What's new

'کراچی حملے سے متعلق وزارتِ داخلہ کا پیشگی خط ملا تھا

Devil Soul

ELITE MEMBER
Joined
Jun 28, 2010
Messages
22,931
Reaction score
45
Country
Pakistan
Location
Pakistan
اسلام آباد: ڈی جی سول ایوی ایشن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن کو آج پیر کے روز ایک بریفنگ میں بتایا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے سے متعلق وزارتِ داخلہ کا پیشگی خط موصول ہوا تھا، لیکن اس کو پر عملدرامد نہیں کیا گیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں ڈی جی سول ایوی ایشن ائیرمارشل ریٹائرڈ یوسف نے کراچی ائیرپورٹ پر حملے سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ حملے سے متعلق وزارت داخلہ کا پیشگی خط ملا تھا، لیکن خط کے مندرجات پر عملدرآمد میں سست روی اختیار کی گئی۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہا کہ کولڈ اسٹوریج کا معاملہ میڈیا نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

اس موقع پر سینیٹر کلثوم پروین نے ان سے استفسار کیا کہ واقعے میں کہیں اندر کا بندہ تو ملؤث نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ائیرپورٹ جیسے حساس مقام پر حملے کی وجوہات جاننا ضروری ہیں۔

ڈی جی سی اے اے نے بتایا کہ کراچی ائیرپورٹ حملے میں 10 میں سے 5 دہشت گرد داخل ہونے کے ساتھ ہی مارے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ کی سیکورٹی کے لیے نیا پلان تیار کرلیا ہے۔

اجلاس کے ان مزید کہنا تھا کہ کہا کہ ائیرپورٹ کی سیکورٹی کی منصوبہ بندی کی ذمہ داری نیسکام کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیسکام نے ائیرپورٹ کا وزٹ کرکے سیکورٹی اقدامات تجویز کرلیے ہیں۔ ایچ ایم سی واہ کو 30اے پی سی اور 50 اسٹیل بنکرز کا آرڈر دے دیا ہے۔

ڈی جی سی اے اے نے کہا کہ ہم نے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کروائی ہیں،کولڈ اسٹوریج سے کوئی لاش نہیں ملی تھی، سات افراد اپنے دفاتر میں ایک جگہ چھپے ہوئے تھے اور باہر نہیں آسکے۔

خیال رہے کہ رواں مہینے 8 جون کو کراچی ائیرپورٹ پر دس کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا اور فورسز کی جانب سے پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والے جوابی آپریشن میں تمام دہشت گردوں سمیت 28 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

'کراچی حملے سے متعلق وزارتِ داخلہ کا پیشگی خط ملا تھا' - URDU.DAWN.COM
 
Back
Top Bottom