What's new

Urdu & Hindi Poetry

38731204_712791259055120_4801035939503669248_n.jpg
 
. .
وانگاں چڑائیاں رنگ برنگیاں
ہتھاں تے مہندی لائی ہوئی اے
مڑ کے آ پردیسیا ڈھولا
عید سرے تے آئی ہوئی اے


 
.
" اندیشہ "

بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی
لوگ بے وجہ اداسی کا سبب پوچھیں گے


یہ بھی پوچھیں گے کہ تم اتنی پریشاں کیوں ہو
جگمگاتے ہوئے لمحوں سے گریزاں کیوں ہو


انگلیاں اٹھیں گی سوکھے ہوئے بالوں کی طرف
اک نظر دیکھیں گے گزرے ہوئے سالوں کی طرف


چوڑیوں پر بھی کئی طنز کئے جائیں گے
کانپتے ہاتھوں پہ بھی فقرے کَسے جائیں گے


پھر کہیں گے کہ ہنسی میں بھی خفا ہوتی ہیں
اب تو روحی کی نمازیں بھی قضا ہوتی ہیں


لوگ ظالم ہیں ہر اک بات کا طعنہ دیں گے
باتوں باتوں میں مرا ذکر بھی لے آئیں گے


ان کی باتوں کا ذرا سا بھی اثر مت لینا
ورنہ چہرے کے تاثر سے سمجھ جائیں گے


چاہے کچھ بھی ہو سوالات نہ کرنا ان سے
میرے بارے میں کوئی بات نہ کرنا ان سے


بات نکلے گی تو. پھر دور تلک جائے گی

(کفیل آزر)

kafeel-azar.jpg
 
.
" اندیشہ "

بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی
لوگ بے وجہ اداسی کا سبب پوچھیں گے

یہ بھی پوچھیں گے کہ تم اتنی پریشاں کیوں ہو
جگمگاتے ہوئے لمحوں سے گریزاں کیوں ہو

انگلیاں اٹھیں گی سوکھے ہوئے بالوں کی طرف
اک نظر دیکھیں گے گزرے ہوئے سالوں کی طرف

چوڑیوں پر بھی کئی طنز کئے جائیں گے
کانپتے ہاتھوں پہ بھی فقرے کَسے جائیں گے

پھر کہیں گے کہ ہنسی میں بھی خفا ہوتی ہیں
اب تو روحی کی نمازیں بھی قضا ہوتی ہیں

لوگ ظالم ہیں ہر اک بات کا طعنہ دیں گے
باتوں باتوں میں مرا ذکر بھی لے آئیں گے

ان کی باتوں کا ذرا سا بھی اثر مت لینا
ورنہ چہرے کے تاثر سے سمجھ جائیں گے

چاہے کچھ بھی ہو سوالات نہ کرنا ان سے
میرے بارے میں کوئی بات نہ کرنا ان سے

بات نکلے گی تو. پھر دور تلک جائے گی

(کفیل آزر)

kafeel-azar.jpg

 
.
اک خلا، ایک لا انتہا اور میں
کتنے تنہا ہیں میرا خدا اور میں

شاعر.................افتخار مغل
 
.
یہ دورِ معیشت بہ الفاظ دیگر بازاری ہے
آج اصول قیمت ، مقصد خریداری ہے

یہ تماشگا نہیں تماشبین نہ بن
تیرا مال و اسباب تیری اپنی ذمداری ھیں

بتا کیا لایا ھے ، بازار میں کیا بیچے گا ؟
تو اہل حرف ھے ، حرف بیچے گا ؟

خاموش نہ رہے صدا لگا ، کیا بیچے گا ؟
قلم ھے تیرے پاس ، قلم بیچے گا ؟

حیراں نہ ہو منبر و مینا دونوں بک گے
ان کی چھوڑ، تو اپنی بتا کیا بیچے گا ؟

دیکھا کیا کچھ ہے تیرے پاس ، کیا بیچے گا ؟
داستار ، عزت سعادات بیچے گا ؟

تو نیا ہے تجھے راز کی بات بتاتا ھو
" تو بکے گا ، تو بیچے گا "

تو بھی تو خریدار ھے، تو بھی خریدے گا
جو نہ بکا تو ، تو کيا بیچے گا ؟

جو کچھ ہیں تیرے پاس بیچ دے
جو نہ بکا تو ، تو بھی تو بکے گا

بہتر ہے اپنے دام آپ لگا
منافع رکھ دوکان بڑھا

تو کس ایماں کی بات کرتا ہے
یہاں صنم تو صنمم خدا بکتا ہے

اؤ بھائ يۂ بازار ہے پیارے
یہاں صبح شام انسان بکتا ہے
ح ر خان
 
Last edited:
. .
August 25; Death anniversary of famous Urdu poet Ahmed Faraz.


