What's new

DG ISPR PRESS RELEASE.

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاکستان بھر کے آرمی پبلک سکول & کالج کے اساتذہ کے ساتھ خصوصی گفتگو
آرمی پبلک سکول اینڈ کالج (APS&C) کے اساتذہ اور فیکلٹی کے لیے ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا، جس میں انہیں پاک فوج کے کردار، تنظیمی ڈھانچے اور کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔
اس نشست میں اساتذہ کو پاک فوج کی خدمات اور مختلف قومی چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی گئیں۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ تعلیمی ادارے نوجوان نسل کو مثبت سوچ اور درست معلومات دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اساتذہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے اثرات اور افواجِ پاکستان کے بارے میں پھیلائے جانے والے منفی تاثر پر بات کی۔
اساتذہ نے اس سیشن کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نشست نے انہیں پاک فوج کے کردار اور مختلف قومی اداروں کے حوالے سے بہتر تفہیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اور اسطرح کی گفتگو ہوتی رہنی چاہیے ۔
اس سیشن میں سوشل میڈیا پر افواجِ پاکستان اور دیگر اداروں کے حوالے سے پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کو واضح طور پر رد کیا گیا، جس سے اساتذہ کے تمام ابہامات دور ہو گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اساتذہ کے سوالات کا مدلل اور تسلی بخش جواب دیا، جس پر اساتذہ نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور اس سیشن کو ایک معلوماتی اور حوصلہ افزا تجربہ قرار دیا۔

 
.
ISPR
Rawalpindi, 21 January 2025:
On 11 January 2025, an Afghan National, involved in terrorism inside Pakistan, was killed in Sambaza area of Zhob district of Balochistan. The individual was identified as Muhammad Khan Ahmedkhel, Son of Haji Qasim Dawran Khan, resident of Village Bilorai, District Wazekhwa, Paktika Province, Afghanistan. His dead body was handed over to IAG officials on 20 January after necessary procedural formalities.
Such incidents are irrefutable evidence of involvement of Afghan Nationals in terrorist activities in Pakistan.
Interim Afghan Government is expected to fulfill its obligations and deny the use of Afghan soil by terrorists for perpetuating acts of terrorism against Pakistan.
 
.
پاک فوج اور محکمہ صحت عامہ کے زیر اہتمام آزاد کشمیر میں جہلم ویلی کے علاقے ساون میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
میڈیکل کیمپ میں شہداء اور غازیوں کے لواحقین سمیت عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی
اس موقع پر ڈاکٹرز نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور فری ادویات فراہم کی گئیں
فری میڈیکل کیمپ میں شعبہ گیسٹرو انٹرالوجسٹ،گائنا کالوجسٹ ، میڈیکل اسپشلسٹ و دیگر ماہرین صحت موجود تھے
عوام علاقہ نے فری میڈیکل کیمپ کے انقعاد پر پاک فوج کی اس کاوش کا خیر مقدم کیا اور مستقبل میں بھی اسطرح کے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا
بعد ازاں میڈیکل کیمپ پاک فوج کی جانب سے ریٹائرڈ فوجیوں اور شہداء کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا
اس پروقار پروگرام میں کثیر تعداد میں ریٹائرڈ فوجیوں اور شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔
پروگرام میں ایک موبائل شکایت سیل قائم کیا گیا، جہاں ویٹرنز کی شکایات سنی گئیں اور ان کے حل کیلئے اقدامات کو عملی جامہ پہنایا گیا۔
پاک فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے دور دراز کے علاقوں میں اسطرح کے میڈیکل کیمپس کا سلسلہ سال بھر جاری رہتا ہے جسے مقامی افراد کی جانب سے بھرپور پزیرائی ملتی ہے۔

