Jazzbot
ELITE MEMBER
- Joined
- Apr 27, 2010
- Messages
- 10,382
- Reaction score
- 14
- Country
- Location
شہید کیپٹن فیض خان کے والد اور بہن کا روتے ہوئے منور حسن سے سوال
منور حسن کے بیان سے ہمیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ جب ہمارا بیٹا شہید ہوا تو ہم خوش تھے لیکن منور حسن کے بیان کے بعد ہم دو دن سے رورہے ہیں۔ میرے بیٹے نے ایک اسلامی ریاست کیلئے جان دی لیکن اس کی شہادت پر منور حسن سوالیہ نشان کھڑا کررہے ہیں۔ میں قاضی حسین احمد کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے بیٹے کی شہادت پر کہا تھا کہ طالبان ظالمان ہیں۔ میں ذاتی طور پر اس بات کا گواہ ہوں کہ افغان جہاد میں جماعت اسلامی امریکہ سے پیسے لیکر اپنے مدرسوں کے بچوں کو اٹھا کر لاتی رہی ۔شہید کیپٹن فیض خان کے والدگرامی
میرے بھائی نے 10 جون کو فون کرکے کہا تھا کہ اب تم سے بات نہیں ہوگی کیونکہ میں نے خواب دیکھا ہےکہ میں شہید ہورہا ہوں اور گیارہ جون کو وہ شہید ہوگیا۔ میرے بھائی کے سینے پر طالبان نے 35 گولیاں ماریں اور منور حسن کہہ رہے ہیں کہ طالبان شہید اور اسلامی ریاست کی حفاظت کرنیوالے فوجی شہید نہیں ہیں: شہید کیپٹن فیض خان کی ہمشیرہ