What's new

DG ISPR PRESS RELEASE.

.
پاکستان کشمیر، گلگت، سندھ، پختون، بلوچ اور پنجاب کے عظیم کلچر کے ایک امتزاج کا نام ہے۔ یہ وہ خوبصورت اور پرامن خطہ ہے جہاں مسلم، سکھ، عیسائی، ہندو غرض ہر مذہب کے لوگ بھائی چارے سے رہتے ہیں۔ پاکستان کے اس سماجی اور مذہبی ہم آہنگی کو جو طاقت جوڑ کے رکھے ہوئی ہے وہ پاک فوج ہے۔ پاک فوج نہ صرف پاکستان کی سرحدوں کی ضامن ہے بلکہ اس نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو جوڑ کے رکھا ہوا ہے۔
پاک فوج زندہ باد
پاکستان پائندہ باد

 
.
کور کمانڈر گوجرانوالہ کی مدارس کے طلباء و اساتذہ سے خصوصی نشست
جامعہ مرکز مصطفٰی، جامعہ العلوم نقشبندی اور جامعہ مدینتہ العلم کے طلباء و اساتذہ نے گوجرانوالہ گیریژن کا دورہ کیا جبکہ کور کمانڈر گوجرانوالہ نے مدارس کے طلباء و اساتذہ سے خصوصی نشست کے دوران گفتگو بھی کی۔
اس موقع پر کور کمانڈر گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی میں طلباء کا ایک اہم کردار ہے۔ دینی مدارس کے طلباء کو چاہئیے کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری مضامین کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دیں۔
علاوہ ازیں کور کمانڈر گوجرانوالہ نے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے جس پر شرکاء نے اطمینان کا اظہار کیا۔
بعدازاں مدارس کے طلباء اور اساتذہ نے کور ہیڈ کوارٹر میں اسوہ حسنہ گیلری اور عسکری سازو و سامان کے اسٹالز کا دورہ بھی کیا جبکہ آخر میں اساتذہ اور طلبہ نے کور ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ کے دورہ کے انعقاد پر پاک فوج کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔

 
.
پاک فوج کے زیر اہتمام پونچھ ڈویژن کے علاقے داوراندی میں ریٹائرڈ فوجیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پروگرام کا انعقاد
اس پروقار پروگرام میں کثیر تعداد میں ریٹائرڈ فوجیوں نے شرکت کی ۔
افواج پاکستان سے ریٹائرڈ اہلکار بڑی ریلی کی صورت میں پروگرام میں پہنچے
پونچھ داوراندی کی فضا پاکستان ،آزادکشمیر اور افواج پاکستان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی
پروگرام کے اغاز میں شرکاء کے لیے اگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام میں ایک موبائل شکایت سیل قائم کیا گیا، جہاں ویٹرنز کی شکایات سنی گئیں اور ان کے حل کیلئے اقدامات کو عملی جامہ پہنایا گیا۔
اس موقع پر مفت میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا جہاں 260 سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور مفت ادویات دی گئیں۔
یہ ایونٹ ویٹرن کمیونٹی کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور انکی فلاح وبہبود کے لیے ایک اہم قدم تھا
ویٹرنز نے اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اسطرح کے پروگرامز کی خواہش کا اظہار کیا

 
.
پاک فوج نے ضلع استور کے دور افتادہ اور دشوار گزار علاقے میں ایک اور شاندار ریسکیو آپریشن انجام دیا
تٹوال کے رہائشی شہری بشیر کو شدید تکلیف میں قمری سیکٹر میں قائم فوجی پوسٹ پر پہنچایا گیا۔
پاک فوج کے میڈیکل عملے نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد اور زندگی بچانے والی طبی سہولیات فراہم کیں۔
مریض کی تشویشناک حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور سخت موسمی حالات کے باوجود پاک فوج نے فوری طور پر ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ریسکیو آپریشن جلد از جلد ممکن بنایا جا سکے۔
ریسکیو آپریشن میں دو ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔
مریض کو ابتدائی طبی امداد کے بعد منی مارگ پہنچایا گیا، جہاں مزید طبی استحکام کے اقدامات کیے گئے۔ بعد ازاں، مریض کو بروقت سی ایم ایچ اسکردو منتقل کیا گیا،
جہاں اس کا مکمل علاج جاری ہے۔
علاقے کے عوام نے اس مشکل آپریشن میں شریک پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور انسانی ہمدردی کے تحت ایک قیمتی جان بچائی

 
. .
ISPR
Rawalpindi, 12 January 2025:
On 11 January 2025, Nine Khwarij were sent to hell in two separate engagements in North Waziristan District.
An intelligence based operation was conducted by the Security Forces in general area Dosalli, on reported presence of Khwarij.
During the conduct of operation, own troops effectively engaged the Khwarij location and resultantly, six Khwarij were sent to hell, while two Khwarij were apprehended.
Another intelligence based operation was conducted in general area Esham, North Waziristan District. After intense fire exchange, three Khwarij were neutralised by security forces, while two Khwarij got injured.
Weapons and ammunition were also recovered from killed khwarij, who remained actively involved in numerous terrorist activities against the security forces as well as target killing of innocent civilians.
Sanitization operations are being conducted to eliminate any other kharji found in the area, as security forces of Pakistan are determined to wipe-out the menace of terrorism from the country.
 
.
آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام اسوقت پورے ملک میں شروع ہے۔ اس کے تحت مختلف شہروں میں پروگرام جاری ہیں جن میں طلباء کی ایک کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے۔
اس پروگرام کے تحت طلباء کا مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اعلی عہدیداروں کے ساتھ نشست کا موقع دیا جا رہا ہے جس سے ان کے علم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ طلباء کو افواج پاکستان کو قریب سے دیکھنے اور جاننے کا موقع بھی فراہم ہو رہا ہے۔
نوجوانوں نے پاک فوج، خصوصاً آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا، جس نے انہیں اس شاندار تجربے سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس انٹرن شپ پروگرام کی بدولت انہیں پاک فوج کو قریب سے جاننے کا موقع ملا اور دشمنوں کی جانب سے پھیلائے جانے والے بے بنیاد پروپیگنڈے کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملی۔
مزید برآں، اس پروگرام میں شامل آن لائن ورکشاپس کے ذریعے نوجوانوں کو قومی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے قیمتی معلومات فراہم کی گئیں، جو ان کے شعور میں اضافے کا باعث بنیں۔
آئی ایس پی آر کے اس اقدام کو علاقے کے عوام اور طلبہ نے بے حد سراہا اور اسے نوجوانوں کی تربیت اور شعور اجاگر کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
 
.

Latest posts

Military Forum Latest Posts

Country Latest Posts

Back
Top Bottom