What's new

DG ISPR PRESS RELEASE.

.
پاکستان کشمیر، گلگت، سندھ، پختون، بلوچ اور پنجاب کے عظیم کلچر کے ایک امتزاج کا نام ہے۔ یہ وہ خوبصورت اور پرامن خطہ ہے جہاں مسلم، سکھ، عیسائی، ہندو غرض ہر مذہب کے لوگ بھائی چارے سے رہتے ہیں۔ پاکستان کے اس سماجی اور مذہبی ہم آہنگی کو جو طاقت جوڑ کے رکھے ہوئی ہے وہ پاک فوج ہے۔ پاک فوج نہ صرف پاکستان کی سرحدوں کی ضامن ہے بلکہ اس نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو جوڑ کے رکھا ہوا ہے۔
پاک فوج زندہ باد
پاکستان پائندہ باد

 
.
کور کمانڈر گوجرانوالہ کی مدارس کے طلباء و اساتذہ سے خصوصی نشست
جامعہ مرکز مصطفٰی، جامعہ العلوم نقشبندی اور جامعہ مدینتہ العلم کے طلباء و اساتذہ نے گوجرانوالہ گیریژن کا دورہ کیا جبکہ کور کمانڈر گوجرانوالہ نے مدارس کے طلباء و اساتذہ سے خصوصی نشست کے دوران گفتگو بھی کی۔
اس موقع پر کور کمانڈر گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی میں طلباء کا ایک اہم کردار ہے۔ دینی مدارس کے طلباء کو چاہئیے کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری مضامین کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دیں۔
علاوہ ازیں کور کمانڈر گوجرانوالہ نے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے جس پر شرکاء نے اطمینان کا اظہار کیا۔
بعدازاں مدارس کے طلباء اور اساتذہ نے کور ہیڈ کوارٹر میں اسوہ حسنہ گیلری اور عسکری سازو و سامان کے اسٹالز کا دورہ بھی کیا جبکہ آخر میں اساتذہ اور طلبہ نے کور ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ کے دورہ کے انعقاد پر پاک فوج کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔

 
.

Latest posts

Pakistan Defence Latest Posts

Country Latest Posts

Back
Top Bottom