FOOLS_NIGHTMARE
ELITE MEMBER
- Joined
- Sep 26, 2018
- Messages
- 18,063
- Reaction score
- 12
- Country
- Location
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سازش کے تحت اقتدار سے نکالنے والے عدلیہ سمیت تمام کرداربے نقا ب ہوچکے ، تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے واضح کر دیا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ کہیں اور ہو اتھا ایسے تمام کرداروں کو عبرتناک سزا دلوانے کیلئے آرٹیکل 6 سمیت تمام آپشن زیر غور ہیں ، ملکی مسائل کا حل نواز شریف کے پاس ہے ۔ بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سی پیک منصوبے کو 10سال مکمل ہو گئے،سی پیک نواز شریف کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے،نواز شریف کو سازش کے تحت اقتدار سے نکالنے والے عدلیہ سمیت تمام کرداربے نقا ب ہوچکے، حامد خان نے بھی واضح کردیا ۔ نواز شریف نے پاکستانی عوام کو سی پیک کا تحفہ دیا لیکن 2013میں پی ٹی آئی نے ملک میں عدم استحکام کی بنیاد رکھی، 2017میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا تھا ،عمران خان چار سال تک پاکستان پر مسلط لیکن اس شخص نے سوائے طعنے زنی کے کچھ نہیں کیا،،کچھ کرداروں نے ملک کو مہنگائی کے حوالے کیا ،گزشتہ حکومت میں توانائی سمیت کئی بحران پیداہوئے،سی پیک کا منصوبہ شروع ہوتے ہی سازشی عناصر متحرک ہو گئے تھے لیکن آج سی پیک منصوبے کو 10سال ہو گئے۔
نواز شریف نااہلی کے تمام کرداروں کو سزا کیلئے آرٹیکل 6 سمیت تمام آپشنز زیر غور، وزیر اطلاعات
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم...
jang.com.pk