What's new

Stupid & Funny from Around the World :Continued

.......
1647972949607.png

.............
 
. . . . . . . . . . . .
حجّام کی دوکان پر لکھا ہوا پڑھا.۔۔۔۔۔
"ہم دِل کا بوجھ تو نہیں لیکن سر کا بوجھ ضرور ہلکا کر سکتے ہیں۔"🤣🤣

لائٹ کی دوکان والے نے بورڈ کے نیچے لکھوایا....
"آپکے دِماغ کی بتی بھلے ہی نہ جلے، مگر ہم سے بتی لے جائیے ضرور جلے گی"😁😁

چائے والے نے اپنے کاؤنٹر پر لکھوایا.....
"میں بھلے ہی عام ہوں مگر چائے اسپیشل بناتا ہوں"۔😄😄

ایک ریسٹورینٹ نے سب سے الگ فقرہ لکھوایا......
"یہاں گھر جیسا کھانا نہیں ملتا، آپ اطمینان سے تشریف لائیں۔"😊😊🙃

الیکٹرونک دوکان پر سلوگن پڑھا تو میں دم بہ خود رہ گیا...
"اگر آپ کا کوئی فین نہیں ہے تو یہاں سے لے جائیں۔"😅😅

گول گپے کے ٹھیلے پر یوں لکھا تھا.....
"گول گپے کھانے کے لئے دِل بڑا ہو نہ ہو، منہ بڑا رکھیں، پورا کھولیں۔"😂😂

پھل والے کے یہاں تو غضب کا فقرہ لکھا دیکھا....
"آپ بس صبر کریں، پھل ہم دیں گے۔"😔🤪

گھڑی کی دوکان پر بھی ایک زبردست فقرہ دیکھا...
"بھاگتے ہوئے وقت کو اپنے بس میں رکھیں، چاہے دیوار پر ٹانگیں، یا ہاتھ پر باندھیں۔"😁😀

"ایک نجومی نے اپنے بورڈ پر کُچھ یوں لکھوایا..
"آئیے... صرف 100 روپیہ میں اپنی زندگی کے آنے والے ایپیسوڈ دیکھئے"۔😄🧐

بالوں کی ایک کمپنی نے تو اپنے ہر پروڈکٹ پر لکھ دیا ھم بھی بال بال بچاتے ھیں😆😃

اور ایک دندان ساز کا لکھا فقرہ پڑھا تو میں دم بہ خود رہ گیا
دانت کوئی بھی توڑے
لگا ہم دیتے ہیں🤪😉

چٹائی بیچنے والے نے کہا 900 روپے میں خریدیں ۔ ساری عمر بیٹھ کر کھائیں ۔۔

ایک دوکان میں لکھا دیکھا😅🧐
دوکان کے اوقات کار:
صبح 9 سے شام 6 تک،
ہم صرف اپنی اوقات میں رہتے ہیں۔​
 
. . .

Pakistan Defence Latest Posts

Back
Top Bottom