He was considered as one of the greatest modern and progressive Urdu poets of 20th century. Sometimes a poet for romantic adolescents, sometimes hailing revolution, while at other times, wrapped in nostalgia. This was the great Ahmed Faraz, who left the world 10 years ago yet has remained alive in the Urdu literary scene through the power of his words.

Ahmed Faraz passed away due to kidney failure. He might be physically absent today but his poetry, his words and verses will remain alive forever.

کتنا آساں تھا ترے ہجر میں مرنا جاناں
پھر بھی اک عمر لگی جان سے جاتے جاتے


Ahmed Faraz with Hafeez Jalandhari & Qateel Shifai in 1970's


40059095_1868434196570358_2077173006139916288_o.jpg
 
. . .
Perveen Shakir in Germany in 1980's
Courtesy : Nusrat Zehra

وہ نہ آئے گا ہمیں معلوم تھا اس شام بھی
انتظار اس کا مگر کچھ سوچ کر کرتے رہے
پروین شاکر

40466366_1875563999190711_6517520289364967424_o.jpg
 
. .
نہ ہے ابتدا میرے عشق کی
نہ ہے انتہا میرے عشق کی
میرا عشق ہی ہے میرا خدا
مجھے اور کوئی خدا نہ دے
مجھے بار بار صدا نہ دے
میری حسرتوں کو ہوا نہ دے
میرے دل میں آتشِ عشق ہے
میری آگ تجھ کو جلا نہ دے
میں گدا نہیں ہوں فقیر ہوں
میں قلندروں کا امیر ہوں
مجھے تجھ سے کچھ نہیں چاہیے
مجھے مانگنے کی ادا نہ دے
یہ میرے جنوں کا غرور ہے
مجھے بیخودی میں سرور ہے
مجھے بار بار نہ یاد آ
مجھے ہو سکے تو وفا نہ دے
 
Last edited:
.
میں آج تک جن پرانے انڈین گانوں سے واقف ہوں، وہ زیادہ تر انہی بسوں میں سفر کے دوران ہی سن سن کر یاد ہوئے تھے۔ وہ سارے گانے مجھے آج بھی یاد ہیں۔ جیسے

  • یہ دنیا یہ محفل میرے کام کی نہیں،
  • کیا ہوا تیرا وعدہ وہ قسم وہ ارادہ،
  • بہارو پھول برساؤ میرا محبوب آیا ہے،
  • لکھے جو خط تجھے وہ تیری یاد میں ہزاروں رنگ کے نظارے بن گئے،
  • چودہویں کا چاند ہو یا آفتاب ہو،
  • سہانی رات ڈھل چکی نا جانے تم کہاں ہو،
  • میرے سامنے والی کھڑکی میں اک چاند کا ٹکڑا رہتا ہے،
  • تیرے بنا زندگی سے شکوہ تو نہیں،
  • میرا جیون کورا کاغذ کورا ہی رہ گیا،
  • تصویر بناتا ہوں تصویر نہیں بنتی،
  • میری یاد میں تم نا آنسو بہانا،
  • یہ رات یہ چاندنی پھر کہاں سن جا دل کی داستاں،
  • ہے اپنا دل تو آوارہ نہ جانے کس پہ آئے گا،
  • کہیں دیپ جلے کہیں دل،
  • جانے کیوں لوگ محبت کیا کرتے ہیں،
  • یونہی کوئی مل گیا تھا سر راہ چلتے چلتے،
  • آج پھر جینے کی تمنا ہے آج پھر مرنے کا ارادہ ہے،
  • نہ تم بے وفا ہو نہ ہم بے وفا ہیں مگر کیا کریں اپنی راہیں جدا ہیں۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔ آئے ہائے، کہاں گئے وہ دن؟
 
.

Pakistan Affairs Latest Posts

Country Latest Posts

Back
Top Bottom