 
.
آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و فیکلٹی ممبرز سے ملاقات
ان اداروں میں لسبیلہ یونیورسٹی، اوستہ محمد، نصیرآباد اور جعفرآباد کے ڈگری کالجز کے 250 سے زائد طلباء و فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی۔
ملاقات میں قیام امن میں ایف سی کی کاوشوں، تعلیم اور دیگر پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
آئی جی ایف سی نے حاضرین سے مفصل گفتگو کی اور سوالات کے جوابات دیے۔
اساتذہ اور طلباء نے قیامِ امن میں ایف سی بلوچستان کے کردار کو سراہا اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آئی جی ایف سی نے اساتذہ اور طلباء کو معاشرے کا اہم ستون قرار دیا۔
آئی جی ایف سی نے طلباء کو ملکی ترقی، امن و سلامتی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔
طلباء و فیکلٹی ممبرز نے اس ملاقات کو انتہائی مفید قرار دیا۔


 
.
ISPR
Rawalpindi, 23 January 2025:
On night 22/23 January, movement of a group of khwarij, who were trying to infiltrate through Pakistan-Afghanistan border, was picked up by the security forces in general area Sambaza, Zhob District. Own troops effectively engaged and thwarted their attempt to infiltrate. Resultantly, Six Khwarij were sent to hell. A large quantity of weapons, ammunition & explosives was also recovered.
Pakistan has consistently been asking Interim Afghan Government to ensure effective border management on their side of the border. Interim Afghan Government is expected to fulfill its obligations and deny the use of Afghan soil by Khwarij for perpetuating acts of terrorism against Pakistan.
Security Forces of Pakistan remain committed to secure its borders & eliminate the menace of terrorism from the country.

1737635671683.jpeg
 
.
آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 23 جنوری 2025
پاک بحریہ نے ٹاسک فورس 151 کی قیادت گیارہویں مرتبہ سنبھال لی
کمان کی تبدیلی کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی
پاک بحریہ کے کموڈور سہیل احمد عظمی کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 کے نئے کمانڈر تعینات
اس سے پہلے یہ کمانڈ ترک بحریہ کے پاس تھی
خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔ کموڈور سہیل احمد عظمی
کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 میری ٹائم سیکیورٹی، بحری قزاقی اور سمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کو یقینی بناتی ہے
تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے سفیروں سمیت دیگر سفارتی اور عسکری شخصیات نے بھی شرکت کی

 
.
پاکستان رینجرز پنجاب میں انٹرسیکٹر اسالٹ کورس کے مقابلے
پاکستان رینجرز (پنجاب) کے زیرِ اہتمام انٹر سیکٹر اسالٹ کورس کمپیٹیشن کا انعقاد 8 تا 10 جنوری رینجرز بیٹل اسکول رکھ ٹیڑا میں کیا گیا۔ جس میں پنجاب رینجرز کے تمام سیکٹرز کی ٹیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تمام ٹیموں کے درمیان کانٹے کے مقابلے دیکھنے میں آئے اور رینجرز جوانوں نے جسمانی چستی اور مہارت کا اظہار بھرپور انداز سے کیا۔ اسپیشل آپریشنز ونگ کے جوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انٹر سیکٹر اسالٹ کورس کمپیٹیشن کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) محمد عاطف بن اکرم تھے۔ مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

 
.
9th Anniversary of Bacha Khan University Attack Commemorated

Bacha Khan University, Charsadda, held a ceremony marking the 9th anniversary of the terrorist attack by Khawarijis. Faculty, students, and civil and military officials participated in the event. A contingent of the Pakistan Army laid a floral wreath at the Martyrs' Monument and offered prayers. Attendees paid tribute to the sacrifices and unwavering spirit of all martyrs, reiterating their commitment to supporting the Pakistan Army and security forces in defeating extremist agendas and preserving peace.

