What's new

Well Done Shireen Mazari

iapk1

FULL MEMBER

New Recruit

Joined
Aug 21, 2015
Messages
38
Reaction score
0
Country
Pakistan
Location
Pakistan
منقول
ویل ڈن ڈاکٹر شیریں مزاری

شیریں مزاری نے تو کمال کر دیا ، اس کے بارے میں عام تاثر تو کچھ اور پایا جاتا ہے لیکن یہ کیا کردیا اس نے۔

ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر ایشیا بریڈ ایڈمز نے وزیرِ اعظم پاکستان کو انسانی حقوق کے حوالے سے ایک خط لکھا جسکا جوابی خط وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے لکھا. اردو پڑھنے والے قارئین کی سہولت کے لئے خط کا اردو ترجمہ کیا گیا ہے.

" ہمارے وزیرِ اعظم کو لکھے گئے آپکے خط کے حوالے سے, مجھے یہ واضح کرنے دیجئے کہ وزیرِ اعظم اور حکومت پاکستان کے تمام شہریوں کو ان تمام انسانی حقوق کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے جو انہیں آئینِ پاکستان فراہم کرتا ہے.

ہم انسانی حقوق کی فراہمی کے تناظر میں ان تمام قوانین کو لاگو کرنے کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں جو شہریوں کے انسانی حقوق کو یقینی بناتے ہیں. اسکے ساتھ ساتھ اپنے قوانین کو ان بین الاقوامی معاہدوں سے ہم آہنگ کرنے کی اہمیت سے بھی آگاہ ہیں جو ہم نے کر رکھے ہیں. ہماری حکومت اپنی تمام بین الاقوامی قانونی ذمیداریوں کی تکمیل کے لئے پر عظم ہے. ہم یہ سب اس لئے کریں گے کہ یہ ہماری آئینی ذمیداری ہے, اور ہمیں اپنے انسانی حقوق ایجنڈے پر کسی قسم کی یاددہانی کی کوئی ضرورت نہیں.

جیسا کہ آپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آپ 90 سے زائد ملکوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کرتے ہیں, میں امید کرتی ہوں کہ اس میں انسانی حقوق کی وہ سنگین خلاف ورزیاں بھی شامل ہوں گی جو ریاستی پالیسی کے تحت ہندوستان کشمیر میں اور اسرائیل فلسطین میں کررہا ہے. میں نے شائد ان خلاف ورزیوں پر آپکی مانیٹرنگ رپورٹس نا دیکھی ہوں اگر آپ میری یادداشت تازہ کردیں تو یہ قابلِ تعریف ہوگا.

مزید برآں, میں امید کرتی ہوں کہ آپکی تنظیم کچھ یورپی ریاستوں کی طرف سے, انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے کو بھی اٹھائے گی کہ جس میں اسلام اور پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تضحیک کی شکل میں وہ مسلمانوں کے اپنے مذہب پر آزادنہ عمل کے حق کو غضب کررہی ہیں جوکہ "یورپی کنونشن برائے تحفظ انسانی حقوق اور آزادی" کی خلاف ورزی ہے.

میں اس معاملے پر مطلع کئے جانا پسند کروں گی کہ آپ یورپ میں مسلمانوں کے اپنے دین پر آزادانہ عمل اور اپنی مرضی کے لباس پہننے کے حق کی فراہمی کو کیسے یقینی بنارہے ہیں کیونکہ آپکا دعویٰ ہے کہ آپ پوری دنیا میں انسانی حقوق کو مانیٹر کرتے ہیں.

ہم ان مثبت تجاویز کو ہمیشہ خوش آمدید کہیں گے جو ہمارے انسانی حقوق کے ایجنڈے کو لاگو کرنے میں ہماری معاون ثابت ہوں گی. لیکن کسی بھی بھی این جی او کی ادارہ جاتی ساکھ کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ وہ پوری دنیا میں انسانی حقوق کی فراہمی کے لئے کس قدر پُرعزم ہیں نا کہ کچھ مخصوص ریاستوں میں."
FB_IMG_1536036689454.jpeg
 
Last edited:
Credit where credit is due. Well done Madam Shireen Mazari! Please keep up the good work.
 
