Imran Khan
PDF VETERAN
- Joined
- Oct 18, 2007
- Messages
- 68,815
- Reaction score
- 5
- Country
- Location
’شکر ادا کریں کہ ہمارے بچے سیاست میں آنا چاہتے ہیں‘
سابق صدر اورپیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زادری نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے ملیں گے ۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے پارٹی کے مرکز منصورہ میں ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ آپس کی جنگ میں ہم کوئی ایسا واقعہ کر بیٹھیں جس سے ملک دشمن عناصر ہمارے ملک اور اس کے مستقبل کو نقصان پہنچا سکیں۔
’برطانیہ سے میں نے ان کو فون کیا اور کہا کہ صورتحال کو سنبھالیں میں دس دنوں میں پہنچ رہا ہوں، ہمیں کچھ کرنا پڑے گا۔‘
آصف علی زادری نے پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں اور جلسوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک کے لیے نہیں ہو رہے۔
انھوں نے کہا کہ جیسے انھوں نے مفاہمت کی سیاست کے ساتھ حکومت کی اب بھی وہ تمام دوستوں کو ساتھ ملائیں گے۔
خاندانی سیاست پر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کر کے سابق صدر نے کہا کہ شکر ادا کریں کہ ہمارے بچے اس سیاست میں آنا چاہتے ہیں خطرہ مول رہے ہیں۔اس کے بوجود جس کی والدہ کو شہید کر دیا جائے اس کے باوجود وہ کھڑا ہو کر کہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔‘
پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں اور جلسوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جلسے جلوس ملک کے لیے نہیں کیے جا رہے۔
’آپ کو جو بڑے بڑے جلسے نظر آرہے ہیں وہ جلسے اپنے غم میں ہیں۔‘
انھوں نے توانائی کی ضروریات پر کام کرنےاور عام آدمی کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینے پر بھی بات کی۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ 14 اگست کا دن گزر گیا اور اسلام آباد میں کوئی بھی ایسا واقعہ نہیں ہوا جس سے آئین کو نقصان پہنچا ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ میاں نواز شریف اور ان کی ٹیم اپنے وعدوں اور منشور پر سب کو ساتھ لے کر قانون اور آئین کی بالادستی قائم کرتی تو سیاسی فاصلے پیدا نہ ہوتے تاہم ابھی بھی دیر نہیں ہوئی۔
آزادی و انقلاب مارچ: لائیو اپ ڈیٹس - BBC Urdu