Zarvan
ELITE MEMBER
- Joined
- Apr 28, 2011
- Messages
- 54,470
- Reaction score
- 87
- Country
- Location
جدید ڈرون سے آنسو گیس کے شیل اور دستی بم بھی پھینکے جاسکتے ہیں فوٹو:فائل
لاہور: جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کے لیے پنجاب پولیس کو مسلح ڈرون سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلیے ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر آر پی او ڈیرہ غازی خان کو دو ڈرون فراہم کردیئے گئے۔
جدید ڈرون کے ذریعے آنسو گیس شیل بھی پھینکے جا سکیں گے اور خطرناک مجرموں پر دستی بم سے حملے بھی کیے جا سکیں گے۔ ان ڈرون سے خطرناک ڈاکوؤں کے تعاقب میں بھی مدد ملے گی اور ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جاسکتی ہے۔ ڈرون سے ایک وقت میں 8 کلو بارودی مواد اور آنسوگیس شیل پھینکے جاسکتے ہیں۔ اس حوالے سے ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں میں ڈرون سے کارروائی کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔
https://www.express.pk/story/1190147/1/
This news which came in Express Paper says Punjab Police has been equipped with Armed Drone. These Drones can fire tear gas shells as well as Grenades