میرپور آزاد کشمیر میں ن لیگ کی ریلی کے دوران کارکنوں میں تصادم، مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال
میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28مئی 2016ء) میرپور آزاد کشمیر میں ن لیگ کی ریلی کے دوران کارکنوں میں تصادم ہوا اور مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ہے۔
(خبر جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم زور و شور سے چلائی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی میر پور میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تاہم ریلی میں مسلم لیگ ن کے کارکن آپس میں الجھ پڑے۔ کارکنوں نے ایک دوسرے پر لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا جس کے باعث متعدد کارکن شدید زخمی ہو گئے۔
@django @EAK @Neutron
She is a 10/10