Jazzbot
ELITE MEMBER
- Joined
- Apr 27, 2010
- Messages
- 10,382
- Reaction score
- 14
- Country
- Location
بیٹے نےاپنے سیاستدان باپ سے سیاست کا مطلب پوچھا تو انہوں نے اسے مثال دے کر سمجھانے کی کوشش کی۔
ساستدان بولا “جیسا کہ میں گھر کیلیے کمائی کرتا ہوں اسلیے میں ہوا کیپیٹل ازم، تمہاری ماں گھر میں کمائی کو سنبھال کر خرچ کرتی ہے وہ ہوئی حکومت، ہم تمہاری دیکھ بھال کرتے ہیں تم ہوئے عوام، گھرمیں کام کاج والی لڑکی وہ ہوئی مزدور طبقہ، اور تمہارا چھوٹا بھائی ہوا ہمارا مستقبل”۔
بچے نے سیاست کا مطلب سمجھا اور سونے کیلیے چلا گیا۔ آدھی رات کو اس کے چھوٹے بھائی نے رونا شروع کردیا، اس نے دیکھا کہ اس کا پیمپر پاٹی سے بھرا ہوا ہے۔ وہ گندگی صاف کرنے کیلیے ماں باپ کے بیڈ روم سے نیا پیمپز لینے چلا گیا، اس نے دیکھا ماں گہری نیند سوئی ہوئی ہے۔ وہ پیمپر لینے کیلیے ساتھ والے کمرے میں گھسنے لگا تو اس کا دروازہ بند پایا۔
اس نے دروازے کے سوراخ سے جھانکا تو پتہ چلا اس کا سیاستدان باپ کام والی کیساتھ رنگ رلیاں منا رہا ہے، وہ الٹے پاؤں مڑا اور دوبارہ سو گیا۔
صبح اٹھ کر بیٹا سیاستدان باپ سے بولا “اسے سیاست کا مطلب سمجھ آ گیا ہے”۔
سیاستدان باپ “اچھا بیٹا اپنے الفاظ میں بیان کرو کہ سیاست کا مطلب کیا ہوتا ہے؟”۔
بیٹا “جب کیپٹیل ازم مزدور طبقے کے ساتھ زیادتی کر رہا ہو، حکومت گہری نیند سوئی ہوئی ہو، عوام کا خیال نہ رکھا جا رہا ہو، تو ہمارا مستقبل پھر گندگی کا ڈھیر ہی ہو گا”۔
@Leader @Aeronaut @nuclearpak @AstanoshKhan @A.Rafay @Mani2020 @Slav Defence @Armstrong @Marshmallow @Talon @Awesome @Peaceful Civilian @Pukhtoon @Zarvan
Last edited by a moderator: