کچھ عناصرمیتوں کوزبردستی دھرنے کے مقام پر لائے،
عبدالخالق ہزارہ
ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ کا دعویٰ ہے کہ کچھ عناصر نے مقتول کان کنوں کی میتوں کو لواحقین کی مرضی کے برخلاف زبردستی دھرنے کے مقام پر منتقل کیا، یہ عناصر کسی اور ایجنڈے کی تکمیل کیلئے شہداء کو استعمال کررہے ہیں، دھرنے کے منتظمین کے کئی مطالبات کے بارے میں شہداء کے لواحقین کو علم ہی نہیں۔
کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ کا کہنا ہے کہ مچھ واقعے کے بعد ہزارہ قبیلے کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اگلے روز ہی میتوں کی تدفین کا فیصلہ کیا تاہم پیر کے روز کچھ لوگوں نے زبردستی جنازوں کو اٹھا کر سڑک پر دھرنا دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دھرنے میں موجود لواحقین اور دھرنا منتظمین کے مطالبات الگ الگ ہیں، کچھ مطالبات آئین سے ٹکراﺅ کا باعث ہیں، ہم لواحقین کے مطالبات کو مانتے ہیں لیکن منتظمین کے مطالبات کو نہیں۔
عبدالخالق ہزارہ نے مزید کہا کہ مذہبی شدت پسندی کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے، دھرنے کا فائدہ کچھ اور قوتیں اٹھانا چاہ رہی ہیں، احتجاج سب کا حق ہے مگر میتوں کے ہمراہ احتجاج نامناسب ہے، آج جو پارٹیاں ہمارے غم میں شریک ہورہی ہیں انہی پارٹیوں کے گزشتہ ادوار میں بھی ہم پر حملے ہوتے رہے
لاشوں کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیاجارہا ہے، صوبائی مشیر
www.samaa.tv
Something doesn't seem right..There are people out there who want to cash the this unfortunate incident...This unfortunate incident happened and then in the next few days, two parties of terrorists coming from Iran intercepted, one in karachi yesterday and one in Punjab today..
Seems like there is organised effort to stir the sectarian $hit in this country