بدھ کے روزنائن زیرواوراس سے متصل دفاترپررینجرزکے چھاپے کے دوران رینجرزکی بلاجوازفائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم کے کارکن سیدوقاص علی شاہ کوہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
بدھ کے روزایم کیوایم کے مرکزنائن زیرواوراس سے متصل ایم کیوایم کے دفاتراورگھروں پررینجرزکے غیرقانونی چھاپے کے دوران رینجرزکی فائرنگ شہید ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے جواں سال کارکن اورایم کیوایم شعبہ اطلاعات (سینٹرل انفارمیشن سیل)رکن سیدوقاص علی شاہ شہیدکوہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان جمعرات کے روزبعدنمازظہریٰسین آبادکے شہداء قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔اس سے قبل شہیدکی نمازجنازہ عزیزآبادکے تاریخی جناح گراؤنڈ میں مولانافرحت احمدقادری نے ادا کرائی۔نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارجزڈاکٹرنصرت شوکت اورکہف الوریٰ،اراکین رابطہ کمیٹی ،حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان،کراچی کے سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ،کارکنان،ہمدردوں اورسیدوقاص علی شہیدکے بھائیوں اوردیگرعزیزواقارب نے شرکت کی اورشہیدکوان کی تنظیمی خدمات پرزبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سیدوقاص علی شاہ سمیت تمام حق پرست شہداء کے درجات کی بلندی کے فاتحہ خوانی ، سید وقاص علی شاہ کے قتل میں ملوث رینجرزاہلکاروں کی گرفتاری سمیت قائدتحریک الطاف حسین اور تمام سوگواران کے صبرجمیل،اسیروں کی جلدازجلد رہائی ،لاپتہ کارکنان کی بحفاظت بازیابی،ایم کیوایم کی کامیابی،سازشوں کے خاتمے اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکے لئے اجتماعی دعائیں کرائیں۔قبل ازیں وقاص علی شاہ کا جسد خاکی خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس میں ان کی رہائشگاہ واقع پاک کوثرٹاؤن ملیرسے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرولایاگیا،جیسے ہی وقاص علی شاہ کاجسدخاکی نائن زیرولایاگیاتو نائن زیروپرموجودایم کیوایم کی شعبہ خواتین کی کارکنان اورشہیدوقاص علی شاہ کی بہنوں اوردیگررشتہ دارخواتین نے شہیدکاآخری دیدارکیااس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظر دیکھنے میںّ آئے وقاص علی شاہ شہیدکے بھائی بہنیں اور دیگر خواتین اپنے بھائی کی شہادت پرشدت غم سے نڈھال تھیں جنہیں موقع پرموجودخواتین اورذمہ داران نے دلاسہ دیااس موقع پرہرآنکھ اشکبارتھی جبکہ ایم کیوایم کے کارکنان بھی سیدوقاص علی شاہ کی شہادت پراپنے جذبات قابونہ رکھ سکے اورایک دوسرے سے گلے مل کرزورقطارروتے رہے۔ بعدازاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدوقاص علی شہیدکاجسدخاکی جناح گراؤنڈ عزیزآباد سے جلوس کی شکل میں شہداء قبرستان لیجایاگیا۔ اس موقع پرعزیزآبادکی فضاء کلمہ طیبہ اوردوردکی صداؤں سے گونجتی رہی جبکہ عزیزآبادسمیت پورے شہرکی فضاء سوگواررہی ، دکانداروں اورتاجروں نے ازخوداپناکاروباربندرکھاجبکہ ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب رہی اورشہرمیں سوگ کاسماں رہا۔علاوہ ازیں شہداء قبرستان یٰسین آبادمیں سیدوقاص علی شاہ شہیدکوسپردخاک کردیاگیا۔
#
عمران خان کوایم کیوایم فوبیاہوگیاہے ،تحریک انصاف کوایسے شخص سے چھٹکارہ حاصل کرلینا چاہیے جو ذہنی دیوالیہ پن کاشکارہو۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
Posted on: 3/12/2015
عمران خان کوایم کیوایم فوبیاہوگیاہے ،تحریک انصاف کوایسے شخص سے چھٹکارہ حاصل کرلینا چاہیے جو ذہنی دیوالیہ پن کاشکارہو۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