 
.
جی او سی پنوں عاقل کے ساتھ کیڈٹ کالج کرمپور کے کیڈٹس کا انٹریکٹو سیشن
میجر جنرل شہریار قریشی، جی او سی 16 ڈویژن پنوں عاقل نے کیڈٹ کالج کرمپور کا دورہ کیا جہاں انکا کیڈٹس کے چاک و چوبند دستے نے استقبال کیا
جی او سی نے اپنی آمد پر کلین گرین پاکستان کے تحت پودا لگایا اور ٹری پلانٹیشن مہم کا آغاز کیا
جی او سی نے کیڈٹس کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی اور جس میں کیڈٹس اور فیکلٹی ممبران نے بھرپور حصہ لیا اور مختلف موضوعات پر بات چیت کی
جی او سی پنو عاقل نے پاکستان کو درپیش چیلنجز اور خوشحالی کے حوالے سے مختلف موضوعات پر بات چیت کی
کیڈٹس اور فیکلٹی کی جانب سے جی او سی کے ساتھ سوال و جواب کا طویل اور معنی خیز سیشن جاری رہا
انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ دشمن قوتوں کے ذریعے پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کو سمجھنا اور اس سے بچنا وقت کی اہم ضرورت ہے
کیڈٹس اور فیکلٹی ممبران نے جی او سی کا شکریہ ادا کیا اور پاک فوج کے ساتھ اظہار جانثاری و یکجہتی کیا

 
.
گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ میں ڈویژن کمانڈر کی طلباء وطالبات سے خصوصی نشست
میجر جنرل محمد عمران خان بابر نے آج گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ اور اسلام میڈیکل کالج کے طلباء اور فیکلٹی سے بات چیت کی۔ مختلف ڈسپلن کے 500 سے زائد سامعین نے ملاقات اور بات چیت کو خوب سراہا۔ دورانِ گفتگو میجر جنرل عمران نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں طلباء اور اساتذہ کی خدمات کو اجاگر کیا۔ صحت مند اور انٹرایکٹو سوال و جواب کے سیشن میں فیکلٹی اور طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مسٹر محمد اسلام چیئرمین اسلام جی پی نے اپنے شکریہ کے کلمات میں ایک لطیف گفتگو کے لیے جی او سی کا شکریہ ادا کیا۔ سامعین کو معاشرے کے درمیان چھپے خطرات کو سمجھنے کی ترغیب دی اور پاک فوج ہم سے ہے اور ہم آرمی سے ہیں کے نعرے کے ساتھ اندرونی خطروں سے لڑنے کا پختہ عزم کیا۔

 
.
ISPR
Rawalpindi, 25 January 2025:
On 25 January 2025, Security Forces conducted an intelligence based operation in general area Bagh, Khyber District on reported presence of khwarij.
During the conduct of operation, own troops effectively engaged the khwarij location, as a result of which, four khwarij including Kharji ring leaders Aziz ur Rehman Qari Ismail and Mukhlis were sent to hell, while two khwarij got injured.
Weapons and ammunition were also recovered from the killed khwarij, who remained actively involved in numerous terrorist activities in the area against the security forces as well as killing of innocent civilians.
Sanitization operation is being conducted to eliminate any other Kharji found in the area as the security forces of Pakistan are determined to wipe out the menace of terrorism from the country.
 
.
الخدمت فاؤنڈیشن کے یتیم بچوں نے ہیڈکوارٹر دیر سکاؤٹس میں فرنٹیئر کور نارتھ کے جوانوں اور افسروں ساتھ ایک دن گذارا
بچوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی ، پھول رکھے اور شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔
اس موقع پر ایف سی کے جوانوں کے چاک و چوبند دستے نے مہمان بچوں کو سلامی پیش کی۔
بچوں کے لیے ہتھیاروں کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں ایف سی نارتھ کے زیراستعمال ہتھیاروں اور تکنیکی الات کے بارے میں بریفنگ دی گئ۔
بچوں نے ہتھیاروں اور تکنیکی آلات میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔
دورہ کے اہتمام کرنے پر بچوں نے فرنٹیئر کور نارتھ اور دیر سکاؤٹس کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے دوروں کا اہتمام جاری رکھا جائے۔


 
.

Pakistan Defence Latest Posts

Pakistan Affairs Latest Posts

Back
Top Bottom