آج میں آپ سے وضاحت طلب کرونگا. کیا آپ نے میری پچھلی پوسٹس پڑھی ہیں محترم ایل سڈ صاحب؟
یہ دو جمع دو چار کس نے کیا ہے اور کہاں کیا ہے؟ کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک اوپن فورم پہ ذاتی حملے کے علاوہ آپ وہ سب کچھ کہہ سکتے ہیں جو آپ کے دل میں ہو
کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ تھریڈ اس لئے بنایا گیا ہے کہ اس پہ پانامہ کے حوالے سے گفتگو ہوسکے؟
کیا آپ کو میں پھر سے یاد دہانی کراؤں کہ بہتان تراشی ایک بہت ہی بری عادت ہے؟
کیا آپ کو معلوم ہے کہ آدھی دودھی پوسٹس پڑھ کر کسی کے بارے میں رائے قائم کرنا آسان تو ہے لیکن اس کی وجہ سے بعد میں آپ کو شرمندگی اٹھانی پڑ سکتی ہے
یہ کس نے اور کب کہا کہ نواز شریف کرسی چھوڑ رہا ہے؟
اگر یہ کسی کی خواھش ہے، تو آپ کس حیثیت سے اگلوں کو اپنی خواہشات یہاں لکھنے سے روک سکتے ہیں؟
آپ کو آج جواب دینا پڑیگا، ورنہ میں آپ کی پوسٹ جس تھریڈ میں آپ نظر آئیں گے اپنے سوالوں کے ساتھ چسپاں کردوں گا --- نہایت ادب کے ساتھ