زہرہ شاہدکی صاحبزادی نے سوشل میڈیاپریہ کہہ دیاہے کہ انکی والدہ کاقتل عمران خان نے کرایاہے۔رابطہ کمیٹی
عمران خان نے خود پی ٹی وی پرحملہ کرایا، سرکاری ٹی وی کی نشریات بند کروائیں ، پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کروایا
عمران خان نے خودپولیس پارٹی پر حملہ کیااورگرفتارشدگان کوپولیس کی حراست سے چھڑوا کر اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں پناہ دی،ٹی وی چینل کے ہیڈآفس پر حملہ کروایا
عمران خان نے خودپولیس افسران کو اپنے ہاتھوں سے گولی مارنے اورپھانسی دینے کی کھلی دھمکیاں دیں اوراپنے کارکنوں کو پولیس ، پارلیمنٹ ہاؤس اورسرکاری عمارتوں پر حملے پر اکسایا
عمران خان کراچی کے لوگوں کوتوجھوٹے مقدمات میں سزائیں دلوانے کیلئے فوجی عدالتیں قائم کرنے کامطالبہ کرتے ہیں لیکن طالبان دہشت گردوں کے خلاف فوجی عدالتیں قائم کرنے کی مخالفت کرتے ہیں
عمران خان حقیقی دہشت گردوں کی دوسری شکل ہیں جواسٹیبلشمنٹ کے کاندھوں پر سوارکرکراچی کے مینڈیٹ پر قبضہ کرنے کے ناپاک خواب دیکھ رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔ 12 مارچ 2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ایم کیوایم پرلگائے گئے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کوایم کیوایم فوبیوہوگیاہے اورتحریک انصاف کوایسے شخص سے چھٹکارہ حاصل کرلینا چاہیے جو ذہنی دیوالیہ پن کاشکارہو۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان زہرہ شاہدکے قتل کاالزام ایم کیوایم پر لگاتے ہیں جبکہ خود زہرہ شاہدکی صاحبزادی نے سوشل میڈیاپریہ کہہ دیاہے کہ ان کی والدہ زہرہ شاہدکاقتل عمران خان نے کرایاہے۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ زہرہ شاہدکی صاحبزادی کے بیان کی روشنی میں زہرہ شاہد کے قتل کامقدمہ عمران خان پر قائم کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دوسروں پر دہشت گردی کاالزام لگانے والے عمران خان نے خوددھرنے کے دوران پی ٹی وی پرحملہ کرایا، سرکاری ٹی وی کی نشریات بند کروائیں ، پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کروایا، عمران خان نے خودپولیس پارٹی پر حملہ کیااورگرفتارشدگان کوپولیس کی حراست سے چھڑوا کر اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں پناہ دی،ٹی وی چینل کے ہیڈآفس پر حملہ کروایا۔عمران خان نے دھرنے کے دوران خودپولیس افسران کو اپنے ہاتھوں
سے گولی مارنے اورپھانسی دینے کی کھلی دھمکیاں دیں اوراپنے کارکنوں کوپولیس،پارلیمنٹ ہاؤس اورسرکاری عمارتوں پر حملے پر اکسایا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان کراچی کے لوگوں کوتوجھوٹے مقدمات میں سزائیں دلوانے کیلئے فوجی عدالتیں قائم کرنے کامطالبہ کرتے ہیں جبکہ وہ طالبان دہشت گرد جنہوں نے ریاست پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑرکھی ہے، جو مسلح افواج اور عام پاکستانیوں کو
دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں ، جنہوں نے پشاورکے آرمی پبلک اسکول میں ڈیڑھ سومعصوم طلبہ کوشہیدکردیاعمران خان ان طالبان دہشت گردوں کے خلاف فوجی عدالتیں قائم کرنے کی مخالفت کرتے ہیں بلکہ پاکستان میں طالبان کادفترقائم کرنا چاہتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دراصل عمران خان حقیقی دہشت گردوں کی دوسری شکل ہیں جواسٹیبلشمنٹ کے کاندھوں پر سوارکرکراچی کے مینڈیٹ پر قبضہ کرنے کے ناپاک خواب دیکھ رہے ہیں جوکراچی کے عوام کبھی پورانہیں ہونے دیں گے۔