منقول
ویل ڈن ڈاکٹر شیریں مزاری

شیریں مزاری نے تو کمال کر دیا ، اس کے بارے میں عام تاثر تو کچھ اور پایا جاتا ہے لیکن یہ کیا کردیا اس نے۔

ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر ایشیا بریڈ ایڈمز نے وزیرِ اعظم پاکستان کو انسانی حقوق کے حوالے سے ایک خط لکھا جسکا جوابی خط وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے لکھا. اردو پڑھنے والے قارئین کی سہولت کے لئے خط کا اردو ترجمہ کیا گیا ہے.

" ہمارے وزیرِ اعظم کو لکھے گئے آپکے خط کے حوالے سے, مجھے یہ واضح کرنے دیجئے کہ وزیرِ اعظم اور حکومت پاکستان کے تمام شہریوں کو ان تمام انسانی حقوق کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے جو انہیں آئینِ پاکستان فراہم کرتا ہے.

ہم انسانی حقوق کی فراہمی کے تناظر میں ان تمام قوانین کو لاگو کرنے کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں جو شہریوں کے انسانی حقوق کو یقینی بناتے ہیں. اسکے ساتھ ساتھ اپنے قوانین کو ان بین الاقوامی معاہدوں سے ہم آہنگ کرنے کی اہمیت سے بھی آگاہ ہیں جو ہم نے کر رکھے ہیں. ہماری حکومت اپنی تمام بین الاقوامی قانونی ذمیداریوں کی تکمیل کے لئے پر عظم ہے. ہم یہ سب اس لئے کریں گے کہ یہ ہماری آئینی ذمیداری ہے, اور ہمیں اپنے انسانی حقوق ایجنڈے پر کسی قسم کی یاددہانی کی کوئی ضرورت نہیں.

جیسا کہ آپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آپ 90 سے زائد ملکوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کرتے ہیں, میں امید کرتی ہوں کہ اس میں انسانی حقوق کی وہ سنگین خلاف ورزیاں بھی شامل ہوں گی جو ریاستی پالیسی کے تحت ہندوستان کشمیر میں اور اسرائیل فلسطین میں کررہا ہے. میں نے شائد ان خلاف ورزیوں پر آپکی مانیٹرنگ رپورٹس نا دیکھی ہوں اگر آپ میری یادداشت تازہ کردیں تو یہ قابلِ تعریف ہوگا.

مزید برآں, میں امید کرتی ہوں کہ آپکی تنظیم کچھ یورپی ریاستوں کی طرف سے, انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے کو بھی اٹھائے گی کہ جس میں اسلام اور پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تضحیک کی شکل میں وہ مسلمانوں کے اپنے مذہب پر آزادنہ عمل کے حق کو غضب کررہی ہیں جوکہ "یورپی کنونشن برائے تحفظ انسانی حقوق اور آزادی" کی خلاف ورزی ہے.

میں اس معاملے پر مطلع کئے جانا پسند کروں گی کہ آپ یورپ میں مسلمانوں کے اپنے دین پر آزادانہ عمل اور اپنی مرضی کے لباس پہننے کے حق کی فراہمی کو کیسے یقینی بنارہے ہیں کیونکہ آپکا دعویٰ ہے کہ آپ پوری دنیا میں انسانی حقوق کو مانیٹر کرتے ہیں.

ہم ان مثبت تجاویز کو ہمیشہ خوش آمدید کہیں گے جو ہمارے انسانی حقوق کے ایجنڈے کو لاگو کرنے میں ہماری معاون ثابت ہوں گی. لیکن کسی بھی بھی این جی او کی ادارہ جاتی ساکھ کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ وہ پوری دنیا میں انسانی حقوق کی فراہمی کے لئے کس قدر پُرعزم ہیں نا کہ کچھ مخصوص ریاستوں میں."View attachment 496453
Wowwww , now that's remarkable reply ...
 
But low IQ folk will still have issues, because their whole insecure existence is based on protecting their own corrupted inner selves by protecting the corrupt mafia around.
 
Latest posts

Back
Top Bottom