MultaniGuy
BANNED
- Joined
- Feb 6, 2017
- Messages
- 12,243
- Reaction score
- -6
- Country
- Location
Translation please? I can't read Urdu language.ترکی میں 1961 سے لیکر 2001 تک ہماری ن لیک اور پیپلزپارٹی کی طرح 2 جماعتی الیکشن اور اقتدار تقسیم تھا اور ہماری ہی طرح بیچ میں ترکش فوج بھی سیاستدانوں کو جوتے مار کر حکومت کر جاتی تھی۔۔۔ 1999 کے الیکشن میں دونوں جماعتوں نے اتحاد سے حکومت بنائی۔۔پہلے یہ اکیلے اکیلے باری کے ساتھ لوٹتے تھے لیکن اس بار دونوں نے مل کر پورا ملک ہی چوس لیا۔ فروری 2001 ترک اکانومی کریش کر گئی۔۔۔ترک سنٹرل بنک کے پاس صرف 5 ارب ڈالر زرمبادلہ رہ گیا اور 1 ڈالر 15 لاکھ لیرا میں فروخت ہونے لگا۔۔ملک میں آلو اور پیاز اپنے وزن سے 2 گنا کرنسی سے بکنے لگے۔۔۔ملکی کاروباری لوگ اپنی فیکٹریاں اٹھا کر جرمنی یورپ اور دبئی نکل لیے۔۔۔۔ایمرجنسی حالات میں الیکشن کا انعقاد ہوا 550 انتخابی نشستوں میں سے 363 سیٹیں 2001 میں نئی بننے والی طیب اردگان کی جسٹس پارٹی جیت گئی۔۔۔طیب اردگان پر الیکشن کی پابندی تھی جو 2003 میں ختم ہونے کے بعد ضمنی الیکشن جیت کر طیب اردگاان وزیراعظم ترکی بن گیا۔۔۔
2001 میں ترک معیشت جن بدبختوں کے ہاتھوں کریش ہوئی۔۔جنھوں نے IMF سے 19 بار قرضہ لیکر ترکی کو 90 ارب ڈالر کا مقروض کیا تھا طیب اردگان کی حکومت بننے کے پہلے ہفتے نعرے ماو تھے کدھر ہے تبدیلی کدھر ہے ترقی ترکی کی سیکیولر شناخت ختم ہو رہی ہے۔۔۔انکے پاس پونے دو سو سیٹیں تھیں یہ روز پارلیامنٹ میں حکومت کو طعنے دیتے تنقید اور اسلامسٹ ہونے کے نشتر چھبوتے۔۔۔لیکن طیب اردگان کی پارٹی اور بعد میں خود طیب اردگان سر جھکائے ترقی کی جانب چل پڑے۔۔صرف اگلے 3 سالوں میں ترکی اپنے قدموں پر واپس آ چکا تھا۔۔۔ترک تباہ حال معیشت چین اور سنگاپور کا مقابلہ تو نہیں کر رہی تھی البتہ تنزلی کا سفر رک چکا تھا۔۔۔طیب اردگان نے لوٹ مار اور کرپشن ختم کر کے سادگی اپنا کر چھوٹے کاروبار پر فوکس کر لیا۔۔۔ملک سے فرار کاروباریوں کے ساتھ بیرونی سرمایہ کاری بھی آنے لگی۔۔۔2011 وہ سال تھا جب ترک حکومت نے IMF کی آخری قسط منہ پر مارتے ہوئے کہا کہ اب قرضہ چاہیے تو ہم سے لینا۔۔۔2012 تک ترک سنٹرل بنک کے پاس صرف 26 ارب ڈالر کے ریزرو تھے اور آج ترک بنک کے پاس 182 ارب ڈالر کے زخائر ہیں ترکی دنیا کی 17ویں بڑی معیشت ہے۔۔۔۔۔۔
اب آپ کالم کے اوپر والے حصے پڑھیں اور پاکستان کے سیاسی اور معاشی حالات سے موازنہ کریں۔۔ن اور پیپی نے باری باری ملکر پاکستان کو لوٹا ہے۔۔PTI پہلی بار اقتدار میں آئی ہے۔۔ملکی معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے ہمارے سنٹرل بنک کے پاس صرف 9 ارب ڈالر کے زخائر ہیں ہر ماہ 2 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہے۔۔دنیا کے تقریبا ہر ملک کا ہم نے قرضہ دینا ہے۔۔ہم بدترین دشمن کی بدترین دہشتگردی کا شکار ہیں۔۔آج PTI حکومت کو معرض وجود میں آئے ہوئے 42 دن ہوئے ہیں اور پاکستان کی معیشت سے لیکر معاشرت تباہ کرنے والے بجو روز نئے پراپیگنڈہ کے ساتھ حکومت کے سامنے صف باندھے نظر آتے ہیں۔۔۔پٹواری سارا دن ہاتھ میں کیلکولیٹر اٹھائے روز تبدیلی کا رزلٹ مانگتے ہیں۔۔PTI ملک کی ترقی کی طرف ایک قدم اٹھاتی ہے تو جونک کی طرح پاوں سے لپٹ جاتے ہیں نا نا نہ ہم نے کیا ہے نہ ہی کرنے دیں گے۔۔۔آپ صرف ترکی نہیں سنگاپور ملائشیا چین جنوبی افریقہ جیسے کئی ممالک کی ترقی کی داستان اٹھا لیں ترقی اور تبدیلی کے خلاف پہلے سال رولا ڈالنے والے پاپیوں کا آج ان ممالک میں کوئی زکر بھی نہیں کرتا ترقی کی جانب محو پرواز چند سالوں بعد ایسی اپوزیشنوں کا صفایا ہی ہو گیا۔۔۔تسی منو یا نہ منو ہونا ایتھے وی اے ہی اے۔۔۔۔
Even google translate is incompetent.