muhammadhafeezmalik
SENIOR MEMBER
- Joined
- Jan 21, 2015
- Messages
- 5,417
- Reaction score
- -17
- Country
- Location
نان فائلرز کیلئے زمین، گاڑی خریدنے پر دوبارہ پابندی عائد
حکومت نے نان فائلرز کیلئے زمین اور گاڑی خریدنے پر دوبارہ پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا، وزیر خزانہ اسد عمر کہتے ہیں ایک سو انہتر بڑے نان فائلرز کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کڑوی حقیقت یہ ہے کہ وفاق نےٹرانسمیشن لائنز بچھاتے ہوئے کم ترقی یافتہ اور دور دراز علاقے نظر انداز کیے گئے،اسی وجہ سے بجلی ہونے کے باوجود بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بجلی نہیں پہنچ پارہی۔
وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ آج بجلی ہو بھی تو خیبرپختونخوا اور بلوچستان تک نہیں پہنچائی جاسکتی ،کہا جاتا تھا کہ وہاں کے لوگ بجلی کا بل نہیں دیتے اس لیے لوڈشیڈنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سے آج بہت سنجیدگی سے کیا جاتا ہے کہ جوکام چالیس سال میں نہ ہوسکا وہ آپ نے چالیس دن میں کیوں نہیں کیا،زرداری صاحب کے دورمیں اسٹیل ملز کی حالت بہت خراب تھی لیکن چل پھر بھی رہی تھی،مسلم لیگ کی حکومت میں تین سال تک اسٹیل مل بند رہی۔انہوں نے معیشت کو چاروں شانے چت کردیا تھا ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام آئی پیز کہہ رہی ہےکہ اب ہم میں سکت نہیں اب مزید بجلی کی پیداوار نہیں دے سکتے،پی آئی اے کا جہاز اڑ نہیں سکا کیوں کہ ادارے پر قرض اتنا بڑھ چکا ہے۔ دودھ،شہدکی بہتی ہوئی نہروں کےسائےمیں گزشتہ سال گردشی قرضےمیں 400 ارب سے زائد اضافہ ہوا،آج مجموعی طور پر گردشی قرضہ 1200 ارب تک پہنچ چکاہے ۔انہوں نے کہا کہ 454 ارب روپے کا خسارہ صرف گیس کے شعبے میں ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ بڑے نان فائلرز کے خلاف مہم کا کل سے آغاز ہوچکا ہے ، ٹیکس ریٹرن فائل کریں ، زمین اور گاڑی خریدنے کے اہل بن جائیں، نان فائلرز 2 سو سی سی سے نیچے موٹر سائیکل خرید سکے گا، قوم کا پیسا قوم پر خرچ ہوگا ،آئیں اور اس کا حصہ بنیں ، اورسیز پاکستانیوں اور بیوہ کی وراثتی جائیداد کی منتقلی پر نان فائلرز کو چھوٹ دی جارہی ہے،صاحب ثروت کو پیغام دیتا ہوں کہ ابھی بھی وقت ہےنان فائلرز ٹیکس نیٹ میں آجائیں۔
Jang