What's new

Stupid & Funny from Around the World :Continued

. . .
معروف انگریزی اخبار نے عابد شیر علی کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملادئی :suicide2::suicide2:

pic_703af_1532513276.jpg._3

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 اکتوبر 2018ء) :عابد شیر علی پاکستان کے خوبصورت اور سمارٹ ترین سیایستدان قرار،معروف انگریزی اخبار نے عابد شیر علی کی تعریف زمین و آسمان کے قلابے ملا دئیے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر عابد شیر علی الیکشن ہارنے کے بعد بھی سیاست میں خاصے متحرک ہیں تاہم ان کے متضاد قسم کے بیانات اکثر انہیں میڈیا کی زینت بنا دیتے ہیں اور وہ اکثر اپنے بیانات کے باعث تنقید کی زد میں رہتے ہیں ۔



تاہم ایک انگریزی اخبار نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ عابد شیر علی کا شمار پاکستان کے خوبصورت اور سمارٹ ترین سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔اس انگریزی اخبار کے مطابق عابد شیر علی کا شمار پاکستان کے سات خوش شکل ترین سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔اس انگریزی اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ 46 سالہ سانولے رنگ کے لیگی سیاستدان عابد شیر علی طویل القامت اور خوبصورت انسان ہیں۔








ٹوئیٹر پر عابد شیر علی کے 12لاکھ مداح موجود ہیں جبکہ انکی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک سیلفی سیکنڈز میں ڈھیروں لائکس اور ری ٹوئیٹ حاصل کر لیتی ہے۔عابد شیر علی خوش خوراک اور کرکٹ کے دلداہ ہیں جبکہ ان میں حب الوطنی بھی دیگر سیاستدانوں کی نسبت زیادہ ہے۔انگریزی اخبار کا دعویٰ ہے کہ عابد شیر علی پاکستانی سیاستدانوں میں سے خوش لباس سیاستدان ہیں۔انکی ایک مسکراہٹ خواتین کو انکا گرویدہ بنادیتی ہے۔اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عابد شیر علی بلا شک و شبہ پاکستان کے ہینڈسم ترین سیاستدان ہیں۔
 
. . . . . . . . . . . .

Latest posts

Country Latest Posts

Back
Top Bottom