What's new

sunhairi baat, aaj ki baat, aqwal-e-zareen

نئی بنیادیں

’’نئی بنیادیں وہی لوگ رکھ سکتے ہیں جو اس راز سے واقف ہوں کہ پرانی بنیادیں کیوں بیٹھ گئی تھیں۔‘‘

4.jpg
 
.
وقت کی بات

وقت کے سمجھانے کا طریقہ سخت اور کربناک ہوتا ہے، مگر یہ بھی سچ ہے کہ وقت کی سمجھائی بات حتمی ہوتی ہے اور ساری زندگی کے لئے سمجھ آجاتی ہے۔

4.jpg
 
.
آج کی بات

اچھی چھلانگ لگانے کے لئے کچھ قدم پیچھے ہٹنا ضروری ہے۔

4.jpg
 
. .
مطلب hmmmmmm

مطلب یہ ہے کہ آپ کھڑے کھڑے آگے کی جانب جمپ لگائیں گے تو بمشکل ایک ڈیڑھ میٹر کی لگاپائیں گے لیکن اگر کچھ قدم پیچھے ہٹ کر دوڑ کر آئیں گے تو پانچ چھ میٹر کی لگالیں گے۔ اس لئے زیادہ فائدے کے لئے پیچھے ہٹنا ضروری ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ویسے سیاسی طور پر دیکھا جائے تو زیادہ فائدے کے لئے ہمارے سیاست دان کچھ مطالبات سے دستبردار ہوجاتے ہیں اور اس کے عوض زیادہ فائدہ حاصل کرتے ہیں۔۔۔۔


آج کی بات

ہر ایک کی سنو اور ہر ایک سے سیکھو کیونکہ ہر کوئی سب کچھ نہیں جانتا لیکن ہر ایک کچھ نہ کچھ ضرور جانتا ہے۔

4.jpg
 
.
سنہری بات

کسی کو تم چاہو اور وہ تمہیں ٹھکرادے یہ اس کی بدنصیبی ہے۔

کوئی تمہیں نہ چاہے اور تم اسے زبردستی اپنا بنانا چاہو یہ تمہارے نفس کی ذلت ہے۔

4.jpg
 
. .
آج کی بات

زندگی میں کسی کے لئے آنسو مت بہانا کیونکہ وہ آپ کے آنسوؤں کے قابل نہیں ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔۔۔ وہ جو اس قابل ہوگا وہ آپ کو رونے نہیں دے گا۔

4.jpg
 
.
آج کی بات

تجربہ بڑا سنگدل استاد ہے

امتحان پہلے لیتا ہے اور

سبق بعد میں دیتا ہے

4.jpg
 
.
سنہری بات

جو شخص اپنی قسمت پر خوش ہے

دراصل وہی خوش قسمت ہے

4.jpg
 
.
آج کی بات

دنیا کا سب سے خوبصورت پودا محبت کا ہوتا ہے جو زمین میں نہیں بلکہ دلوں میں اگتا ہے

4.jpg
 
.
آج کی بات

خدا کسی کو مایوس نہیں کرتا، اس سے مانگتے رہو، ایک دن یا تو وہ تمہیں عطا کرنے کے بعد پرسکون کردے گا ورنہ اس احساس سے بے نیاز کرکے مالا مال کردے گا۔

4.jpg
 
.
سنہری بات

وہی صحیح معنوں میں آزاد ہیں
جو خواہشوں کے غلام نہیں!
4.jpg
 
.
آج کی بات

اچھا انسان وہ ہے جو کسی کا دیا ہوا دکھ تو بھلادے مگر کسی کی دی ہوئی محبت کبھی نہ بھلائے۔
4.jpg
 
.
سنہری بات

جب تم کسی انسان کی طبیعت پرکھنا چاہو تو اس سے مشورہ لو، یقیناً اس کے مشورے سے اس کا انصاف، ظلم، نیکی اور بدی سب جان جاؤگے۔

3.jpg
 
.
Back
Top Bottom