@PakSword @Arsalan @Shane @The Accountant
Mujhe ek cheez samajh nahi aarahi YE LNG wala case jo hai..ye purely corruption case hai.. Ye Sheikh Rashid Election commission kiun le gaya? Some reporter asked him..on which he said ke ye corruption ka case hai..is liye.. Corruption case se election commission ka kia talluq? Ye LNG wala case bhi..against Shahid khaqan abbasi..sheikh rashid 62/63 ki basis par reference file kiun karraha hai?
Sheikh Rashid ne kahaa hai ke Election commission ne dismiss kar diya tu SC jaaun ga..
62/63 se iska kia talluq hai? 62/63 tu MNA ki personal properties aur misdeclaration of assets se deal karta hai.. Panama case....tu sharif family ki properties se related tha..jis ki ownership unhon ne accept lar li thee...aur uski source of income ka court ne poocha tha.. 62/63 sach aur jhoot..related to assets se deal karta hai
Jab ke LNG case tu offocial contract ka masla aur is main corruption se related hai.. Matlab ke commission khaana...ye panama case se bilkol different hai.LNG case main official contract main garbar ..se 62/63 ka kia talluq jis main aap ne apni personal propert se related issues ko justify karna hota hai..
Ye 62/63 ka case...mujhe tu nahi lagta ke kahin se bhi hai.. Agar sheikh rashid SC bhi is case main 62/63 par jayega tu mujhe lagta hai ke fauran dismiss hojayega... sheikh Rashid ko is case par SC zuroor jana chahye..lekin official responsibilities main garbar se related jo articles hun ya purely corruption se related...jaisy NAB se related articles ki basis par jaana chahye tha...i think... 62/63 basically corruption se deal nahi karta...
Panama case main 62/63 par disqualify hua hai..tu iska ye matlab t nahi ke har case par hi 62/63 apply hoga.. Mujhe tu ye case..SC main bhi dismiss hota nazar aaraha hai
What do u ppl think?
شیخ رشید نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا
خبریں ماخذ |
ویب ڈیسک
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کردیا.ریفرنس میںاستدعا کی گئی کہ وزیراعظم ایل این جی اسکینڈل میں ملوث ہیں اس لیے وہ صادق اور امین نہیں رہے وزیراعظم کو نااہل کیا جائے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ریفرنس مسترد کیا تو سپریم کورٹ جاﺅں گا،پاکستان میں کیسز کا زلزلہ اور طوفان آنے والاہے. ایل این جی معاہدے میں 200ارب کا گھپلا کیا گیا شاہد خاقان ایل این جی اسکینڈل میں ملوث ہیں ،مجھے کیسز سے کنارہ کشی کرنے کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جمعرات کو شیخ رشید نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ایل یان جی اسکینڈل میں ملوث ہیں۔ جس کے بااعث وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے۔ ریفرنس میں استدعاکی گئی ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نااہل قرار دیا جائے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اور اخباری تراشے بھی ریفرنس کے ساتھ لف کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی معاہدے میں 200ارب کا گھیلا کیا گیا ہے۔ اسپیکر صاحب معاہدے کی کاپی دلانے کیلئے کئی بار خط لکھا ۔ ایل این جی معاہدہ چائنہ اور بنگلہ دیش سے بھی مہنگا ہے۔ شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کئی لوگ اسکینڈل میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیسز کا زلزلہ اور طوفان آنے والاہے۔ نواز شریف کے جانے کے بعد سارے کاغذات نکل آئے ہیں۔ نیب پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے ۔ مجھے کیسز سے کنارہ کشی کرنے کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ایل این جی کرپشن کا سمندر ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ وقار احمد،سیف الرحمان اور شیک سعید نوازشریف کے ایجنٹ ہیں۔ والیم 10 سے متعلق بعض ملکوں کے جواب آنا شروع ہوگئے ہیں۔ جمہوریت کو بچانا ہے تو ججز کی تعدارد دگنی ہونی چاہیے۔ نیب سے حدیبیہ پیپرز کے حوالے سے مثبت بیان دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے ریفرنس مسترد کیا۔ تو سپریم کورٹ جاﺅں گا۔