What's new

Pakistan Tourism: Information Desk

رانی کورٹ فورٹ کی سیڑھیوں پہ اترتی شام ۔۔۔
وقت کم تھا، اور سیڑھیاں ان گنت ۔۔۔ لاتعداد ۔۔۔
رنی کوٹ کی اس عظیم دیوار پہ قدموں کے نشان ثبت کرنے کی خواہش لئے ۔۔۔
بے ترتیب سانسوں کے درمیان، ڈھلتے سورج کا ہاتھ تھامے،
ہم سیڑھیوں پہ دوڑتے جاتے تھے ، ہمارے قدم لڑکھڑاتے تھے۔۔۔
سورج ڈوب رہا تھا، آسمان نیلا ہو رہا تھا،
شفق کے پَر، اُفق پر پھیلتے جا رہے تھے۔
دور کہیں، ہمارے انتظار میں گاڑی ایک نقطہ بن چکی تھی،
وسعتوں میں کھوئی اس گاڑی میں ہمارے سفر رکھے تھے۔۔۔
اور یہاں یہ تھی، سندھ کی عظیم دیوار، تاریخ کی امین،
ایک آخری سلام کی متقاضی تھی۔
دل چاہتا تھا، یہاں کچھ دیر رُک جائیں، ہوا کو محسوس کریں ۔۔۔
ان بلندیوں کو اپنے اندر سمیٹ لیں، مگر ہمیں لوٹنا تھا۔۔۔
شام کے سائے گہرے ہوئے جاتے تھے،
جدائی کی خاموشی نے ہمیں اپنے حصار میں لے لیا،
اور ہم لوٹ آئے، کہ دن کا خواب دم توڑ چکا تھا،
منزل ابھی دور تھی اور سفر منتظر کھڑا تھا۔
عمران احسان۔۔۔
The Great Wall of Sindh
رنی کوٹ قلعہ، ضلع جامشورو ، سندھ، پاکستان

1737720200497.jpeg
 
.

Latest posts

Pakistan Defence Latest Posts

Pakistan Affairs Latest Posts

Country Latest Posts

Back
Top Bottom