Bill Longley
SENIOR MEMBER
- Joined
- Apr 15, 2008
- Messages
- 1,661
- Reaction score
- 0
- Country
- Location
آج صبح لاہور کے علاقے لبرٹی مارکیٹ میں سری لنکن ٹیم کے سکواڈ پر دہشت گردوں نےفائرنگ کردی جس سےسات پولیس اہلکار شہیداورآٹھ زخٕمی ہوگئے،فائرنگ سےچھ سری لنکن کھلاڑی بھی زخٕمی ہوئے۔ بعض اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد دس سے چودہ تھی۔۔۔۔۔
بھاگتے ہوئے دہشتگرد ایک بیگ اور کچھ ہتھیار پھینک گئے ۔۔۔جن میں ایک دسپوزیبل لائیٹ اینٹی ٹینک ویپن کی ٹیوب یا عرف عام میں راکٹ لانچر کا کھوکھا بھی تھا۔۔۔ جو طالبان یا دیگر دہشتگرد گروپوں کے استمال میں نہیں۔۔۔۔
آخر ان حملوں کے پیچھے کون ہو سکتا ہے۔۔۔۔
ہندوستانی خفیہ ایجنی را۔۔۔۔ تامل دہشتگرد۔۔۔۔ بلوچ دہشتگرد۔۔۔۔طالبان ۔۔۔۔ یا پھر کوئی بڑی سازش۔۔۔۔
کسی بھی جرم کی تحقیقات شروع کرنے سے پہلے جرم کا مقصد دیکھا جاتا ہے۔۔۔۔۔ ابھی تک آنے والے شواہد میں ایک بات جو سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ حملے کا ہدف برادر ملک سری لنکا کی کرکٹ ٹیم تھی۔۔۔۔
اس وقت سری لنکا کی فوج کا کامیاب آپریشن تامل باغیوں کے خلاف جاری ہے۔۔۔اس اپریشن کے نتیجے میں تامل باغیوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور تقریباً باغیوں سے پچانوے فیصد علاقہ خالی کروا لیا گیا
ہے۔۔۔
ٹایگرزآف تامل ایلم کی بنیاد1972 میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مدد سے رکھی گئی۔۔ جس کا مقصد تامل قوم کے حقوق کا دفاع کرنا اور تامل ایلم کا قیام تھا۔۔۔ اس تنظیم کے ممبران کو اندرا گاندھی کے اشیرواد سے بھارتی حکومت نے اترپردیش، دہلی ،ممبئی اور وشاکاپیٹم کے فوجی اور پیرامیلیٹی کیمپس میں ٹرینگ دی گئی۔۔۔ جبکہ ڈیراڈن میں سپیشلایز ٹرینگ دی جاتی رہی۔۔۔۔
خود جنوبی بھارت میں تامل آبادی اکثریت میں ہے۔۔۔ انیس سو ساٹھ کی دہائی میں یہاں ڈی ایم کے کی تحریک نے بھارتی سرکار کو کافی پریشان رکھا ۔۔۔۔اور نوبت تامل علیحدگی تک آ گئی۔۔۔
جس کی وجہ سے بھارتی سرکار کو تامل ناڈو کو الگ صوبہ بنانا پڑا ۔۔۔اور شاید اس ہی لئے تامل علیحدگی پسندوں کی ہر دور میں مدد کی۔۔۔
انیس سو ستاسی میں راجیو حکومت نے پالیسی بدلتے ہوئے تامل دہشتگردوں کے خلاف بھارتی فوج آپریشن پوون کے لئے سری لنکا بھیجی مگر بلآخر شدید نقصان کروانے کے بعد فوج واپس بلانی پڑی۔۔۔ اور بلاخر راجیو بھی ایل ٹی ٹی ای کے دہشتگردی کا نشانہ بنا اور ایک خودکش حملے میں مارا گیا۔۔۔۔
بعض دفاعی تجزیہ نگارون کے مطابق راجیو دور میں بھی را کے تامل ارکان نے ایل ٹی ٹی ای سے تعلقات ختم نہیں کئے۔۔۔ اور اپنی نسلی تعلق کی وجہ سے ہمیشہ ایل ٹی ٹی ای کا ساتھ دیا۔۔۔۔
دوسری طرف پاکستان نے ہمیشہ بردر ملک سری لنکا کا ساتھ دیا۔۔۔ پاکستان آرمی نے سپیشل کورسوں کے ذریعے سری لنکن فوج کو ٹرین کیا۔۔۔ اور اسلحے اور ایکسپرٹیز اپنے سری لنکن دوستوں کو بوقت ضرورت دی۔۔۔۔
پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات خود بھارت کے لئے بہت باعث تشویش ہیں ۔۔۔پاکستان کے ہائی کمشنر بشیر ولی کی نامزدگی پر ہندوستانی وزیر اعظم نے سری لنکن صدر کو دہمکی آمیز احتجاج کیا۔۔۔ اور انٹیلی جنس ذرایع کے مطابق بھارتی احتجاج مسترد کرنے پر بشیر ولی پر را نے ایل ٹی ٹی ای کے ذریعہ ایک بم حملہ بھی کروایا جس میں وہ محفوظ رہے۔۔۔
خود بھارتی انٹیلی جنس ذرایع کے مطابق پاکستانی امداد اور ایکپرٹیز کے بدلے میں را کی مدد سے بلوچ مزاہمت کاروں کوایل ٹی ٹی ای تربیت دی رہی ہے۔۔۔
آج کے واقع میں جو ہتھیار استمال ہوئے ہیں ان میں ایسے ہتھیار بھی ہیں جو طالبان یا فوج کے استمال میں نہیں ۔۔۔مگر ایل ٹی ٹی ای انھیں برسوں سے استمال کر رہی ہے۔۔۔۔
بھارت میں سری لنکن افوج کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کو نہایت رنج سے دیکھا جا رہا ہے۔۔۔ اور سری لنکا کے خلاف احتجاج آئے روز کا معمول بن چکا ہے۔۔۔۔
ان حملوں سے جہان دہشتگردوں نے سری لنکن حکومت کو پیغام دیا ہے۔۔۔ وہاں ہندوستان کو بھی ممبئی حملوں کا جواب اور پھر کاونٹر پروپوگینڈا کا موقع دیا ہے۔۔۔ دوسری طرف بلوچ لبریشن آرمی کو اگر استمال کیا گیا ہے جس کے شواہد کچھ دہشتگروں کے کپڑوں سے ملتے ہیں تو یہ ایک نہایت تشویش ناک بات ہے۔۔۔ ایک بات جو سوچنے کی ہے کہ کیا کوئی دہشتگرد تنظیم اتنی آسانی سے ایک مہمان ٹیم کو نشانہ بنا سکتی ہے۔۔۔۔ اور وہ کون سے مملک ہیں جو آج ہونے والی دہشت گردی کے ذمہ دار ہیں؟۔۔۔۔ اور آج کے انٹیلی جنس فیلیر کے ذمہ دار کون ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟
http://mbik14.blogspot.com/2009/03/who-is-behind-lahore-33-terror-attacks_03.html
Last edited: