What's new

عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اسٹیبلشمنٹ سے مصالحت چاہتی ہے: محمد علی درانی

FOOLS_NIGHTMARE

ELITE MEMBER
Joined
Sep 26, 2018
Messages
18,063
Reaction score
12
Country
United Kingdom
Location
United Kingdom
1695667201260.png

اکستان مسلم لیگ فنکشنل (پی ایم ایل-ف) کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات محمد علی درانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت ٹکراؤ نہیں، مصالحت چاہتی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد علی درانی نے کہا کہ میری ملاقاتوں کا ایجنڈا وہی ہے جو عوام کی خواہش ہے، میں اس وقت جہاں بھی جاتا ہوں، وہاں عوام کی پریشانی دیکھتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خواہش دیکھتا ہوں تو پتا چلتا ہے کہ عوام یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں ٹکراؤ کی کیفیت کم ہو اور عوام سمجھتے ہیں کہ ان کی مشکلات میں کمی بھی اس ٹکراؤ کی کیفیت میں کمی سے ہی ہوگی۔

سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں میں نے جتنی بھی ملاقاتیں کی ہیں، یہ ملاقاتیں صدر مملکت، پی ٹی آئی کی قیادت اور اس کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ہوئی ہیں، تو ان ملاقاتوں کے دوران اس چیز کا احساس ہوا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت ٹکراؤ بلکل نہیں چاہتی، وہ مصالحت چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مثبت سوچ موجود ہے جس کے نتیجے میں مجھے امید ہے وہ راستے نکلیں گے جو ملک کو اس وقت درپیش مسائل سے نکالیں گے۔

محمد علی درانی نے کہا کہ وہ رہنما کہتے ہیں ہم تو وہ لوگ ہیں جو سیاسی عمل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری عمران خان سے ملاقات نہیں لیکن جن لوگوں کی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات ہوئی ان کے مطابق عمران خانہر ایک سے ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، عمران خان کا کہنا ہے کہ ہر ایشو پر بات چیت ہو سکتی ہے۔

محمد علی درانی نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والوں نے جو مجھے بتایا ہے، اسے مجھے ان کا ذہن یہی لگا ہے کہ وہ یہ سب چاہتے ہیں، عمران خان ایسے مفاہمت چاہتے ہیں جس کے نتیجے میں ملک اور جمہوریت آگے بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت یہ سمجھتی ہے کہ ٹکراؤ والے جو لوگ تھے وہ تو چلے گئے ہیں۔

 
I hope so honestly for Pakistan's sake. Give the man an honorable out, restore esteem for the establishment and then decide on the next steps collectively (perhaps this is too much to expect from our politicians and establishment alike but "Pakistan first" should be the Northstar with concessions made on all sides). Our politics of extreme has set us so far back that it is clearly a matter of survival as a viable state.
 

Latest posts

Back
Top Bottom