افشاں - ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
آپ کا یہ الزام کہ امریکی حکومت بلوچستان کی علیحدگی کی پالیسی پر گامزن ہے سراسر غلط ہے۔ یو ایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ کی حیثیت سے، مہربانی کر کہ مجھے وضاحت کرنے دیں کہ امریکی کانگریس میں منتخب ارکان امور خارجہ کے متعلق کئی موضوعات پر سماعت کے دوران بات کرتے ہیں جو انکی انفرادی راۓ ہوتی ہے۔ ۔یہ سماعت امریکی حکومت کے سرکاری موقف کو ظاہر نہیں کرتی۔
میں صاف طور پر واضع
کرتی ہوں کہ امریکہ پاکستان کی خود مختاری کی عزت کرتا ہے اور مضبوط، متحد اور مستحکم پاکستان کی حمایت کرتا ہے، جس کہ معنی ہیں کہ بلوچستان کو پاکستان کا ایک حصّہ ہی رہنا چاہیۓ. مندرجہ ذیل سرکاری بیانات ان تمام سازشی نظریات کی نفی کرتے ہیں جو بلوچستان کی خود مختاری کے لۓ بی ایل اے (بلوچستان لیبریشن آرمی
کی امریکی حمایت کے دعوے کرتے ہیں۔
صدر اوباما نے کہا: "ہم پچھلے کئ سالوں سے حکومت پاکستان کو يہ بتاتے رہے ہیں کہ ہم پاکستان کو ايک مضبوط، خوشحال اور پرامن ملک ديکھنا
چاہتے ہيں اور ہم دہشت گردی، جو کہ ايک کينسر کی طرح پورے ملک ميں پھيل سکتی ہے کو ختم کرنے کے لۓ حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کريں گے۔"
اسلام آباد امریکی سفارت خانہ کی طرف سے امریکہ کا موقف:
"امریکی کانگریس امور خارجہ کے متعلق بہت سے موضوعات پر سماعت کرتی ہے اور ان سماعتوں کا مطلب یہ نہیں ہے کہ امريکی حکومت کسی بھی پالیسی کی حمایت کرتی ہے۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ عام طور پر زیر التواء قانون سازی پر تبصرہ نہیں کرتا لیکن امریکی حکومت کی پالیسی نہیں ہے کہ بلوچستان کی آذادی کی حمایت کرے۔"
افشاں - ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