What's new

Jahangir Tareen's disqualification maintained, SC rejects his review appeal

جہانگیر ترین جیسے کرپٹ شخص کو نااہل ہی ہونا چاہیے، پی ٹی آئی رکن اسمبلی

پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیاء نے جہانگیر خان ترین کی کرپشن کیس میں نااہلی سے متعلق کہا ہے کہ ملک میں جو بھی کرپشن کرے گا اس کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے۔

سندھ اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیاء نے جہانگیر خان ترین کی کرپشن کیس میں نااہلی سے متعلق اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ جو کچھ ہوا اچھا ہوا، ملک میں جو بھی کرپشن کرے گا اس کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے۔

1356465-seemazia-1538124643-799-640x480.jpg

ڈاکٹر سیما ضیاء نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ این آئی وی سی ڈی کے ڈائریکٹر ندیم قمر کس کے منظور نظر ہیں؟ وہ 1995 میں سینیئررجسٹرار کے طور پر آئے اور اس وقت ان کی تنخواہ 50 لاکھ روپے ہے، انہوں نے ایسا کیا کیا جو اتنی خطیر رقم انہیں ماہوار دی جارہی ہے اور انہیں کئی بار ری اپائینٹ کیا گیا۔ ڈاکٹرندیم قمر بغیر ٹینڈر من پسند لوگوں کو ادویات اور آلات کی خریداری کے ٹھیکے دے چکے ہیں اور ان کے خلاف نیب ریفرنسز ہیں۔

رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سرجن ڈاکٹر ندیم رضوی دہری شہریت کے حامل ہیں، ان کے پاس پی ایم ڈی سی کی رجسٹریشن نہیں، وہ 6 ماہ ملک سے باہر اور 6 ماہ پاکستان میں ہوتے ہیں۔

دوسری جانب ڈاکٹر سیما ضیاء کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ ڈاکٹر ندیم رضوی اپنے صوبے کے لوگوں کی خدمت کرنے بیرون ملک سے آئے ہیں ڈاکٹرندیم قمر کی ملازمت میں توسیع کے لیے تمام قواعد پورے کیے گیے، ندیم رضوی اور ڈاکٹر ندیم قمر پر الزامات غلط ہیں۔​

:rofl: ab iski kher nai
 
.
I think with Tareens dismissal court is sending a message that that no one will be spared whatever their political affiliation
 
. . .
I think with Tareens dismissal court is sending a message that that no one will be spared whatever their political affiliation

New evidence is not accepted in review, that's the law. You should listen to the comments judges made after reviewing the new evidence given by T's lawyer.

He will likely come through when the appeal is heard. New evidence is accepted and considered in the appeal.
 
. .

Pakistan Defence Latest Posts

Pakistan Affairs Latest Posts

Back
Top Bottom