HAIDER
ELITE MEMBER
- Joined
- May 21, 2006
- Messages
- 33,771
- Reaction score
- 14
- Country
- Location
I hope IK takes your advice and actually says that.
پاکستان میں جنرل الیکشن سے مراد وہ الیکشن ہیں جو کسی جنرل کی نگرانی میں کروائے جائیں۔
اس الیکشن میں امیدواروں کو جنرل ہی لاتے ہیں ، جنرل ہی ہرواتے ہیں اور جنرل ہی جتواتے ہیں۔
جنرل الیکشن میں جس امیدوار کی پارٹی عسکریت حاصل کر لیتی ہے اس کو اقتدار کی گاڑی کی چابی تھما دی جاتی ہے ۔
اس گاڑی میں سارے ٹائر جنرل کے لگائے جاتے ہیں اور ایکسٹرا ٹائر بھی جنرل کا ہی رکھا جاتا ہے تاکہ کسی ٹائر کے خراب ہونے کی صورت میں نیا ٹائر کوئی خرابی پیدا نہ کرے ۔
اس گاڑی کا ہر ہفتے باقاعدہ جنرل چیک اپ کیا جاتا ہے اور کسی پرزے کی خرابی کی صورت میں نیا پرزہ جنرل سٹور سے خرید کر تبدیل کر دیا جاتا ہے ۔
ہاں اس گاڑی کو صرف جرنیلی سڑک پر چلانے کی اجازت ہوتی ہے اگر ڈرائیور گاڑی کو ادھر اُدھر لے جانے کی کوشش کرے تو اس کے جنرل چیک اپ کے لئے اسے جنرل ہاسپٹل بھیج دیا جاتا ہے ۔
علاج کے بعد اگر ڈرائیور دوبارہ گاڑی کو جرنیلی سڑک پر چلانے پر آمادہ ہو جائے تو گاڑی اس کے حوالے کر دی جاتی ہے ورنہ اسی گاڑی پر نیا ڈرائیور لگا دیا جاتا ہے ۔
پچھلے پچھتر سال سے جنرل الیکشن اور اقتدار کی گاڑی ایسے ہی چل رہی ہے۔۔۔
@Imran Khan @ziaulislam