pkuser2k12
SENIOR MEMBER
- Joined
- Oct 28, 2012
- Messages
- 6,460
- Reaction score
- 3
- Country
- Location
Those who criticize route of CPEC and demand western route are Indian Agents: Saad Rafique
لاہور : پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر تنقید بڑھی تو وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ ساتھ خواجہ سعد رفیق کو وضاحتیں دینا پڑگئیں، ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ منصوبے سندھ کے بعد کے پی کے میں ہیں، راہدری منصوبے کو کالا باغ نہیں بننے دیں گے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں بجلی کے دو منصوبے پنجاب میں ہیں، پنجاب کے منصوبوں کی لاگت ڈھائی ارب ڈالر ہے، سندھ میں 9 ارب ڈالر کے منصوبے ہیں، راہدری منصوبے کو کالا باغ نہیں بننے دیں گے۔
سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ لودھراں سے رائیونڈ تک ڈبل ریلوے ٹریک کو ڈبل کرنے کا کام دو ہزار تین میں شروع کیا گیا، اگر ہم جنگی بنیادوں پر کام نہ کرتے تو یہ اگلے کئی سال بھی مکمل نہ ہو پاتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نئے پنجاب کی تعمیر کے معمار ہیں، وزیر ریلویز کا کہنا تھا کہ جب تک اداروں کو آزاد نہیں کریں گے، کام نہیں چلے گا۔ ریلوے کا ساڑھے تین ارب روپے سالانہ خسارہ کم کیا جا رہا ہے۔ ٹریڈ یونین لیڈروں نے پچیس سال میں کام کو ہاتھ نہیں لگایا تھا۔ محنت کشوں نے مطالبات کے بجائے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے اقتصادی راہداری منصوبے پر مغربی روٹ کی بات کرنے والوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں انڈیا کا ایجنٹ قرار دے ڈالا۔ سماء
SOUCRE:لاہور میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں بجلی کے دو منصوبے پنجاب میں ہیں، پنجاب کے منصوبوں کی لاگت ڈھائی ارب ڈالر ہے، سندھ میں 9 ارب ڈالر کے منصوبے ہیں، راہدری منصوبے کو کالا باغ نہیں بننے دیں گے۔
سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ لودھراں سے رائیونڈ تک ڈبل ریلوے ٹریک کو ڈبل کرنے کا کام دو ہزار تین میں شروع کیا گیا، اگر ہم جنگی بنیادوں پر کام نہ کرتے تو یہ اگلے کئی سال بھی مکمل نہ ہو پاتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نئے پنجاب کی تعمیر کے معمار ہیں، وزیر ریلویز کا کہنا تھا کہ جب تک اداروں کو آزاد نہیں کریں گے، کام نہیں چلے گا۔ ریلوے کا ساڑھے تین ارب روپے سالانہ خسارہ کم کیا جا رہا ہے۔ ٹریڈ یونین لیڈروں نے پچیس سال میں کام کو ہاتھ نہیں لگایا تھا۔ محنت کشوں نے مطالبات کے بجائے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے اقتصادی راہداری منصوبے پر مغربی روٹ کی بات کرنے والوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں انڈیا کا ایجنٹ قرار دے ڈالا۔ سماء
SAMMA NEWS
راہدری منصوبے کو کالا باغ نہیں بننے دیں گے،سعد رفیق | Samaa Urdu News