceful and not violent whatever it takes to create peaceful Pakistan

MQM leaders meet with JSQM Chairman Abdul Wahid Arisar in Umerkote Press Club


ayaz latif palejo and mqm p.c hyderabad

 
. . . . . .
برطانوی ٹی وی چینل نے الطاف حسین کے خلاف من پسند اور من مانے فیصلے جاری کرنا شروع کر دیئے ۔ عبادالرحمان

as251213.jpg

Posted on: 01/02/2014

برطانوی ٹی وی چینل نے الطاف حسین کے خلاف من پسند اور من مانے فیصلے جاری کرنا شروع کر دیئے ۔ عبادالرحمان
ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عباالرحمان نے امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس شکاگو میں طلب کرلیا ہے، ایم کیوایم امریکہ کے اٹھارہ سے زائد شہروں سےکارکنان شریک ہوں گےاورجناب الطاف حسین
سے
یکجہتی کااظہار کریں گے


شکاگو۔۔۔یکم فروری2014ئ

ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عبادالرحمان نے بی بی سی کی جانب سے الطاف حسین اور ایم کیو ایم مخالف دستاویزی فلم کے نشر کئے جانے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی بی سی جیسے موقر نشریاتی ادارے کو اپنی ساکھ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حقائق کے منافی پروپیگنڈہ سے گریز کرنا چاہئے۔ایم کیو ایم آزادی رائے اور آزادی صحافت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے مگر آزادی اظہار کے نام پر الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف بین الاقوامی سازشوں کا حصہ بنتے ہوئے الطاف حسین اور ایم کیو ایم کا میڈیا ٹرائل زرد صحافت کے علاوہ کچھ نہیں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں ، الطاف حسین استحکام پاکستان کی ضمانت ہیں ، ایم کیو ایم اور اسکے قائد کے خلاف جو پاکستان میں دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف واحد آواز ہیں انکی ساکھ کو تباہ کرنے کے لئے سازشیں رچی جا رہی ہیں ، بدقسمتی یہ ہے کہ بی بی سی جیسا عالمی نشریاتی اداراہ بھی ان سازشوں کا آلہ کار نظر آتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو برطانوی عدالتی نظام انصاف وقانون پر اعتماد ہے تاہم بی بی سی کی جانب سے دوسری بار حقائق کے برخلاف دستاویزی فلم کا نشر ہونا اس بات کا اظہار ہے کہ وہ ایم کیوایم اور الطاف حسین کے خلاف ایک جانب تو برطانوی عدالتی نظام انصاف پر اثر انداز ہونا چاہتی ہے اور دوسری جانب مخصوص ایم کیو ایم دشمن عناصر کی شہ پر پاکستان میں ایم کیو ایم کی مقبولیت کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لئے کروڑوں پاکستانیوں کے ہر دلعزیز رہنما جناب الطاف حسین کی کردار کشی اور ایم کیو ایم کی ساکھ کو مجروح کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صحافتی انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جانا چاہئے، طلبائ ویزہ پر لندن آنے والے ملزمان اگر کوئی ہیں تو ان کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایسے طلبائ کے کوائف برطانوی بارڈر سیکیورٹی کے حکام کے پاس ہونے چاہئیں اور ان ملزمان کی تصاویر بھی میڈیا کو جاری کی جانی چاہئے۔ جن ذرائع نے برطانوی ویزہ کے حصول میں انکی معاونت کی انھیں بھی شامل تفتیش کیا جانا چاہئے اور شفاف تفتیش کے ذریعے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کی دستاویز میں جن افراد کا ایم کیو ایم سے دور دور تک تعلق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف مذکورہ نشریاتی ادارے کی جانب سے تواترکے ساتھ پیش کئے جانے والی منفی دستاویزی فلموں سے یہ صاف ظاہر ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف سازشوں کا سلسلہ انتہائی تیز اور وسیع تر کردیا گیا ہے اور حالیہ میڈیا ٹرائل اور کردار کشی اسی مذموم ایجنڈے کا حصہ ہے جویقینا ایم کیو ایم کے لاکھوں کارکنان اور الطاف حسین سے محبت رکھنے والے کروڑوں حق پرست پاکستانیوں کے جذبات و احساسات کی کھلی توہین ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم نے تاریخ کے بد ترین مظالم سہے ، ملکی اور بین الاقوامی تمام سازشوں کا ہمیشہ ڈٹ کر انتہائی جراتمندی سے مقابلہ کیا ہے اور خداوندکریم کی مہربانی اور فضل سے ہمیشہ ہی سرخرو رہے ہیں جس کا ثبوت تمام انتخابات میں حق پرست عوام کا ایم کیو ایم اور قائدِتحریک الطاف حسین پر غیر متزلزل یقین اور اعتماد ہے۔
 
.

Latest posts

Pakistan Defence Latest Posts

Pakistan Affairs Latest Posts

Country Latest Posts

Back
Top Bottom